پیروڈی : اہلیہ کا مزاج اچھا ہے

محمداحمد — جون 22، 2022 2:04 شام
بھیا کیسی بات کر دی آپ نے،
آپ محفلین کے لیے تو ہمارے دل میں بہت محبت ہے
:flower::flower::flower:
الف عین — جون 23، 2022 3:40 صبح
واہ محمداحمد ، مزے کا مزاحیہ کلام ہے
یاسر شاہ — جون 25، 2022 7:38 شام
پانی پینے گئے تھے مسجد میں
ہو گیا اِندراج، اچھا
:):)
لگتا ہے چار ماہ کا ارادہ لکھوا آئے ہیں۔
بھائی دو شعر میرے بھی دیکھ لیں ۔برے لگیں تو بتائیے گا معافی مانگ لیں ، ویسے ہی مہنگائی بڑھ گئی ہے لوگ بہت حساس ہو گئے ہیں.
آپ بالکل بھی نفسیاتی نہیں
پھر بھی ذہنی علاج اچھا ہے
قرض دے دیں جو مولوی صاحب
کون کہتا ہے بیاج اچھا ہے
محمداحمد — جون 28، 2022 2:46 شام
واہ محمداحمد ، مزے کا مزاحیہ کلام ہے

بہت شکریہ محترم اعجاز عبید صاحب!
بے حد ممنون ہوں۔ :)
محمداحمد — جون 28، 2022 2:48 شام
لگتا ہے چار ماہ کا ارادہ لکھوا آئے ہیں۔

ہاہاہاہا۔۔۔!
نیت کا ثواب تو مل ہی جائے گا نا۔ :)
بھائی دو شعر میرے بھی دیکھ لیں ۔برے لگیں تو بتائیے گا معافی مانگ لیں ، ویسے ہی مہنگائی بڑھ گئی ہے لوگ بہت حساس ہو گئے ہیں.

آپ کے دونوں شعر دیکھ لیے ہیں۔
دوسرا والا تو سمجھ نہیں آیا۔ پہلا والا اچھا ہے ۔ :) :)
محمد شکیل خورشید — جولائی 1، 2022 8:13 صبح
زبردست ماشا اللہ
نیرنگ خیال — جولائی 1، 2022 8:15 صبح
یار یہ کب لکھی احمد بھائی!۔۔۔ واہ واہ۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔ زبردست۔۔۔ بہت اعلی
نیرنگ خیال — جولائی 1، 2022 8:16 صبح
دودھ، پتی، شکر، حرارت کا
یہ حسیں امتزاج اچھا ہے
لاجواب۔۔۔۔ واہ واہ۔۔۔ کسی حسینہ سے فرمائش کر کے چائے کے کپ کے ساتھ ٹک ٹوک کی ویڈیو بنواتے ہیں۔۔۔
نیرنگ خیال — جولائی 1، 2022 8:30 صبح
اس دھاگے کی سب سے اچھی بات اس کا عنوان ہے۔۔۔ جس پر کسی بھی فیمینسٹ نے ابھی تک اعتراض نہیں کیا۔۔۔
پیروڈی: اہلیہ کا مزاج اچھا ہے
واہ ۔۔۔۔ کیا دائمی قسم کا عنوان ہے۔۔۔۔
محمداحمد — جولائی 2، 2022 11:28 صبح

بہت شکریہ محترم!
خوش رہیے۔
محمداحمد — جولائی 2، 2022 11:29 صبح
یار یہ کب لکھی احمد بھائی!۔۔۔ واہ واہ۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔ زبردست۔۔۔ بہت اعلی

یہ بھی اُنہی دنوں میں لکھی جب اس کی پیرنٹ غزل لکھی۔ :)
حوصلہ افزائی کے لئے ممنون ہوں نین بھائی۔
محمداحمد — جولائی 2، 2022 11:29 صبح
لاجواب۔۔۔۔ واہ واہ۔۔۔ کسی حسینہ سے فرمائش کر کے چائے کے کپ کے ساتھ ٹک ٹوک کی ویڈیو بنواتے ہیں۔۔۔

ہاہاہاہا۔۔۔!
فی زمانہ تو یہی چل رہا ہے۔ :)
محمد عبدالرؤوف — جولائی 2، 2022 11:30 صبح
یہ بھی اُنہی دنوں میں لکھی جب اس کی پیرنٹ غزل لکھی۔ :)
ماشاءاللہ ، آپ کی غزلیں تو بچے بھی جنتی ہیں 😊
محمداحمد — جولائی 2، 2022 11:33 صبح
ماشاءاللہ ، آپ کی غزلیں تو بچے بھی جنتی ہیں 😊

ہاہاہاہا۔۔۔!
تسی بڑے شرارتی ہو ۔ :) :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%BE%DB%8C%D8%B1%D9%88%DA%88%DB%8C-%D8%A7%DB%81%D9%84%DB%8C%DB%81-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%D8%B2%D8%A7%D8%AC-%D8%A7%DA%86%DA%BE%D8%A7-%DB%81%DB%92.118579/page-2