شکریہ۔ چلیے کسی روز سمجھ میں بھی آ جائے گی۔
شکریہ۔ چلیے کسی روز سمجھ میں بھی آ جائے گی۔
پذیرائی پر ممنون ہوں۔ اور بہت شکریہ کہ آپ اتنی توجہ سے پڑھتے ہیں ۔
لیکن یہ سوچو کہ اگر معذرت نہ کی تو شاعر تو گیا کام سے اس لیے انہیں اشعار ہی رہنے دو الہام مت بناؤ

فاتح بھائی میرے خیال میں تو بنے کی نسبت بنا زیادہ واضح ہے ۔ اس میں کسی قسم کی تعقید کا امکان نہیں رہتا۔
کچھ کچھ پلے پڑ ہی گیا ایک یہ شعر ۔۔
ٹھیک ہے ظہیر بھائی، تبدیل کر دیتا ہوں بنے کو بنا سے۔
ہاہاہا مبارک ہو
ہاہاہاہا ابلے اور فرائی انڈے تو کھانے کی ان معدودے چند اشیا میں آتے ہیں جو میں خود بنا سکتا ہوں۔ شاعری چیزے دیگر است
بہت زیادہ دیگر است
صرف ممنون ہونا نہیں چلے گا بھائی، مجھے تو آپ کا آٹو گراف بھی چاہیے
ارے اتنی بھی دیگر نہیں۔ آپ سے تو ہمارا پہلا تعارف بھی ایک شاعری ہی کے دھاگے میں ہوا تھا گو کہ وہ مزاحیہ شاعری تھی۔
آٹو گراف کے لیے کسی مشاعرے کا ہونا ضروری ہے۔

جی بالکل ضروری نہیں!! آپ نے ادھر پوسٹ کیا، میں نے ادھر پڑھا، میں نے ادھر زبردست قرار دیا، آپ نے ادھر ممنون کہا، تو آٹو گراف بھی مجھے ادھر ہی چاہیے۔
اگر ایسا ہے تو میرے مراسلے کے نیچے میرے دستخط موجود ہیں، ان کا سکرین شاٹ لے لو، ادھر ہی آٹو گراف بھی ہو گیا۔
ہاہاہا ۔.. آٹو گراف کے لیے شکریہ سر!!
سدا شاد و آباد رہو۔