کرنی ہے تو کر لو ورنہ معاف کرو

میم الف — جون 3، 2021 10:47 صبح
تمام محفلین کو السلام علیکم!
کافی عرصے کے بعد کچھ تک بندی کی ہے۔
پیشِ خدمت ہے:
کرنی ہے تو کر لو ورنہ معاف کرو
میں تو نہیں کہتا کہ مجھ سے بات کرو
اُس سے ہفتے دو ہفتے میں مل آؤ
کس نے کہا ہے پابوسی دن رات کرو
عامل بابا پہلے اپنا جن پکڑو
بعد میں قابو اوروں کے جنات کرو
ہمت ہے تو ہم سخنِ منصور بنو
حوصلہ ہے تو پیرویِ سقراط کرو
کس نے کیا ہے؟ کس پہ کیا ہے؟ ہوش نہ ہو
کرنے ہوں تو ایسے احسانات کرو
بات وہ کیا ہے جس میں ہو اندازِ غیر
کرنی ہو تو اپنے ڈھب کی بات کرو
آنسو دیکھ کے بھی تم ہنستے رہتے ہو
کچھ تو ہماری توقیرِ جذبات کرو
میم الف | جون ۲۰۲۱
نیرنگ خیال — جون 3، 2021 11:00 صبح
میں تو عنوان دیکھ کر چلا آیا کہ جانے کیا پیشکش ہو۔ آگے غزل نکلی۔۔۔ وہ بھی لفظی۔۔۔۔۔ ہماری طرف سے داد شاد قبول کریں۔
میم الف — جون 3، 2021 11:05 صبح
میں تو عنوان دیکھ کر چلا آیا کہ جانے کیا پیشکش ہو۔ آگے غزل نکلی۔۔۔ وہ بھی لفظی۔۔۔۔۔ ہماری طرف سے داد شاد قبول کریں۔
بہت مہربانی جی، عنایت ہے :)
فاخر رضا — جون 3، 2021 12:46 شام
تمام محفلین کو السلام علیکم!
کافی عرصے کے بعد کچھ تک بندی کی ہے۔
پیشِ خدمت ہے:
کرنی ہے تو کر لو ورنہ معاف کرو
میں تو نہیں کہتا کہ مجھ سے بات کرو
اُس سے ہفتے دو ہفتے میں مل آؤ
کس نے کہا ہے پابوسی دن رات کرو
عامل بابا پہلے اپنا جن پکڑو
بعد میں قابو اوروں کے جنات کرو
ہمت ہے تو ہم سخنِ منصور بنو
حوصلہ ہے تو پیرویِ سقراط کرو
کس نے کیا ہے؟ کس پہ کیا ہے؟ ہوش نہ ہو
کرنے ہوں تو ایسے احسانات کرو
بات وہ کیا ہے جس میں ہو اندازِ غیر
کرنی ہو تو اپنے ڈھب کی بات کرو
آنسو دیکھ کے بھی تم ہنستے رہتے ہو
کچھ تو ہماری توقیرِ جذبات کرو
میم الف | جون ۲۰۲۱
خوب بھڑاس نکالی ہے بھائی
گُلِ یاسمیں — جون 3، 2021 1:08 شام
واہ جی کیا ہی بات ہے۔
"ورنہ معاف کرو" عاجزی والی معافی ہے یا وہ والی جو کہتے ہیں "جاؤ بابا معاف کرو"
بس علم میں تھوڑا اضافہ مطلوب ہے ورنہ دونوں ہی صورتوں میں کیا ہی دل کھول کے دل میں آئی باتیں بیان فرمائی ہیں آپ نے بھائی۔
فاخر رضا — جون 3، 2021 1:18 شام
واہ جی کیا ہی بات ہے۔
"ورنہ معاف کرو" عاجزی والی معافی ہے یا وہ والی جو کہتے ہیں "جاؤ بابا معاف کرو"
بس علم میں تھوڑا اضافہ مطلوب ہے ورنہ دونوں ہی صورتوں میں کیا ہی دل کھول کے دل میں آئی باتیں بیان فرمائی ہیں آپ نے بھائی۔
سیدھا کہیے بھڑاس نکالی ہے
سید رافع — جون 3، 2021 1:19 شام
کچھ نادان رشتوں سے بیزاری کی صاحب فراش شکایت کر رہا ہے جو ایک حد تک رشتے نبھا بھی رہے ہیں لیکن احسان رکھ کر۔ مجبوری یہ ہے کہ کہیں جایا بھی نہیں جا سکتا۔
سید رافع — جون 3، 2021 1:21 شام
خوب بھڑاس نکالی ہے بھائی

آنسو دیکھ کے بھی تم ہنستے رہتے ہو
کچھ تو ہماری توقیرِ جذبات کرو
گُلِ یاسمیں — جون 3، 2021 1:21 شام
سیدھا کہیے بھڑاس نکالی ہے
وہ تو آپ نے کہہ دیا تھا نا۔۔ ہم بھی وہی کہتے تو آپ نے کہنا تھا کاپی کیٹ۔
میم الف — جون 3، 2021 1:23 شام
خوب بھڑاس نکالی ہے بھائی
جی بھائی، پر یہ نکالے بھی نکلتی کہاں ہے
میم الف — جون 3، 2021 1:29 شام
واہ جی کیا ہی بات ہے۔
"ورنہ معاف کرو" عاجزی والی معافی ہے یا وہ والی جو کہتے ہیں "جاؤ بابا معاف کرو"
بس علم میں تھوڑا اضافہ مطلوب ہے ورنہ دونوں ہی صورتوں میں کیا ہی دل کھول کے دل میں آئی باتیں بیان فرمائی ہیں آپ نے بھائی۔
لکھتے وقت تو ایک ہی طرح کی معافی ذہن میں تھی
لیکن چونکہ آپ نے دو صورتوں کی طرف اشارہ کیا ہے
اس لیے ہم چاہیں گے کہ کسی خاص معافی کی نشاندہی کر کے معنی کی وسعت میں کمی نہ لائیں :)
گُلِ یاسمیں — جون 3، 2021 1:42 شام
لکھتے وقت تو ایک ہی طرح کی معافی ذہن میں تھی
لیکن چونکہ آپ نے دو صورتوں کی طرف اشارہ کیا ہے
اس لیے ہم چاہیں گے کہ کسی خاص معافی کی نشاندہی کر کے معنی کی وسعت میں کمی نہ لائیں :)
معنی کی وقعت میں کمی کا تو سوال ہی نہیں ہوتا اب۔
البتہ ہمیں جستجو لگی رہے گی یہ جاننے کی کہ لکھتے وقت کون سا "معاف کرو" آپ کے ذہن میں تھا ۔ :)
عبدالقدیر 786 — جون 3، 2021 1:43 شام
تمام محفلین کو السلام علیکم!
کافی عرصے کے بعد کچھ تک بندی کی ہے۔
پیشِ خدمت ہے:
کرنی ہے تو کر لو ورنہ معاف کرو
میں تو نہیں کہتا کہ مجھ سے بات کرو
اُس سے ہفتے دو ہفتے میں مل آؤ
کس نے کہا ہے پابوسی دن رات کرو
عامل بابا پہلے اپنا جن پکڑو
بعد میں قابو اوروں کے جنات کرو
ہمت ہے تو ہم سخنِ منصور بنو
حوصلہ ہے تو پیرویِ سقراط کرو
کس نے کیا ہے؟ کس پہ کیا ہے؟ ہوش نہ ہو
کرنے ہوں تو ایسے احسانات کرو
بات وہ کیا ہے جس میں ہو اندازِ غیر
کرنی ہو تو اپنے ڈھب کی بات کرو
آنسو دیکھ کے بھی تم ہنستے رہتے ہو
کچھ تو ہماری توقیرِ جذبات کرو
میم الف | جون ۲۰۲۱
اچھی کوشش کی ہے
میم الف — جون 3، 2021 3:04 شام
معنی کی وقعت میں کمی کا تو سوال ہی نہیں ہوتا اب۔
البتہ ہمیں جستجو لگی رہے گی یہ جاننے کی کہ لکھتے وقت کون سا "معاف کرو" آپ کے ذہن میں تھا ۔ :)
یہ عاجزی والی معافی ہے جی
کہ فقیر حاضر ہے - کچھ بات کرنی ہے تو کر لو - ورنہ معاف کر دو
محمد عبدالرؤوف — جون 3، 2021 3:06 شام
کرنی ہے تو کر لو ورنہ معاف کرو
میں تو نہیں کہتا کہ مجھ سے بات کرو
میم صاحب یہ الفاظ کیسے ہم قافیہ ہوئے؟
محمد عبدالرؤوف — جون 3، 2021 3:10 شام
اُس سے ہفتے دو ہفتے میں مل آؤ
کس نے کہا ہے پابوسی دن رات کرو
یہاں پر "مل آیا کرو" کا محل نہیں؟
اور تیسرے شعر میں "ہوش" کی بجائے "خبر" ہونا چاہیے ناں
یاسر شاہ — جون 3، 2021 3:15 شام
وعلیکم السلام
مطلع کی کمی ہے ۔پہلا مصرع یوں کر دیں مطلع تیار:
کرنی ہے تو داد_ غزل خیرات کرو
میں تو نہیں کہتا کہ مجھ سے بات کرو
میم الف — جون 3، 2021 3:18 شام
میم صاحب یہ الفاظ کیسے ہم قافیہ ہوئے؟
جی ہاں - یہ الفاظ ہم قافیہ نہیں ہیں
شاید اسے مطلع نہیں کہا جا سکتا
محمد عبدالرؤوف — جون 3، 2021 3:20 شام
جی ہاں - یہ الفاظ ہم قافیہ نہیں ہیں
شاید اسے مطلع نہیں کہا جا سکتا
جب کہ ردیف بھی موجود ہے تو پھر قافیہ کا بھی کشٹ اٹھا لیں :)
فاخر رضا — جون 3، 2021 3:21 شام
برجستہ غزل میں چلتا ہے بھائی. ابھی کچھ اور پوسٹ مارٹم ہوگا پھر بالکل ٹھیک ہوجائے گی
صفحات: 1 2 3 4

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%8C-%DB%81%DB%92-%D8%AA%D9%88-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%D9%88-%D9%88%D8%B1%D9%86%DB%81-%D9%85%D8%B9%D8%A7%D9%81-%DA%A9%D8%B1%D9%88.116497/