چھوٹی بحر میں چھوٹی سی غزل -از - محمد احمد

محمد وارث — جون 17، 2014 7:10 صبح
خوب غزل ہے احمد صاحب، واہ واہ
شیزان — جون 17، 2014 7:16 صبح
بہت اعلیٰ احمد بھائی
محمداحمد — جون 18، 2014 8:12 صبح
خوب غزل ہے احمد صاحب، واہ واہ

بہت شکریہ وارث بھائی ۔۔۔۔!
بے حد ممنون ہوں۔
محمداحمد — جون 18، 2014 8:12 صبح
بہت اعلیٰ احمد بھائی

شکریہ شیزان بھائی ۔۔۔۔!
خوش رہیے۔ :)
محمد خلیل الرحمٰن — دسمبر 23، 2014 3:33 شام
بھئی ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ پروڈکشن پراسس سے گزرتے وقت ہی پراڈکٹس کی قدر و قیمت جان لی جائے وقت کی بچت بھی ہوگی اور کاروبارِ زندگی بھی متاثر نہیں ہوگا
پروڈکشن لائن میں ہی نقص ہو تو کیا کیا جائے؟:ROFLMAO:
محمد حفیظ الرحمٰن — دسمبر 24، 2014 6:29 صبح
افسوس کہ اتنی اچھی غزل میں نے اتنے دنوں بعد پڑھی۔ اتنی چھوٹی بحر میں تو چھکے چھوٹ جاتے ہیں ۔ اور پھر اتنی سلیس زبان میں۔ یہ غزل سہل ممتنع کی بہت عمدہ مثال ھے۔ محمد احمد صاحب بہت داد قبول کیجئے،
سید عاصم علی شاہ — دسمبر 24، 2014 9:51 صبح
زبردست۔ مبارک قبول فرمائے۔۔
فرحان عباس — دسمبر 24، 2014 11:23 صبح
واہ
خالد محمود چوہدری — دسمبر 24، 2014 12:08 شام
شاندار بہت خوب بہت اچھے، شاباش، جیتے رہیئے خوش رہیئے
قرۃالعین اعوان — دسمبر 24، 2014 3:32 شام
بہت اعلی!
محمداحمد — دسمبر 27، 2014 1:27 شام
افسوس کہ اتنی اچھی غزل میں نے اتنے دنوں بعد پڑھی۔ اتنی چھوٹی بحر میں تو چھکے چھوٹ جاتے ہیں ۔ اور پھر اتنی سلیس زبان میں۔ یہ غزل سہل ممتنع کی بہت عمدہ مثال ھے۔ محمد احمد صاحب بہت داد قبول کیجئے،

بہت شکریہ محمد حفیظ الرحمٰن صاحب!
آپ کی طرف سے غزل کا سراہا جانا میرے لئے حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔
خوش رہیے۔
محمداحمد — دسمبر 27، 2014 1:28 شام
زبردست۔ مبارک قبول فرمائے۔۔
شاندار بہت خوب بہت اچھے، شاباش، جیتے رہیئے خوش رہیئے

بہت شکریہ تمام احباب کا!
ذرہ نوازی کے لئے بے حد ممنون ہوں۔
umeeque bugti — جنوری 3، 2015 5:26 صبح
بہت خوب زبردست۔
جاسمن — جنوری 3، 2015 6:12 صبح
اور محمد احمد تم ! شعر کهتے رهنا بس
محمداحمد — جنوری 3، 2015 7:24 صبح

بہت شکریہ عمیق بُگٹی صاحب!
خوش رہیے۔
محمداحمد — جنوری 3، 2015 7:24 صبح
اور محمد احمد تم ! شعر لکھتے رهنا بس

:)
آپ نے کہہ دیا تو ضرور لکھیں گے۔ :)
جاسمن — جنوری 3، 2015 11:46 صبح
چھوٹی بحر میں ایک"بڑی غزل". نٹ کھٹ سے چھوٹے چھوٹے شعر. حسین خیالات.
جاسمن — جنوری 3، 2015 11:52 صبح
:)
آپ نے کہہ دیا تو ضرور لکھیں گے۔ :)
‎ضرور... معزرت. لکھنے کی جگه کهنا لکھنا چاهیے تها.تصحیح و تدوین کر دی هے.
محمداحمد — جنوری 3، 2015 12:02 شام
چھوٹی بحر میں ایک"بڑی غزل". نٹ کھٹ سے چھوٹے چھوٹے شعر. حسین خیالات.

شکریہ :)
‎ضرور... معزرت. لکھنے کی جگه کهنا لکھنا چاهیے تها.تصحیح و تدوین کر دی هے.

ایک ہی بات ہے معذرت کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔ :)
محمد تابش صدیقی — جنوری 30، 2016 7:22 صبح
واہ، کیا ہی خوبصورت غزل ہے۔ آسان الفاظ میں مختصر مگر پر اثر نصائح۔
دل پہ گرد کتنی ہو
چمچماتے رہنا بس
زندگی یہی تو ہے
مسکراتے رہنا بس
حالِ دل رہے دل میں
گنگناتے رہنا بس
سیکھنا ہر اچھی بات
اور سکھاتے رہنا بس
بات بات پر ہنسنا
اور ہنساتے رہنا بس
دل شکستہ کوئی ہو
دل بڑھاتے رہنا بس
دل کے ساز پر اکثر
گیت گاتے رہنا بس

محمد احمدؔ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%86%DA%BE%D9%88%D9%B9%DB%8C-%D8%A8%D8%AD%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%86%DA%BE%D9%88%D9%B9%DB%8C-%D8%B3%DB%8C-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A7%D8%B2-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF.75091/page-3