ڈیژا وُو

نیرنگ خیال — نومبر 20، 2020 4:33 صبح
اتی سندر۔۔۔ واہ۔۔۔ لاجواب
ظہیراحمدظہیر — نومبر 23، 2020 2:08 صبح
اتی سندر۔۔۔ واہ۔۔۔ لاجواب
بہت شکریہ نین بھائی ، بہت نوازش! اللہ خوش رکھے ، سلامت رہیں ۔
جاسمن — دسمبر 3، 2020 12:39 صبح
نیرنگ خیال کے الفاظ میں "اتنی سندر!"
رنگوں سے سجی البیلی اور خوبصورت نظم۔
واقعی جی چاہتا ہے کہ کسی جھیل کنارے نہ سہی، ہم اپنے ارد گرد کے کسی دریا کنارے ہی بیٹھ کے پڑھیں۔ پر کیا کریں، ستلج خشک ہے۔ لے دے کے ارد گرد نہریں ہی بچی ہیں تو ان کے کنارے بھی کچھ خوشگوار نہیں۔پھر سردی بھی ہے۔:)
بس اب تو یہی کر سکتے ہیں کہ بالٹی میں پانی بھر کے ساتھ رکھ لیں۔ کافی کا کپ ہاتھ میں ہو اور ساتھ ساتھ یہ نظم پڑھتے جائیں۔:)
جاسمن — دسمبر 3، 2020 12:44 صبح
زبردست پہ ڈھیروں زبریں۔
میری پسندیدہ نظموں میں سے ایک قرار پائی۔
جاسمن — دسمبر 3، 2020 12:46 صبح
ظہیر بھائی! اگر کوئی شاعر اپنی اتنی خوبصورت شاعری چھپا کے بیٹھا رہے، تو اس کے لئے کیا سزا ہونی چاہیے؟:)
مجھے شک ہے کہ ابھی "خزانے" اور بھی ہیں۔ :)
جاسمن — دسمبر 3، 2020 12:46 صبح
میں اسے پھر سے پڑھوں گی ان شاءاللہ۔
ظہیراحمدظہیر — دسمبر 3، 2020 4:11 صبح
بس اب تو یہی کر سکتے ہیں کہ بالٹی میں پانی بھر کے ساتھ رکھ لیں۔ کافی کا کپ ہاتھ میں ہو اور ساتھ ساتھ یہ نظم پڑھتے جائیں۔:)
:LOL::LOL::LOL:
جگاڑ نمبر سات سو اٹھارہ
اگر ایک طرف پنکھا رکھ کر ہلکی رفتار سے چلادیں تو ڈیژا وُو دوبالا ہوجائے گا
فاخر رضا — دسمبر 3، 2020 4:34 صبح
قسم سے اتنی سنجیدہ شاعری کے ساتھ اتنا خوش مزاج اور حس مزاح رکھنے والا شاعر نہیں دیکھا
فاخر رضا — دسمبر 3، 2020 4:35 صبح
اتی سندر۔۔۔ واہ۔۔۔ لاجواب
سندر کہنے کے بعد آپ نے جو کرنا ہے وہ ہمیں پتہ ہے
بابا-جی — دسمبر 3، 2020 4:44 صبح
اب تو یہی کر سکتے ہیں کہ بالٹی میں پانی بھر کے ساتھ رکھ لیں۔ کافی کا کپ ہاتھ میں ہو اور ساتھ ساتھ یہ نظم پڑھتے جائیں۔
بالٹی کی جگہ بکٹ کریں تو کوئی گُنجائش نِکلے گی ورنہ کافی کو بھی چائے کے پیالے سے بدل دیں۔ دیسی ڈیژا وو میں وُہ لُطف کہاں، ھاھاھا۔
ظہیراحمدظہیر — دسمبر 3، 2020 4:50 صبح
زبردست پہ ڈھیروں زبریں۔
میری پسندیدہ نظموں میں سے ایک قرار پائی۔
بہت بہت شکریہ جاسمن بہن ! آپ سے ڈبل داد وصول ہوگئی اس نظم پر۔ :)
ظہیر بھائی! اگر کوئی شاعر اپنی اتنی خوبصورت شاعری چھپا کے بیٹھا رہے، تو اس کے لئے کیا سزا ہونی چاہیے؟:)
مجھے شک ہے کہ ابھی "خزانے" اور بھی ہیں۔ :)
سزا جو چاہے تجویز کردیجئے بس مرغا مت بنائیے گا ۔ بقول شاعر: ٹیچرز کی انہی روایات سے ڈر لگتا ہے ۔
ویسے نظمیں شائع نہ کرنے پر مجھے آپ سے یہ دوسری دفعہ ڈانٹ پڑ رہی ہے ۔ :D
دوچار مختصر سی نظمیں اور ہیں ۔ ایک نظم تو وہی ہے جو اس ڈیژا وو والی نظم کے ساتھ آپ کو پڑھوائی تھی ۔ لیکن یہ سب سطحی سی نظمیں ہیں ، شاید اتنی اچھی نہ ہوں ۔ بہرحال حسبِ وعدہ جلد ہی پوسٹ کرنے کی کوشش کروں گا ۔
ظہیراحمدظہیر — دسمبر 3، 2020 4:55 صبح
قسم سے اتنی سنجیدہ شاعری کے ساتھ اتنا خوش مزاج اور حس مزاح رکھنے والا شاعر نہیں دیکھا
مرہم لئے پھرتا ہوں میں دنیا کے لئے ، فاخرؔ!
پردے میں مسیحائی کے ہر زخم چھپایا ہے
آپ کا دستخطی شعر ہتھیانے پر معذرت!
نیرنگ خیال — دسمبر 3، 2020 8:05 صبح
قسم سے اتنی سنجیدہ شاعری کے ساتھ اتنا خوش مزاج اور حس مزاح رکھنے والا شاعر نہیں دیکھا
آپ تو خود بھی شاعر ہیں۔۔۔۔ مطلب آپ اپنے بارے میں کیسےخیالات رکھتے ہیں۔۔۔ o_O:eek::p
نیرنگ خیال — دسمبر 3، 2020 8:06 صبح
سندر کہنے کے بعد آپ نے جو کرنا ہے وہ ہمیں پتہ ہے
ابھی تو جاسمن صاحبہ پانی کی بالٹی لیے پھر رہی ہیں۔ ایسا تو میں نے کبھی نہیں سوچا۔۔۔ قسم سے۔۔۔
لاريب اخلاص — دسمبر 3، 2020 1:30 شام
ہلکی برسات میں بھیگے ہوئے گیلے پتے
اپنی رعنائی کی خوشبو سے مہک کر خود ہی
تال پر بوندوں کی بجنے لگے دھیرے دھیرے
واہ واہ واہ!
لاريب اخلاص — دسمبر 3، 2020 1:31 شام
خوب خوب خوب صورت نظم!
فاخر رضا — دسمبر 3، 2020 4:58 شام
آپ تو خود بھی شاعر ہیں۔۔۔۔ مطلب آپ اپنے بارے میں کیسےخیالات رکھتے ہیں۔۔۔ o_O:eek::p
بھیا میں ایک شریف آدمی ہیں مجھ پر رحم
اور شاعر، ہرگز نہیں
یہ ہوائی کسی دشمن نے اڑائی ہوگی
فاخر رضا — دسمبر 3، 2020 4:59 شام
مرہم لئے پھرتا ہوں میں دنیا کے لئے ، فاخرؔ!
پردے میں مسیحائی کے ہر زخم چھپایا ہے
آپ کا دستخطی شعر ہتھیانے پر معذرت!
سر یہ شعر آپ کا ہے اور ہمیشہ آپ کا ہی رہے گا
ایس ایس ساگر — دسمبر 3، 2020 5:22 شام
واہ بھیا۔ بہت ہی خوبصورت نظم ہے۔ ڈھیروں داد قبول فرمائیے۔
جاسمن — دسمبر 4، 2020 5:00 صبح
اِک شاعر نال گل
سُن وے بیبا
مشی گن دے کنڈے بہہ کے
نظماں لکھنا، نظماں پڑھنا
سُکھ دے ساہ نیں
ڈیژا وُو جیہی نظم لکھی جا سکدی اے
ایہو جی نظم پڑھن لئی وی مشی گن دے کنڈے لبدے، سفنے میرے راہواں بھُلے
اسی واسی تھل دے
نہ کوئی سمندر ساڈے نیڑے
ستلج ساڈا نالی بنیا
ساڈی نہراں دے کنڈے اُتے کنڈے اُگے
کِنّا پند میں کٹ کے بیبا
پانی لبدی
ٹوبھے نیہڑے آ گئی آں
دس وے بیبا!
ٹوبھے کولے بہہ کے اپنی
پیاس بھجاواں؟
یا فیر تیری
نظماں پڑھ لاں؟

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%88%DB%8C%DA%98%D8%A7-%D9%88%D9%8F%D9%88.113955/page-3