پھر آ گئے ہیں نہ آنے کی ٹھاننے والے

راحیل فاروق — ستمبر 8، 2016 2:11 شام
ایک پرانی غزل ہے۔ تقریباً ۲۰۰۷ء کی۔ ضرورت سے زیادہ حسبِ حال ہے۔ سو پیش کی جاتی ہے: :)
یہ بات بات پہ بندوق تاننے والے
نبیؐ کو جانتے بھی ہیں یہ ماننے والے؟
تمھارے شہر میں کیوں خوش لباس ہو گئے لوگ؟
نظر سے گر گئے کیا خاک چھاننے والے؟
سمندروں کو پلٹ کر نہ دیکھتے، اے کاش
ہم ایک بوند سے دامن کو ساننے والے
زہے نصیب! کہ ہوں آپ سے ملاقاتیں
پھر آ گئے ہیں نہ آنے کی ٹھاننے والے
خدا سے کیا جہلا کو ہے واسطہ راحیلؔ
اسے تو مانتے بھی ہیں تو جاننے والے!​
محمد تابش صدیقی — ستمبر 8، 2016 2:15 شام
ابھی غزل نہیں پڑھی.
واپسی پر گرم جوشی سے استقبال قبول فرمائیں. :)
محمد تابش صدیقی — ستمبر 8، 2016 2:17 شام
لاجواب غزل ہے راحیل بھائی. بہت عمدہ
ایک پرانی غزل ہے۔ تقریباً ۲۰۰۷ء کی۔ ضرورت سے زیادہ حسبِ حال ہے۔ سو پیش کی جاتی ہے: :)
یہ بات بات پہ بندوق تاننے والے
نبیؐ کو جانتے بھی ہیں یہ ماننے والے؟
تمھارے شہر میں کیوں خوش لباس ہو گئے لوگ؟
نظر سے گر گئے کیا خاک چھاننے والے؟
سمندروں کو پلٹ کر نہ دیکھتے، اے کاش
ہم ایک بوند سے دامن کو ساننے والے
زہے نصیب! کہ ہوں آپ سے ملاقاتیں
پھر آ گئے ہیں نہ آنے کی ٹھاننے والے
خدا سے کیا جہلا کو ہے واسطہ راحیلؔ
اسے تو مانتے بھی ہیں تو جاننے والے!​
ایک ایک شعر سچا. کیا کہنے
نکتہ ور — ستمبر 8، 2016 2:18 شام
:welcome:
زہے نصیب! کہ ہوں آپ سے ملاقاتیں
پھر آ گئے ہیں نہ آنے کی ٹھاننے والے
حسب حال :great:
غدیر زھرا — ستمبر 8، 2016 2:20 شام
زہے نصیب :)
ہر ہر شعر نہایت عمدہ تخیل لیے..ڈھیروں داد وصولیے..آپ تو ہر بندوبست بہت پہلے سے کیے بیٹھے ہیں :)
محمداحمد — ستمبر 8، 2016 2:30 شام
خوبصورت، دلنشین کلام!
:flower::redheart:
اے خان — ستمبر 8، 2016 3:14 شام
تمھارے شہر میں کیوں خوش لباس ہو گئے لوگ؟​
نظر سے گر گئے کیا خاک چھاننے والے؟
سب سے پسندیدہ مصرعہ
محمد ریحان قریشی — ستمبر 8، 2016 3:24 شام
خوش آمدید!
سنا ہے آپ چند لوگوں کی سرگوشیوں سے پریشان ہو کر محفل چھوڑ گئے تھے۔ محمد وارث صاحب کی بات بالکل درست ہے "بھونکنے والوں کو بھونکنے دیں" ایسے سگ خدا آپ جیسے نیک لوگوں کی آزمائش کے لیے ہی پیدا کرتا ہے۔
خدا سے کیا جہلا کو ہے واسطہ راحیلؔ
اسے تو مانتے بھی ہیں تو جاننے والے!​
یقیناََ خدا کو نہ ماننے والے حد درجہ جاہل ہیں۔
عباد اللہ — ستمبر 8، 2016 3:39 شام
بہت عمدہ سر ہمیں ڈاکٹر احسان اکبر کی حمد کا ایک شعر یاد آ گیا
جسے علم ہے اسے اپنی ذات سے بڑھ کے تیری خبر ملی
وہ جو کوئی کچھ نہیں جانتا وہ بھی جانتا ترا نام ہے
حسن محمود جماعتی — ستمبر 8، 2016 3:41 شام
قبلہ من!! آج ہی ایک غزل ڈھونڈ رہا تھا اور آپ بھی آ گئے. اس پر یہی عرض ہے کہ :
نہ آیا ہوں نہ میں لایا گیا ہوں
میں حرف کن ہوں فرمایا گیا ہوں

ریحان بھائی نے سگ کا ذکر کیا تو اس جملہ گفتگو پہ کچھ یوں عرض کیا تھا....
فاخر رضا — ستمبر 8، 2016 3:50 شام
غزل، وہ بھی حسب حال اور بہت اچھی. ماشاءاللہ. خدا آپ کو راضی رکھے
محمد وارث — ستمبر 8، 2016 3:57 شام
خوش آمدید قبلہ راحیل صاحب، خوشی ہوئی آپ کو یہاں دیکھ کر۔ :)
غزل تو لاجواب ہے ہی۔ کیا کہنے۔
مریم افتخار — ستمبر 8، 2016 5:34 شام
اردو محفل میں خوش آمدید! امید ہے آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا !
پُرانے ممبر کو ویلکم کرنے کا اپنا ہی سواد ہے. :pاِس سواد سے متعارف کروانے کے لیے شکریہ! :daydreaming:
پوری غزل لاجواب ہے مگر خاص طور پر یہ شعر :
تمھارے شہر میں کیوں خوش لباس ہو گئے لوگ؟
نظر سے گر گئے کیا خاک چھاننے والے؟
:applause:
ظہیراحمدظہیر — ستمبر 8، 2016 7:30 شام
سبحان اللہ ! کیا بات ہے راحیل بھائی !! بہت خوب ! برمحل!
انشا ء اللہ تادیر ملاقاتیں رہیں گی ! زندہ رہین ، سلامت رہیں !!!
یوسف سلطان — ستمبر 8، 2016 8:52 شام
بہت عمده راحيل بھاٸى
دوباره واپسى پر صميم قلب سےخوش آمديد بہت اچھا لگا آپ كے واپس آنے پر،اور درگزر كريں ادھر اُدھر كى باتوں كو ، بس يونہى اپنى قلم سےلڪھتے رہيں اور دلوں ميں جگہ بناتے رہيں۔
الله كرے زورِقلم اور۔
عبدالقیوم چوہدری — ستمبر 8، 2016 9:26 شام
کچھ دن پہلے پنجاب میں اغوا کی وارداتوں کا بڑا چرچا رہا ہے، :winking:امید ہے آپ تاوان بھرے بنا ہی واپس لوٹ آئے ہوں گے۔:cool2:
غزل پر تبصرہ نہیں کر سکتا کہ یہ شاعری سمجھنے والے لوگوں کا کام ہے۔ البتہ واہ واہ کہے دیتا ہوں تے پاویں کوئی اگے کینٹ وی لا لوے:heehee:
کسی کو ٹیگ کرنے کو دل کر رہا ہے، لیکن امید ہے کہ انھیں دوسرا جملہ دکھ ہی جائے گا:tongueout:
غدیر زھرا — ستمبر 9، 2016 2:47 صبح
کچھ دن پہلے پنجاب میں اغوا کی وارداتوں کا بڑا چرچا رہا ہے، :winking:امید ہے آپ تاوان بھرے بنا ہی واپس لوٹ آئے ہوں گے۔:cool2:
غزل پر تبصرہ نہیں کر سکتا کہ یہ شاعری سمجھنے والے لوگوں کا کام ہے۔ البتہ واہ واہ کہے دیتا ہوں تے پاویں کوئی اگے کینٹ وی لا لوے:heehee:
کسی کو ٹیگ کرنے کو دل کر رہا ہے، لیکن امید ہے کہ انھیں دوسرا جملہ دکھ ہی جائے گا:tongueout:
اففففف کس سے "وا" پڑ گیا ہے o_O واہ کینٹ والوں خون تھوکو گے تو واہ واہ کریں گے ورنہ امید نہ رکھیں :sneaky:
عبدالقیوم چوہدری — ستمبر 9، 2016 2:53 صبح
اففففف کس سے "وا" پڑ گیا ہے o_O واہ کینٹ والوں خون تھوکو گے تو واہ واہ کریں گے ورنہ امید نہ رکھیں :sneaky:
:struggle::beat-up::dont-know:
:worried:
عباس اعوان — ستمبر 9، 2016 3:52 صبح
باز خوش آمدید
:)
لاریب مرزا — ستمبر 9، 2016 9:22 صبح
بہت خوب!! :)
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%BE%DA%BE%D8%B1-%D8%A2-%DA%AF%D8%A6%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D9%86%DB%81-%D8%A2%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D9%B9%DA%BE%D8%A7%D9%86%D9%86%DB%92-%D9%88%D8%A7%D9%84%DB%92.91794/