چونکہ یہاں عصر ، مغرب اور عشاء تمام نمازیں کب کی ہوچکیں ۔ بلکہ سات منٹ پہلے یہاں آج آج نہ رہا بلکہ کل ہوچکا ہے اس لئے عدالتِ عالیہ تکنیکی بنیادوں پر یہ مقدمہ بہت زور سے خارج کرتی ہے ۔
چونکہ یہاں عصر ، مغرب اور عشاء تمام نمازیں کب کی ہوچکیں ۔ بلکہ سات منٹ پہلے یہاں آج آج نہ رہا بلکہ کل ہوچکا ہے اس لئے عدالتِ عالیہ تکنیکی بنیادوں پر یہ مقدمہ بہت زور سے خارج کرتی ہے ۔
یہاں چونکہ ظہر ہونے والی ہے۔ اور سب کی اپنی اپنی ظہر سب کی اپنی اپنی عصر کے مطابق۔۔۔ مقدمہ نہ صرف درج کیا جا رہا ہے۔ بلکہ آپ کے خلاف اضافی دفعہ "ٹرخانا بلاسبب" بھی عائد کی جا رہی ہے۔
فریق مُنصف بن جائے تو اِنصاف کی توقع عبث ہے۔ تحریریں فوراََ سامنے لائی جائیں بصُورت دیگر پُرزور احتجاج کے لیے تیار ہو جائیں۔
اگر انہوں نے وہ مضامین شریک نہیں کیے آج بھی۔۔۔ تو بس پھر ۔۔۔۔ جاسمن صاحبہ! آپ کوئی اچھا سا خاکہ ان کا اڑا دیجیے۔
یہ الگ بات ہے کہ ذوالقرنین اس صفحے کو دائیں سے بائیں اور آپ بائیں سے دائیں طرف کو پڑھ رہی ہیں ۔
یہ سیاسی وطیرہ ہے کہ بات کو الجھا دیا جائے۔۔۔ جیسے بھی پڑھ رہے ہیں ہم ۔۔۔۔۔ ہیں ایک ہی صفحہ پر۔۔۔۔

جلدی سے ربط عنایت کریں۔
میں تو بہووووووت ہی شریف بچہ تھا ۔ مجھے کبھی مرغا نہیں بنایا گیا ۔ ہمیشہ ڈنڈے سے پٹائی کی گئی ۔
مجھے اس لڑی سے شافی معلومات مل چکی ہیں۔ کچھ اپنی طرف سے گھڑ لوں گا۔ تو ایک رنگ برنگا مضمون بنایا جا سکتا ہے۔

اس صفحے کو جلد ہی صاف کردیا جائے گا ۔ "اُن" لوگوں سے ہماری بات ہوچکی ہے۔
اُن سے ہوئی ہے نا۔۔۔ ان (زیر نہیں مل رہا) سے نہیں ہوئی۔ ہم نئے صفحات بنا لیں گے۔۔۔
یہ لڑی دیکھئے ۔ دراصل اس لڑی میں مراسلہ لکھنے کی سہولت نہیں ہے مجھے ورنہ وہیں سے ربط دیدیتا۔
تو اس کا مطلب ہے کہ صفحے نہیں بلکہ آپ لوگوں کا سافٹ ویئر صاف کروانا پڑے گا۔
یہ نیک کام تو جلد کروا لیں۔۔۔۔ میں خود بھی اس پرانے سافٹ وئیر سے تنگ ہوں۔۔۔۔ نئے دور والا انسٹال ہوجائے گا۔۔۔۔ جس کے میں فیس بکی شعرا کے کلام پر بھی داد دے سکوں گا؟
آپ کا خیال ہے ہم منتوں پر اُتر آئیں گے کہ اپنے مضامین کی شراکت کریں ہی کریں، کریں ہی کریں تو ہاں، ہم اُتر آئیں گے۔
سہولت مہیا کر دی گئی ہے۔
Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%88%DB%8C%DA%98%D8%A7-%D9%88%D9%8F%D9%88.113955/page-5