La Alma — جولائی 17، 2023 12:27 شام
گر خدائی تری یگانہ ہے
بندگی عشقِ جاودانہ ہے
طور واعظ کا غافلانہ ہے
فکر کافر کی عارفانہ ہے
خوئے رہبر مسافرانہ ہے
شوقِ منزل تو اک بہانہ ہے
داستانِ عدم میں لکھا تھا
عالمِ رنگ و بُو فسانہ ہے
تیر الفاظ کے بھی ہیں کاری
ضربِ خامہ بھی قاتلانہ ہے
آج عنقا ہوا گزشتہ کل
روزِ فردا نیا زمانہ ہے
اپنی پہچان بن گیا المٰیؔ
اک تعارف جو غائبانہ ہے
محمد وارث — جولائی 18، 2023 6:23 صبح
اچھی رواں غزل ہے، بہت خوب۔
طور واعظ کا غافلانہ ہے
فکر کافر کی عارفانہ ہے
واہ واہ۔ لاجواب!
La Alma — جولائی 18، 2023 4:07 شام
اچھی رواں غزل ہے، بہت خوب۔
طور واعظ کا غافلانہ ہے
فکر کافر کی عارفانہ ہے
واہ واہ۔ لاجواب!
پذیرائی کے لیے مشکور ہوں۔
بہت نوازش!
عرفان علوی — جولائی 23، 2023 4:51 صبح
گر خدائی تری یگانہ ہے
بندگی عشقِ جاودانہ ہے
طور واعظ کا غافلانہ ہے
فکر کافر کی عارفانہ ہے
خوئے رہبر مسافرانہ ہے
شوقِ منزل تو اک بہانہ ہے
داستانِ عدم میں لکھا تھا
عالمِ رنگ و بُو فسانہ ہے
تیر الفاظ کے بھی ہیں کاری
ضربِ خامہ بھی قاتلانہ ہے
آج عنقا ہوا گزشتہ کل
روزِ فردا نیا زمانہ ہے
اپنی پہچان بن گیا المٰیؔ
اک تعارف جو غائبانہ ہے
المیٰ صاحبہ ، اچھی غزل ہے . داد حاضر ہے .
La Alma — جولائی 23، 2023 12:08 شام
المیٰ صاحبہ ، اچھی غزل ہے . داد حاضر ہے .
تشکر بسیار۔
علی وقار — جولائی 23، 2023 12:28 شام
ایک سے بڑھ کر ایک شعر۔ سلامت رہیں۔
ظہیراحمدظہیر — جولائی 23، 2023 12:45 شام
بہت خوب ، لا المی صاحبہ!
طور واعظ کا غافلانہ ہے
فکر کافر کی عارفانہ ہے
بیشک یہی آج کی حقیقت ہے ۔ بلکہ یوں کہیے طور مسلم کا غافلانہ ہے۔
La Alma — جولائی 23، 2023 1:01 شام
ایک سے بڑھ کر ایک شعر۔ سلامت رہیں۔
بہت نوازش۔ خوش رہیے!
La Alma — جولائی 23، 2023 1:03 شام
بہت خوب ، لا المی صاحبہ!
طور واعظ کا غافلانہ ہے
فکر کافر کی عارفانہ ہے
بیشک یہی آج کی حقیقت ہے ۔ بلکہ یوں کہیے طور مسلم کا غافلانہ ہے۔
غزل کی پسندیدگی اور تبصرے کا بہت شکریہ۔
سیما علی — جولائی 23، 2023 4:22 شام
آج عنقا ہوا گزشتہ کل
روزِ فردا نیا زمانہ ہے
اپنی پہچان بن گیا المٰیؔ
اک تعارف جو غائبانہ ہے
واہ واہ
بہت عمدہ
اک تعارف جو غائبانہ ہے
داد و تحسین قبول کیجیے ۔۔۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — جولائی 23، 2023 4:27 شام
ماشاءاللّٰه
بہت عمدہ اور بہترین غزل
La Alma — جولائی 24، 2023 1:09 شام
واہ واہ
بہت عمدہ
اک تعارف جو غائبانہ ہے
داد و تحسین قبول کیجیے ۔۔۔
پذیرائی کے لیے بہت شکریہ!
La Alma — جولائی 24، 2023 1:09 شام
ماشاءاللّٰه
بہت عمدہ اور بہترین غزل
بہت مشکور ہوں ۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
جاسمن — اگست 21، 2023 2:09 شام
خوبصورت اشعار۔
بہت ہی پیاری غزل ہے۔
عرفان سعید — اگست 21، 2023 2:43 شام
طور واعظ کا غافلانہ ہے
فکر کافر کی عارفانہ ہے
تیر الفاظ کے بھی ہیں کاری
ضربِ خامہ بھی قاتلانہ ہے
واہ کیا کہنے!
La Alma — اگست 23، 2023 6:01 شام
خوبصورت اشعار۔
بہت ہی پیاری غزل ہے۔
بہت شکریہ جاسمن۔
La Alma — اگست 23، 2023 6:01 شام
محمد شکیل خورشید — اگست 25، 2023 12:50 شام
بہت عمدہ، ماشا اللہ، داد قبول فرمایئے
یاسر شاہ — اگست 25، 2023 6:40 شام
تیر الفاظ کے بھی ہیں کاری
ضربِ خامہ بھی قاتلانہ ہے
اپنی پہچان بن گیا المٰیؔ
اک تعارف جو غائبانہ ہے
واہ خوب، ماشاء اللہ اچھے اشعار ہیں ۔
La Alma — اگست 26، 2023 9:37 صبح
بہت عمدہ، ماشا اللہ، داد قبول فرمایئے
بہت مشکور ہوں۔