چھوٹی بحر میں چھوٹی سی غزل -از - محمد احمد

محمداحمد — جون 13، 2014 8:18 صبح
واہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ
لطف آیا پڑھ کر
زندگی سے لطف اندوز ہونے کا گر ۔۔۔
بہت سی دعاؤں بھری داد محترم بھائی

بہت شکریہ نایاب بھائی ۔۔۔۔!
دعاؤں کے لئے ممنون ہوں۔
محمداحمد — جون 13، 2014 8:20 صبح
کیا خوبصورت زاویہ ہے ،، :) :)
میں شاعر نہیں مگر شوق میں یہ لکھ رہا ہوں
( کچھ گڑ بڑ ہو تو نا تجربہ کاری سمجھ کر قبول فرمایئے گا :) )
اس غزل میں تو جڑے گا نہیں مگر پھر بھی
؎
پڑھ کے حرف بھائی کے
تسکیں ہوئی تسکیں بس
:) :)

بہت شکریہ فصیح بھائی ! :)
تو محبت سے کوئی "شعر تو لکھ"
"داد دینے" کا حوصلہ ہے مجھے :p
شاد آباد رہیے۔ :)
محمداحمد — جون 13، 2014 8:23 صبح
خوب،چھوٹی بحر میں غزل کہنا مشکل بھی ہے لیکن اچھی طرح نبھائی گئی ہے، ایک مشکل ردیف بھی۔ واہ!
آج کل تو خوب غزلیں ہو رہی ہیں، ایک ہمارا حال ہے کہ چار پانچ سال سے ایک بھی شعر وارد نہیں ہوا اور ایک ہمارے شاگرد عزیز عظیم ہیں جو دن میں پانچ سات غزلیں پوسٹ کر دیتے ہیں!!!

بہت شکریہ اعجاز صاحب،
عظیم بھائی کی کیا بات ہے وہ تو غزلیات کی ماس پروڈکشن کا پلانٹ معلوم ہوتے ہیں ۔ :) (مذاق)
ویسے آپ کیوں شعر نہیں کہہ رہے اتنے عرصے سے؟
کیا محفل کی سالگرہ پر کوئی مشاعرہ رکھ لیں ۔ اسی بہانے آپ سے تازہ غزل کی فرمائش کر سکیں گے۔ :)
محمد اسامہ سَرسَری — جون 13، 2014 8:24 صبح
بہت ہی خوب صورت غزل۔
ڈھیر ساری داد قبول فرمائیے۔
محمداحمد — جون 13، 2014 11:27 صبح

بہت شکریہ محترم محبوب صاحب۔
محمداحمد — جون 13، 2014 11:28 صبح

شکریہ عمر سیف بھائی ۔۔۔۔!
خوش رہیے۔ :)
محمداحمد — جون 13، 2014 11:29 صبح
واہ بہت خوب۔سبحان اللہ۔

بہت شکریہ کاشفی بھائی !
شاد آباد رہیے۔ :)
محمداحمد — جون 14، 2014 7:24 صبح
بہت ہی خوب صورت غزل۔
ڈھیر ساری داد قبول فرمائیے۔

بہت شکریہ محمد اسامہ سَرسَری بھائی ۔۔۔!
خوش رہیے۔
محمد خلیل الرحمٰن — جون 14، 2014 7:45 صبح
کیا محفل کی سالگرہ پر کوئی مشاعرہ رکھ لیں ۔ اسی بہانے آپ سے تازہ غزل کی فرمائش کر سکیں گے۔ :)

بہت خوب ۔ کیا اچھا خیال ہے۔ چلیے آواز اٹھائیں مشاعرے کے لیے!!
محمداحمد — جون 14، 2014 8:26 صبح
بہت خوب ۔ کیا اچھا خیال ہے۔ چلیے آواز اٹھائیں مشاعرے کے لیے!!

ضرور ! مشاعرے کی فضا بن جائے تو کیا ہی بات ہے۔ اعجاز عبید صاحب کے جواب کا انتظار ہے۔
پھر آسی صاحب اور وارث بھائی کو راضی کریں گے۔ :)
اپنے خرم شہزاد خرم بھائی تو آج کل کم کم ہی آتے ہیں ورنہ مشاعرہ ہوسٹ کرنے کی تو کوئی فکر ہی نہیں تھی۔ :)
الف عین — جون 14، 2014 1:53 شام
خیال اچھا ہے مشاعرے کا، شاید اسی بہانے کچھ غزل وزل ہم سے بھی ’سرزد‘ ہو جائے
سراج خان — جون 14، 2014 1:57 شام
غزل
یاد آتے رہنا بس
دل دُکھاتے رہنا بس
اور کام کیا تم کو
آزماتے رہنا بس
دل پہ گرد کتنی ہو
چمچماتے رہنا بس
زندگی یہی تو ہے
مسکراتے رہنا بس
حالِ دل رہے دل میں
گنگناتے رہنا بس
سیکھنا ہر اچھی بات
اور سکھاتے رہنا بس
بات بات پر ہنسنا
اور ہنساتے رہنا بس
دل شکستہ کوئی ہو
دل بڑھاتے رہنا بس
دل کے ساز پر اکثر
گیت گاتے رہنا بس

محمد احمدؔ
سراج خان — جون 14، 2014 1:58 شام
ڈھیروں داد
محمداحمد — جون 14، 2014 2:35 شام
خیال اچھا ہے مشاعرے کا، شاید اسی بہانے کچھ غزل وزل ہم سے بھی ’سرزد‘ ہو جائے

یہ تو بہت ہی اچھی بات ہے۔ مشاعرے کے لئے یہاں پوسٹ کی ہے۔
محمداحمد — جون 14، 2014 2:35 شام

بہت شکریہ محترم ۔۔۔۔!
عظیم — جون 14، 2014 10:07 شام
بہت شکریہ اعجاز صاحب،
عظیم بھائی کی کیا بات ہے وہ تو غزلیات کی ماس پروڈکشن کا پلانٹ معلوم ہوتے ہیں ۔ :) (مذاق)
ویسے آپ کیوں شعر نہیں کہہ رہے اتنے عرصے سے؟
کیا محفل کی سالگرہ پر کوئی مشاعرہ رکھ لیں ۔ اسی بہانے آپ سے تازہ غزل کی فرمائش کر سکیں گے۔ :)

خُوب کہی بھائی : ) مگر اِس ماس پروڈکشن پلانٹ کی پروڈکٹس ایکسپائری ڈیٹ سے پہلے ہی ایکسپائر ہو جاتی ہیں : )
محمد بلال اعظم — جون 15، 2014 4:07 شام
احمد بھائی۔۔۔ زمین ضرور چھوٹی ہے۔۔۔ مگر بڑے بڑوں پہ بھاری ہے۔
کیا خوبصورت غزل ہے۔ لاجواب
سادہ و پرکار
محمداحمد — جون 16، 2014 10:20 صبح
خُوب کہی بھائی : ) مگر اِس ماس پروڈکشن پلانٹ کی پروڈکٹس ایکسپائری ڈیٹ سے پہلے ہی ایکسپائر ہو جاتی ہیں : )

ایک حل یہ ہو سکتا ہے کہ کوالٹی کنٹرول ڈپاڑمنٹ میں پروڈکٹس کو معیار کی دوہری تہری جانچ سے گزاریں جس کی وجہ سے پروڈکشن کم اور کوالٹی بہترین ہو جائے گی، اور ایسا کرنے سے پروڈکٹس دیرپا بھی ہو جائیں گی۔ :)
محمداحمد — جون 16، 2014 10:21 صبح
احمد بھائی۔۔۔ زمین ضرور چھوٹی ہے۔۔۔ مگر بڑے بڑوں پہ بھاری ہے۔
کیا خوبصورت غزل ہے۔ لاجواب
سادہ و پرکار

بہت محبت ہے بلال بھائی آپ کی۔
خوش رہیے۔ :)
عظیم — جون 16، 2014 10:23 صبح
ایک حل یہ ہو سکتا ہے کہ کوالٹی کنٹرول ڈپاڑمنٹ میں پروڈکٹس کو معیار کی دوہری تہری جانچ سے گزاریں جس کی وجہ سے پروڈکشن کم اور کوالٹی بہترین ہو جائے گی، اور ایسا کرنے سے پروڈکٹس دیرپا بھی ہو جائیں گی۔ :)

بھئی ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ پروڈکشن پراسس سے گزرتے وقت ہی پراڈکٹس کی قدر و قیمت جان لی جائے وقت کی بچت بھی ہوگی اور کاروبارِ زندگی بھی متاثر نہیں ہوگا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%86%DA%BE%D9%88%D9%B9%DB%8C-%D8%A8%D8%AD%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%86%DA%BE%D9%88%D9%B9%DB%8C-%D8%B3%DB%8C-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A7%D8%B2-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF.75091/page-2