کتنا رنگیں تھا ہر منظر تیرے بعد - - محمد امین

محمد امین — مئی 20، 2016 7:45 صبح

کتنا رنگیں تھا ہر منظر تیرے بعد
میں نے دیکھی دنیا اٹھ کر تیرے بعد
سب رستوں کی بھول بھلیاں یاد ہوئیں
گھوم رہا ہوں اختر اختر تیرے بعد
جھیلوں، نہروں، دریاؤں کی بات نہیں
بھاگ رہا تھا مجھ سے سمندر تیرے بعد
اچھا کیا جو زہروں سے مانوس کیا
مجھ کو ملنا تھا اک اژدر تیرے بعد
میخانے کی چوکھٹ پر اک تیرا گدا
روز پٹک کر روتا ہے سر تیرے بعد
شام گھنی جب ڈھل جائے ان زلفوں کی
بند کروں گا رات کا ہر در تیرے بعد
تیرے نقشِ پا میں سمٹ کر بیٹھیں گے
خاک رہے گی اپنے سر پر تیرے بعد
محمد امین قریشی​
محمد ریحان قریشی — مئی 20، 2016 7:49 صبح
خوب غزل ہے جناب۔
محمد تابش صدیقی — مئی 20، 2016 7:52 صبح
بہت خوب امین بھائی۔
اب آپ کی پرانی پوسٹس بھی ڈھونڈنی پڑیں گی۔
فہرست بڑھتی جا رہی ہے، وقت کم ہی ملتا ہے۔
محمد امین — مئی 20، 2016 7:55 صبح

شکریہ ریحان۔۔
بہت خوب امین بھائی۔
اب آپ کی پرانی پوسٹس بھی ڈھونڈنی پڑیں گی۔
فہرست بڑھتی جا رہی ہے، وقت کم ہی ملتا ہے۔

ہاہاہا، شکریہ۔
پرانی پوسٹس مت ڈھونڈنا، شرمسار ہوتا ہوں، کفارہ ادا کرنے کا بس یہی طریقہ لگتا ہے کہ باوزن و با بحر کہنے کی کوشش کروں :p
محمد ریحان قریشی — مئی 20، 2016 8:28 صبح
سے سمندر میں تنافر ہے اسے دوبارہ دیکھ لیجیے گا۔
محمداحمد — مئی 20، 2016 9:06 صبح
بہت خوب
اچھی غزل ہے امین بھائی!
بہت سی داد :)
مقدس — مئی 20، 2016 9:48 صبح
آپ نے بھی نکمے کام شروع کر لیے امین بھیا
صائمہ شاہ — مئی 20، 2016 10:44 صبح
کتنا رنگیں تھا ہر منظر تیرے بعد
میں نے دیکھی دنیا اٹھ کر تیرے بعد
سب رستوں کی بھول بھلیاں یاد ہوئیں
گھوم رہا ہوں اختر اختر تیرے بعد
جھیلوں، نہروں، دریاؤں کی بات نہیں
بھاگ رہا تھا مجھ سے سمندر تیرے بعد
اچھا کیا جو زہروں سے مانوس کیا
مجھ کو ملنا تھا اک اژدر تیرے بعد
میخانے کی چوکھٹ پر اک تیرا گدا
روز پٹک کر روتا ہے سر تیرے بعد
شام گھنی جب ڈھل جائے ان زلفوں کی
بند کروں گا رات کا ہر در تیرے بعد
تیرے نقشِ پا میں سمٹ کر بیٹھیں گے
خاک رہے گی اپنے سر پر تیرے بعد
محمد امین قریشی​
اگر یہ دائمی رخصت تو تھی تو داد کے ساتھ افسوس بھی قبول فرمائیے
اگر عارضی رخصت ہے تو آنسو پونچھ لیجیے اور اسے سیلیبریٹ کریں ایسے مواقع خوش قسمتوں کو ملتے ہیں
محمد امین — مئی 20، 2016 11:12 صبح
اگر یہ دائمی رخصت تو تھی تو داد کے ساتھ افسوس بھی قبول فرمائیے
اگر عارضی رخصت ہے تو آنسو پونچھ لیجیے اور اسے سیلیبریٹ کریں ایسے مواقع خوش قسمتوں کو ملتے ہیں
صائمہ صاحبہ یہ بس ایک تکبندی تھی، اسکا حقیقت حال سے کوئی تعلق نہیں:|
محمد امین — مئی 20، 2016 11:13 صبح
سے سمندر میں تنافر ہے اسے دوبارہ دیکھ لیجیے گا۔
جی جان بوجھ کر برقرار رکھا ہے، نوازش۔۔
محمد امین — مئی 20، 2016 11:16 صبح
بہت خوب
اچھی غزل ہے امین بھائی!
بہت سی داد :)
شکریہ احمد بھائی، ویسے بہت جرات کرکے میں نے پابندِ بحور شاعری میں کلام شامل کیا ہے، میں اس کا اہل ہرگز نہیں
محمد امین — مئی 20، 2016 11:16 صبح
آپ نے بھی نکمے کام شروع کر لیے امین بھیا
ہاہاہا یہ تو پرانا شوق ہے
صائمہ شاہ — مئی 20، 2016 11:22 صبح
صائمہ صاحبہ یہ بس ایک تکبندی تھی، اسکا حقیقت حال سے کوئی تعلق نہیں:|
میں نے بھی ازراہ تفنن ہی کہا ہے دل پر مت لیجیے اچھی کاوش ہے ( آپ اتنے سنجیدہ تو نہ ہوا کرتے تھے )
محمد امین — مئی 20، 2016 11:23 صبح
کچھ ٹیگ کرنے تھے جو جلدی میں نہیں کیے۔
الف عین محمد یعقوب آسی محمد وارث
فاتح
محمد امین — مئی 20، 2016 11:25 صبح
میں نے بھی ازراہ تفنن ہی کہا ہے دل پر مت لیجیے اچھی کاوش ہے ( آپ اتنے سنجیدہ تو نہ ہوا کرتے تھے )
میں سمجھتا ہوں کہ آپ نے مزاحاًکہا، وضاحت اوروں کے لیے دی،میں اب کم آتاہوں اس لیے نئے لوگ جانتے نہیں مجھے :پ
محمد وارث — مئی 20، 2016 11:39 صبح
خوب غزل ہے امین، کیا کہنے۔
محمد امین — مئی 20، 2016 11:49 صبح
خوب غزل ہے امین، کیا کہنے۔
شکریہ محترم بھائی۔ کوئی تصحیح یا مشورہ ہو تو سر آنکھوں پر۔۔۔
محمد وارث — مئی 20، 2016 11:51 صبح
شکریہ محترم بھائی۔ کوئی تصحیح یا مشورہ ہو تو سر آنکھوں پر۔۔۔
مشورہ تو نہیں بس یہ لگا کہ آپ کی سوچ کافی ہٹ کر ہے خاص طور پر مطلع میں۔ "تیرے بعد" تو اکثر لوگوں کی دنیا ویران ہو جاتی ہے، آپ کو رنگین لگی۔
آپ کی شادی کو ابھی اتنا عرصہ تو نہیں ہوا جتنا میری شادی کو ہوا ہے :p
محمد امین — مئی 20، 2016 12:03 شام
مشورہ تو نہیں بس یہ لگا کہ آپ کی سوچ کافی ہٹ کر ہے خاص طور پر مطلع میں۔ "تیرے بعد" تو اکثر لوگوں کی دنیا ویران ہو جاتی ہے، آپ کو رنگین لگی۔
آپ کی شادی کو ابھی اتنا عرصہ تو نہیں ہوا جتنا میری شادی کو ہوا ہے :p

ہاہاہاہاہا۔۔۔ تیرے اور بعد کے درمیان 'جانے کے' محذوف سمجھ کر پڑھیں :پ
ویسے یہ کسی خیالی محبوب کا ذکر ہے :ڈ
محمد امین — مئی 20، 2016 12:11 شام
مشورہ تو نہیں بس یہ لگا کہ آپ کی سوچ کافی ہٹ کر ہے خاص طور پر مطلع میں۔ "تیرے بعد" تو اکثر لوگوں کی دنیا ویران ہو جاتی ہے، آپ کو رنگین لگی۔
آپ کی شادی کو ابھی اتنا عرصہ تو نہیں ہوا جتنا میری شادی کو ہوا ہے :p

ویسے آپ ٹھیک سمجھ رہے ہیں، وہی کیفیت رقم کرنے کی کوشش کی ہے کہ جب انسان محبوب سے بیزار ہوجاتا ہے :p
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%D8%AA%D9%86%D8%A7-%D8%B1%D9%86%DA%AF%DB%8C%DA%BA-%D8%AA%DA%BE%D8%A7-%DB%81%D8%B1-%D9%85%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B1%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D9%85%DB%8C%D9%86.89993/