ظہیر صاحب قبلہ اس غزل کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، ایک ایک شعر اچھوتا اور موتی کی طرح پرویا ہوا ہے، واہ واہ واہ، لاجواب
بہت بہت شکریہ بلال!! مجھے خوشی ہے کہ آپ کو غزل پسند آئی ۔
اللہ تعالٰی آپ کو ترقی و کمال عطا فرمائے!!
بہت بہت شکریہ بلال!! مجھے خوشی ہے کہ آپ کو غزل پسند آئی ۔
بہت شکریہ جاسمن بہن! عمرانیات تو نہیں لیکن لڑکپن میں ابنِ صفی کی عمران سیریز ضرور پڑھا کرتے تھے ۔
جناب یہ آپ کی وسیع القلبی ہے! بہت ممنون ہوں اس ذرہ نوازی کےلئے ! آپ کو غزل پسند آئی تو سمجھئے معتبر ہوگئی!
تو کیا آپ ڈاکڈار
ہاہاہاہاہاہا !! جی ہاں ، کچھ ایسا ہی معاملہ ہے ۔
کمال ہے!میرا خیال ہے کہ یہاں تو فٹ پاتھ پہ کپڑا بچھائے بیٹھا چند نسخے تجویز کرتا بندہ بھی اپنے نام کے ساتھ "ڈاکٹر" ضرور لکھتا ہے۔ پھر آپ کیوں"محروم"ہیں؟
میرے جاننے والے کافی پیایچڈی ہیں کوئی بھی ڈاکٹر کہلوانا پسند نہیں کرتا۔
نہیں بھئی محروم نہیں ہیں۔ وہ تو ہم نے آپ کے ’’ڈاکڈار‘‘ سے داغدار کا قافیہ ملایا تھا ۔
یعنی آپ ڈاکٹر کی بجائے شاعر کہلانا پسند کرتے ہیں؟
جو آپ کے جاننے والے ہوں گے وہ واقعتاََ "پی ایچ ڈی" ہوں گے۔ اِسی لیے نہیں کہلواتے ہوں گے۔
پہلے یہ تو پتا چلے ڈاکٹر احمد کس مرض کے ڈاکٹر ہیں۔ یہ نہ ہو ہم مشورہ لینے پہنچیں اور یہ زچہ بچہ والے ڈاکٹر نکل آئیں۔
کوئی بات نہیں پھر مشورہ لینے کی بجائے ان کی شاعری سن لیں گے
معذرت! یہ شاعری کے فورم میں میں کیسے بھٹک آیا؟