پیروڈی : اہلیہ کا مزاج اچھا ہے

محمداحمد — جون 20، 2022 4:09 شام
ہماری اپنی ہی ایک غزل ۔ ہماری اپنی ہی مشقِ ستم کے نشانے پر۔
اہلیہ کا مزاج اچھا ہے؟
یا مِرا کام کاج اچھا ہے
کچھ کِھلاتے نہیں ہیں مہماں کو
آپ کا یہ رواج اچھا ہے!
کیسی اچھی ارینج میرج ہے!
یعنی، ظالم سماج اچھا ہے
شاید اُن کا مزاج ٹھنڈا ہو
پی رہے ہیں وہ چھاج، اچھا ہے
پانی پینے گئے تھے مسجد میں
ہو گیا اِندراج، اچھا ہے
دودھ، پتی، شکر، حرارت کا
یہ حسیں امتزاج اچھا ہے
میں تو سونے چلا ہوں اب احمدؔ
تم کرو کام کاج، اچھا ہے
محمد احمدؔ​
محمد عبدالرؤوف — جون 20، 2022 4:13 شام
اچھا ہے، بلکہ اچھی ہے غزل ماشاءاللہ
ویسے اپنے بدن پر جراحی بہت کٹھن کام ہوتا ہے🤓
دودھ، پتی، شکر، حرارت کا
یہ حسیں امتزاج اچھا ہے
یہاں پر سید عمران کو چھیڑا جا رہا ہے غالباً 😜
سیما علی — جون 20، 2022 6:33 شام
دودھ، پتی، شکر، حرارت کا
یہ حسیں امتزاج اچھا ہے
کیا کہنے زبردسسسسسسسسست پر زبر ہی زبر بے حساب
⭐️⭐️⭐️⭐️⭐️
شمشاد — جون 20، 2022 11:23 شام
میں تو سونے چلا ہوں اب احمدؔ
تم کرو کام کاج، اچھا ہے
یہاں کچھ اُلٹا لگ رہا ہے۔ میں کی جگہ آپ ہونا چاہیے تھا۔
بہت داد قبول فرمائیں۔
سید عمران — جون 21، 2022 6:50 صبح
یہاں پر سید عمران کو چھیڑا جا رہا ہے غالباً 😜
اس پہ ہم چھڑتے نہیں چڑتے ہیں!!!
محمد عدنان اکبری نقیبی — جون 21، 2022 7:15 صبح
اچھا ہے، بلکہ اچھی ہے غزل ماشاءاللہ
ویسے اپنے بدن پر جراحی بہت کٹھن کام ہوتا ہے🤓
یہاں پر سید عمران کو چھیڑا جا رہا ہے غالباً 😜
واہ بھیا
دل پر سکون کی کیفیت طاری ہو گئی۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — جون 21، 2022 7:15 صبح
ہماری اپنی ہی ایک غزل ۔ ہماری اپنی ہی مشقِ ستم کے نشانے پر۔
اہلیہ کا مزاج اچھا ہے؟
یا مِرا کام کاج اچھا ہے
کچھ کِھلاتے نہیں ہیں مہماں کو
آپ کا یہ رواج اچھا ہے!
کیسی اچھی ارینج میرج ہے!
یعنی، ظالم سماج اچھا ہے
شاید اُن کا مزاج ٹھنڈا ہو
پی رہے ہیں وہ چھاج، اچھا ہے
پانی پینے گئے تھے مسجد میں
ہو گیا اِندراج، اچھا ہے
دودھ، پتی، شکر، حرارت کا
یہ حسیں امتزاج اچھا ہے
میں تو سونے چلا ہوں اب احمدؔ
تم کرو کام کاج، اچھا ہے
محمد احمدؔ​
بہت لاجواب
شاندار کلام
محمد عبدالرؤوف — جون 21، 2022 7:54 صبح
میں تو سونے چلا ہوں اب احمدؔ
تم کرو کام کاج، اچھا ہے

یہاں کچھ اُلٹا لگ رہا ہے۔ میں کی جگہ آپ ہونا چاہیے تھا۔
بہت داد قبول فرمائیں۔
شمشاد بھائی! یہاں پر صرف ایک غلطی ہے۔اور وہ یہ کہ "چلا" کو "چلی" کرنا پڑے گا۔ 😜
شمشاد — جون 21، 2022 1:28 شام
شمشاد بھائی! یہاں پر صرف ایک غلطی ہے۔اور وہ یہ کہ "چلا" کو "چلی" کرنا پڑے گا۔ 😜
میرا بھی یہی مطلب تھا۔ اب احمد بھائی اس کی وضاحت دینا نہ شروع کر دیں۔
محمداحمد — جون 21، 2022 2:19 شام
اچھا ہے، بلکہ اچھی ہے غزل ماشاءاللہ

بہت شکریہ عبدالرؤوف بھائی!
ویسے اپنے بدن پر جراحی بہت کٹھن کام ہوتا ہے
واقعی!
اپنی غزل کے ساتھ چھیڑ چھاڑ مشکل کام ہے۔ لیکن آپ کی تشبیہ تو کافی ہولناک ہے۔ :) :)
یہاں پر @سید عمران کو چھیڑا جا رہا ہے غالباً
ارے نہیں بھئی!
ہم تو اپنی چائے سے والہانہ رغبت و محبت کا اظہار کر رہے تھے۔
عمران بھیا تو اُس وقت ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں تھے۔ :)
محمداحمد — جون 21، 2022 2:20 شام
کیا کہنے زبردسسسسسسسسست پر زبر ہی زبر بے حساب
⭐️⭐️⭐️⭐️⭐️

بہت شکریہ آپا!
چائے کے معاملے میں ہمارے جذبات و احساسات قریب قریب ہیں۔ :) :)
محمداحمد — جون 21، 2022 2:21 شام
بہت داد قبول فرمائیں۔

داد ہم قبول کر لیتے ہیں۔
یہاں کچھ اُلٹا لگ رہا ہے۔ میں کی جگہ آپ ہونا چاہیے تھا۔

مگر یہ اصلاح قبول کرنا ذرا دشوار امر ہے۔ :) :) :)
محمداحمد — جون 21، 2022 2:22 شام
اس پہ ہم چھڑتے نہیں چڑتے ہیں!!!

آپ نہ چڑیں عمران بھائی!
یہ عبدالروؤف بھائی نے وہی کام کیا کہ فلاں آپ کے بارے میں ایسا کہہ رہا تھا اور کیا معلوم فلاں سے بھی جا کر یہی کہتے ہوں گے۔ :) :)
جسٹ کڈنگ :) :) :)
محمداحمد — جون 21، 2022 2:23 شام
واہ بھیا
دل پر سکون کی کیفیت طاری ہو گئی۔

چلیے جی! عدنان بھائی کو بھی سکون کی گھڑی نصیب ہوئی، اسی بہانے۔ :) :) :)
محمداحمد — جون 21، 2022 2:24 شام
بہت لاجواب
شاندار کلام

بہت محبت ہے آپ کی عدنان بھائی!
خوش رہیے۔
چاہے دنیا چاہے یا نہ چاہے۔ :) :) :)
محمداحمد — جون 21، 2022 2:26 شام
شمشاد بھائی! یہاں پر صرف ایک غلطی ہے۔اور وہ یہ کہ "چلا" کو "چلی" کرنا پڑے گا۔ 😜

بھئی! عبدالرؤوف بھائی کا دماغ خوب چل رہا ہے آج کل۔ :) :)
اللہ ان کی شادی کروائے۔ :) :)
محمداحمد — جون 21، 2022 2:27 شام
میرا بھی یہی مطلب تھا۔ اب احمد بھائی اس کی وضاحت دینا نہ شروع کر دیں۔

بقول افتخار عارف:
حرفِ تردید سے پڑ سکتے ہیں سو طرح کے پیچ
ایسے سادہ بھی نہیں ہیں کہ وضاحت کریں ہم
:):):)
محمد عبدالرؤوف — جون 21، 2022 2:34 شام
چلیے جی! عدنان بھائی کو بھی سکون کی گھڑی نصیب ہوئی، اسی بہانے۔ :) :) :)
ہمارے بہانے 🤓
بھئی! عبدالرؤوف بھائی کا دماغ خوب چل رہا ہے آج کل۔ :) :)
اللہ ان کی شادی کروائے۔ :) :)
غالب گمان ہے کہ "رہا" کی جگہ "گیا" لکھ کر مٹایا گیا ہو گا😥
محمداحمد — جون 21، 2022 2:37 شام
غالب گمان ہے کہ "رہا" کی جگہ "گیا" لکھ کر مٹایا گیا ہو گا

یہ گمانِ غالب آپ کی خوش گمانی یا بد گمانی ہے (نیوٹرل گمانی بھی ہو سکتی ہے) لیکن ہم نے وہی لکھنا تھا جو لکھا ہے۔ :) :) :)
محمد عدنان اکبری نقیبی — جون 21، 2022 2:53 شام
بہت محبت ہے آپ کی عدنان بھائی!
خوش رہیے۔
چاہے دنیا چاہے یا نہ چاہے۔ :) :) :)
بھیا کیسی بات کر دی آپ نے،
آپ محفلین کے لیے تو ہمارے دل میں بہت محبت ہے
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%BE%DB%8C%D8%B1%D9%88%DA%88%DB%8C-%D8%A7%DB%81%D9%84%DB%8C%DB%81-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%D8%B2%D8%A7%D8%AC-%D8%A7%DA%86%DA%BE%D8%A7-%DB%81%DB%92.118579/