ہجراں میں بس یہ مرحلہء دل شکن نہ ہو

عباد اللہ — جون 26، 2018 8:41 صبح
ہر آن خوف ہے کہ کہیں سوئے ظن نہ ہو
ہجراں میں بس یہ مرحلۂ دل شکن نہ ہو
دل میں لہو ہو اور وہ صرفِ سخن نہ ہو
گر چپ رہیں تو ہم کو میسر کفن نہ ہو
وہ دل ہی کیا جو خوگر رنج و محن نہ ہو
وہ حرف کیا کہ جس میں کوئی بانکپن نہ ہو
رونق میں خواہ نازشِ باغِ عدن نہ ہو
ویران اسقدر بھی مگر انجمن نہ ہو
صد حلقۂ تموج و طوفاں دم کلام
ہاں چاہیے پہ اتنا بھی دیوانہ پن نہ ہو
کیا خوبیِ بہار و صبا و چمن اگر
پھولوں کے ساتھ ساتھ وہ گل پیرہن نہ ہو
۔۔
میدانِ جنگ میں کوئی تشنہ دہن نہ ہو
اب حشر تک زمیں پہ کوئی ویسا رن نہ ہو
اتنی بھی برق ریز نہ ہووے کوئی نظر
اتنا بھی حشر خیز کوئی سیم تن نہ ہو
سننے کی تاب ہی نہ ہو ہچکی بندھی رہے
اتنا بھی جاں گداز کسی کا سخن نہ ہو
اس عہدِ کور میں ہے یہی شرطِ زندگی
دل میں کسی کے نور کی کوئی کرن نہ ہو
چھائی ہے کتنی بار ہمارے جنون پر
وہ بے دلی کہ شعر بھی سننے کا من نہ ہو
عباد اللہ
محمد وارث — جون 26، 2018 9:07 صبح
کیا ہی عمدہ غزل ہے عباد اللہ صاحب، واہ واہ، لاجواب۔
فرقان احمد — جون 26، 2018 9:15 صبح
وہ دل ہی کیا جو خوگر رنج و محن نہ ہو
وہ حرف کیا کہ جس میں کوئی بانکپن نہ ہو

رونق میں خواہ نازشِ باغِ عدن نہ ہو
ویران اسقدر بھی مگر انجمن نہ ہو
بہت اعلیٰ! سچ پوچھیے تو ہر شعر ہی جان دار ہے۔
الف عین — جون 26، 2018 9:34 صبح
واہ۔ اچھا دو غزلہ ہے۔ اصلاح سے ماورا
نیرنگ خیال — جون 26، 2018 9:45 صبح
کیا کہنے عباداللہ صاحب۔ بہت اعلیٰ
شکیب — جون 26، 2018 9:47 صبح
شاندار بھئی شاندار۔
عرفان سعید — جون 26، 2018 9:50 صبح
بہت شاندار!
اعلی اشعار!
محمد تابش صدیقی — جون 26، 2018 10:02 صبح
لاجواب۔
اور میں اسے بغیر اجازت پابندِ بحور شاعری میں منتقل کر رہا ہوں۔
محمد ریحان قریشی — جون 26، 2018 10:24 صبح
واہ واہ! بہت خوب عباد بھائی۔ تغزل سے بھرپور۔
عباد اللہ — جون 26، 2018 5:04 شام
کیا ہی عمدہ غزل ہے عباد اللہ صاحب، واہ واہ، لاجواب۔
نوازش
بہت اعلیٰ! سچ پوچھیے تو ہر شعر ہی جان دار ہے۔
حسن نظر ہے آپ کا
واہ۔ اچھا دو غزلہ ہے۔ اصلاح سے ماورا
نوازش
کیا کہنے عباداللہ صاحب۔ بہت اعلیٰ
شکریہ
شاندار بھئی شاندار۔
نوازش
بہت شاندار!
اعلی اشعار!
تشکر
لاجواب۔
اور میں اسے بغیر اجازت پابندِ بحور شاعری میں منتقل کر رہا ہوں۔
محبت آپکی تابش بھائی
واہ واہ! بہت خوب عباد بھائی۔ تغزل سے بھرپور۔
شکریہ ریحان
لاریب مرزا — جون 26، 2018 5:11 شام
واہ!!! منجھے ہوئے شاعر ہو گئے ہیں آپ تو۔ :) بہت خوب!!
ویسے تو آپ محفل سے غائب رہتے ہیں لیکن اچھی بات یہ ہے کہ کبھی کبھی کمال دکھانے کے لیے محفل میں آ جاتے ہیں۔ بہت سی داد وصول کریں۔ :)
عباد اللہ — جون 27، 2018 3:23 صبح
واہ!!! منجھے ہوئے شاعر ہو گئے ہیں آپ تو۔
حسن ظن ہے آپ کا۔
:)
ویسے تو آپ محفل سے غائب رہتے ہیں لیکن اچھی بات یہ ہے کہ کبھی کبھی کمال دکھانے کے لیے محفل میں آ جاتے ہیں۔
بے بضاعتی کا احساس دامن گیر رہتا ہے ورنہ ہم تو روز ہی کچھ نہ کچھ پیش کرتے رہیں:)
بہت سی داد وصول کریں
شکریہ:)
سید ذیشان — جون 27، 2018 5:08 صبح
بہت عمدہ!
فہد اشرف — جون 27، 2018 5:25 صبح
زبردست جناب! کیا استادانہ غزل کہی ہے
عباد اللہ — جون 29، 2018 2:25 شام
نوازش
زبردست جناب! کیا استادانہ غزل کہی ہے
بہت شکریہ
عبید انصاری — جون 29، 2018 2:51 شام
بہترین ولا جواب!
مریم افتخار — جون 29، 2018 3:41 شام
زبردست عباد اللہ بھائی! ہمیں آپ پہ فخر ہے!
La Alma — جولائی 5، 2018 11:21 صبح
کیا بات ہے ۔ بہت عمدہ!!
عباد اللہ — جولائی 8، 2018 9:51 صبح
شکریہ
زبردست عباد اللہ بھائی! ہمیں آپ پہ فخر ہے!
نوازش
کیا بات ہے ۔ بہت عمدہ!!
آداب
محمد فائق — جولائی 17، 2018 9:39 صبح
کیا کہنے،بہترین غزل
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D8%AC%D8%B1%D8%A7%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A8%D8%B3-%DB%8C%DB%81-%D9%85%D8%B1%D8%AD%D9%84%DB%81%D8%A1-%D8%AF%D9%84-%D8%B4%DA%A9%D9%86-%D9%86%DB%81-%DB%81%D9%88.102014/