کلام زویا

زویا شیخ — اپریل 15، 2018 5:59 شام
بہت سمجھا بہت سوچا تو میں اس بات پہنچی
کہ کیسے جان میری ذات تیری ذات تک پہنچی
خیالوں میں میں ماضی کے بہت ہی دیر سے گم تھی
سفر کرتے ہوے ماضی میں پھر اس رات تک پہنچی
بتاؤں گی کبھی تجھکو یہ وعدہ ہے مرا تجھسے
کہ کیسے جیت کر دنیا کو خود کی مات تک پہنچی
بیاں میں کررہی تھی اپنے اشکوں کی کہانی کو
نہ جانے کیسے میری بات پھر برسات تک پہنچی
.
مرے ماں باپ مجھسے پوچھتے ہیں روز آ آکر
بتا کیسے مری زویا تو ان حالات تک پہنچی
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 15، 2018 7:31 شام
خوب صورت غزل کے ساتھ محفل میں آمد۔ خوش آمدید زویا شیخ
ہمایوں حیات — اپریل 15، 2018 8:20 شام
خوب است
عبدالقیوم چوہدری — اپریل 15، 2018 8:43 شام
خوب صورت غزل کے ساتھ محفل میں آمد۔ خوش آمدید زویا شیخ
ازراہ تفتن
دورانیہ صبر ڈیڈه گهنٹے سے ڈیڈه دن تک لے جائیے, ورنہ زخم ہرے.... وغیرہ وغیرہ وغیرہ کا اندیشہ رہے گا.
محمداحمد — اپریل 16، 2018 7:13 صبح
ازراہ تفتن
دورانیہ صبر ڈیڈه گهنٹے سے ڈیڈه دن تک لے جائیے, ورنہ زخم ہرے.... وغیرہ وغیرہ وغیرہ کا اندیشہ رہے گا.

کسی نہ کسی نے آغاز تو کرنا ہی ہے نا.
اصل مجاہد اگلے مورچوں میں لڑتے ہیں۔ ☺
محمداحمد — اپریل 16، 2018 7:14 صبح
بیاں میں کررہی تھی اپنے اشکوں کی کہانی کو
نہ جانے کیسے میری بات پھر برسات تک پہنچی

بہت خوب!
بہت سی داد!
لئیق احمد — اپریل 16، 2018 7:18 صبح
بہت سمجھا بہت سوچا تو میں اس بات پہنچی
یہاں "تک" رہ گیا شاید
محمد عدنان اکبری نقیبی — اپریل 16، 2018 8:17 صبح
واہ !
عمدہ غزل ,بہت زبردست
محفل میں خوش آمدید ۔
سین خے — اپریل 16، 2018 2:53 شام
بہت خوب :) اور خوش آمدید
سین خے — اپریل 16، 2018 3:03 شام
ازراہ تفتن
دورانیہ صبر ڈیڈه گهنٹے سے ڈیڈه دن تک لے جائیے, ورنہ زخم ہرے.... وغیرہ وغیرہ وغیرہ کا اندیشہ رہے گا.

یہ غالباً رمضان کا واقعہ ہے نا؟ دوسری anniversary آرہی ہے :giggle: کچھ میٹھا ، کچھ نمکین، کچھ کھٹا وغیرہ ؟؟؟ :battingeyelashes:
ظہیراحمدظہیر — اپریل 16، 2018 3:06 شام
بہت خوب!
بزمِ سخن میں خوش آمدید زویا شیخ صاحبہ! امید ہے کہ آپ آئندہ بھی اپنے کلام سے نوازتی رہیں گی ۔
عبدالقیوم چوہدری — اپریل 16، 2018 3:39 شام
یہ غالباً رمضان کا واقعہ ہے نا؟ دوسری anniversary آرہی ہے :giggle: کچھ میٹھا ، کچھ نمکین، کچھ کھٹا وغیرہ ؟؟؟ :battingeyelashes:
آپ کا مطلب ہے کوئی یوم غم و یوم خوشی کا اہتمام کیا جاوے ؟
سین خے — اپریل 16، 2018 5:55 شام
آپ کا مطلب ہے کوئی یوم غم و یوم خوشی کا اہتمام کیا جاوے ؟

غم کرنا اچھی بات نہیں ہے۔ صحت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یومِ یادگار وغیرہ رکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح آپ سب حضرات غازی ہوئے :soldier: اور آئندہ آنے والے محفلین کے لئے ایسی جنگی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہدایات وغیرہ بتائی جا سکتی ہیں کہ صبر کا کتنا دامن پکڑا جاوے، غصہ اپنے فون پر نہ نکالا جاوے، نا نظر آنے والے زخموں پر کس طرح مرہم پٹی کی جاوے، اسٹریس کے لیول کم کرنے کے لئے کتنے چائے کے کپ پی جاویں، سگریٹ کتنی پھونکی جاوے وغیرہ وغیرہ
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 16، 2018 6:02 شام
یومِ تفکر کہیے!!
سین خے — اپریل 16، 2018 6:05 شام

واہ! یہ ٹھیک رہے گا :giggle:
عبدالقیوم چوہدری — اپریل 16، 2018 6:07 شام
غم کرنا اچھی بات نہیں ہے۔ صحت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یومِ یادگار وغیرہ رکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح آپ سب حضرات غازی ہوئے :soldier: اور آئندہ آنے والے محفلین کے لئے ایسی جنگی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہدایات وغیرہ بتائی جا سکتی ہیں کہ صبر کا کتنا دامن پکڑا جاوے، غصہ اپنے فون پر نہ نکالا جاوے، نا نظر آنے والے زخموں پر کس طرح مرہم پٹی کی جاوے، اسٹریس کے لیول کم کرنے کے لئے کتنے چائے کے کپ پی جاویں، سگریٹ کتنی پھونکی جاوے وغیرہ وغیرہ
اور یہ کہ محفل کی پیشانی پر ایک ماہ کے لیے دوسری انورسری وغیرہ کی پٹی بهی لگائی جاوے.....:p
سین خے — اپریل 16، 2018 6:13 شام
اور یہ کہ محفل کی پیشانی پر ایک ماہ کے لیے دوسری انورسری وغیرہ کی پٹی بهی لگائی جاوے.....:p

بالکل بالکل، یہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ ساتھ میں جنگی نعرے بھی اپنے کوائف میں لگائے جا سکتے ہیں۔ جنگی نغموں کی لڑی بھی بنائی جا سکتی ہے۔ شعراء حضرات اپنا کلام بھی اس سلسلے میں پیش کر سکتے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ پیغام دیا جائے کہ ہم ڈرے نہیں ہیں :terror:
عبدالقیوم چوہدری — اپریل 16، 2018 6:24 شام
بالکل بالکل، یہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ ساتھ میں جنگی نعرے بھی اپنے کوائف میں لگائے جا سکتے ہیں۔ جنگی نغموں کی لڑی بھی بنائی جا سکتی ہے۔ شعراء حضرات اپنا کلام بھی اس سلسلے میں پیش کر سکتے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ پیغام دیا جائے کہ ہم ڈرے نہیں ہیں :terror:
اس سے پہلے کہ شیخ صاحبہ اپنا مزید کلام پیش کرنے سے معذرت کر لیں, یہاں سے اجازت لینی چاہیئے.
زویا شیخ
غزل (یا کیا پتا نظم ہو اور ظہیر بهائی نے تو کالم بهی لکها ہے) سب کہہ رہے کہ بہت خوب, تو میری طرف سے بهی بہت خوب.
مہر نگار — اپریل 16، 2018 6:26 شام
بہت خوب.... خوش آمدید... جیتی رہیے
فہد اشرف — اپریل 16، 2018 6:29 شام
اور یہ کہ محفل کی پیشانی پر ایک ماہ کے لیے دوسری انورسری وغیرہ کی پٹی بهی لگائی جاوے.....:p
اور وہ ”ٹ“ سے شروع ہونے والا لفظ
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%D9%84%D8%A7%D9%85-%D8%B2%D9%88%DB%8C%D8%A7.100909/