کتنا رنگیں تھا ہر منظر تیرے بعد - - محمد امین

La Alma — مئی 20، 2016 1:15 شام
اچھی غزل ہے۔
الف عین — مئی 20، 2016 9:28 شام
اچھی غزل ہے، البتہ ردیف کہیں کہیں مضمون کا ساتھ نہیں دے رہی۔
سمندر والے شعر میں تنافر کی بات کہی جا چکی ہے۔ میں مزید یہ کہوں گا کہ بول چال کی زبان میں ’اختر اختر‘ کبھی نہیں کہا جاتا۔
فاتح — مئی 20، 2016 10:41 شام
واہ واہ بہت خوب سید ذیشان صاحب اور محمد امین صاحب :laughing:
محمد امین — مئی 20، 2016 10:58 شام

ہاہاہا۔۔۔ نہیں بھائی جان عروض انجن سے اب کم ہی مدد لیتا ہوں۔۔۔ مانا کہ مشتِ خاک سے بڑھ کر نہیں ہوں میں لیکن تھوڑے بہت شعر موزوں کر ہی لیتا ہوں تک بندی کے لیے :p
ظہیراحمدظہیر — مئی 20، 2016 11:00 شام
بہت خوب!! بہت داد آپ کے لئے !
محمد امین — مئی 20، 2016 11:00 شام
اچھی غزل ہے، البتہ ردیف کہیں کہیں مضمون کا ساتھ نہیں دے رہی۔
سمندر والے شعر میں تنافر کی بات کہی جا چکی ہے۔ میں مزید یہ کہوں گا کہ بول چال کی زبان میں ’اختر اختر‘ کبھی نہیں کہا جاتا۔

جزاک اللہ۔ تھوڑی نشاندہی کر دیں جن اشعار میں ردیف ساتھ نہیں دے رہی۔۔
تنافر کی اجازت ہوتی ہے یا سرے سے ناپسندیدہ ہے؟ مجھے "سے سمندر" کو پڑھنے میں بھاری پن کا احساس نہیں ہوا تو جانے دیا، ویسے مجھے معلوم تھا کہ تنافر ہے یہاں پر لیکن جان بوجھ کر ایسے ہی رہنے دیا۔
گھوم رہا ہوں اختر اختر سے مراد ستاروں سے راستہ معلوم کرنا ہے۔۔ ویسے زبردستی اور بھرتی والے اشعار لکھے ہیں میں نے صرف مشق کی خاطر،۔۔ آمد وامد نہیں ہوتی :p
محمد امین — مئی 20، 2016 11:05 شام

ایک بات اور یاد آئی۔ عروض انجن اکثر بابحر اشعار کو بھی بے بحر قرار دے دیتا ہے اس لیے اس پر زیادہ بھروسہ نہیں کرتا :D
فاتح — مئی 21، 2016 12:19 صبح
ہاہاہا۔۔۔ نہیں بھائی جان عروض انجن سے اب کم ہی مدد لیتا ہوں۔۔۔ مانا کہ مشتِ خاک سے بڑھ کر نہیں ہوں میں لیکن تھوڑے بہت شعر موزوں کر ہی لیتا ہوں تک بندی کے لیے :p
تب تو سید ذیشان بھائی کو دی جانےو الی داد بھی آپ کی ہوئی:laughing:
الف عین — مئی 21، 2016 7:09 صبح
ان اشعار میں ردیف دیکھو
جھیلوں، نہروں، دریاؤں کی بات نہیں
بھاگ رہا تھا مجھ سے سمندر تیرے بعد
میخانے کی چوکھٹ پر اک تیرا گدا
روز پٹک کر روتا ہے سر تیرے بعد
تیرے نقشِ پا میں سمٹ کر بیٹھیں گے
خاک رہے گی اپنے سر پر تیرے بعد
عباد اللہ — مئی 21، 2016 7:12 صبح
واہ واہ خوبصورت غزل ہے
بہت داد
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 21، 2016 7:30 صبح
مشورہ تو نہیں بس یہ لگا کہ آپ کی سوچ کافی ہٹ کر ہے خاص طور پر مطلع میں۔ "تیرے بعد" تو اکثر لوگوں کی دنیا ویران ہو جاتی ہے، آپ کو رنگین لگی۔
آپ کی شادی کو ابھی اتنا عرصہ تو نہیں ہوا جتنا میری شادی کو ہوا ہے :p
ہاہا۔ ہم بھی یہی سوچ رہے تھے کہ مطلع کے مضمون کو کچھ مختلف ہونا چاہیے۔
کتنا غمگیں تھا ہر منظر تیرے بعد
رونے بیٹھا دنیا تج کر تیرے بعد
محمد امین — مئی 21، 2016 3:56 شام
ہاہا۔ ہم بھی یہی سوچ رہے تھے کہ مطلع کے مضمون کو کچھ مختلف ہونا چاہیے۔
کتنا غمگیں تھا ہر منظر تیرے بعد
رونے بیٹھا دنیا تج کر تیرے بعد
آپ کی رائے سر آنکھوں پر، اور واقعی مزاج بھی یہی ہے کہ محبوب کے جانے کے بعد رونا دھونا وغیرہ۔۔۔ لیکن،
یہاں مختلف مضمون ہی لکھنا تھا۔ یعنی جب محبوب ساتھ ہو تو دنیا کی خبر نہیں رہتی، اور جب محبوب چلا گیا تو خبر ہوئی کہ جہاں میں کیا کیا کچھ ہے۔۔۔ دنیا کی خوبصورتی محبوب کے چلے جانے کے بعد دیکھی۔۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%D8%AA%D9%86%D8%A7-%D8%B1%D9%86%DA%AF%DB%8C%DA%BA-%D8%AA%DA%BE%D8%A7-%DB%81%D8%B1-%D9%85%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B1%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D9%85%DB%8C%D9%86.89993/page-2