ہجرت تو ثقافت کے سفیروں کا سفر ہے

محمد تابش صدیقی — اکتوبر 3، 2016 4:50 شام
کبھی کوئی ایسا تجربہ کیا ہے کہ طبی استعارے شاعری میں استعمال کئے ہوں؟:)
محمد وارث — اکتوبر 3، 2016 4:53 شام
معذرت! یہ شاعری کے فورم میں میں کیسے بھٹک آیا؟
کچھ مشروبات کا ذکر ہو رہا تھا کہیں شاید اسی لیے :)
زیک — اکتوبر 3، 2016 4:56 شام
کبھی کوئی ایسا تجربہ کیا ہے کہ طبی استعارے شاعری میں استعمال کئے ہوں؟:)
یا مریض سے سوال شعر صورت پوچھے ہوں؟
زیک — اکتوبر 3، 2016 4:57 شام
کچھ مشروبات کا ذکر ہو رہا تھا کہیں شاید اسی لیے :)
کھانے پینے کا ذکر ہو اور میں نہ پہنچوں؟
ظہیراحمدظہیر — اکتوبر 3، 2016 5:00 شام
یعنی آپ ڈاکٹر کی بجائے شاعر کہلانا پسند کرتے ہیں؟
بھئی سبھی کے سر پر ایک سے زیادہ ہیٹ ہوتے ہیں ۔ موقع محل کے حساب سے ٹوپی بدل لی جاتی ہے ۔ اب محفل شعر میں تو ہم بزعمِ خود شاعر ہی ہیں ۔ :)
ظہیراحمدظہیر — اکتوبر 3، 2016 5:02 شام
پہلے یہ تو پتا چلے ڈاکٹر احمد کس مرض کے ڈاکٹر ہیں۔ یہ نہ ہو ہم مشورہ لینے پہنچیں اور یہ زچہ بچہ والے ڈاکٹر نکل آئیں۔
ہم Rheumatologist ہیں ۔ اردو ترجمہ آپ خود کرلیں ۔ اور پھر ہمیں بھی بتادیں ۔ :):):)
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 3، 2016 5:04 شام
ہم Rheumatologist ہیں ۔ اردو ترجمہ آپ خود کرلیں ۔ اور پھر ہمیں بھی بتادیں ۔ :):):)
گوگل بھائی تو جوڑوں کے امراض کا ماہر بتاتے ہیں.
ظہیراحمدظہیر — اکتوبر 3، 2016 5:53 شام
گوگل بھائی تو جوڑوں کے امراض کا ماہر بتاتے ہیں.
تابش بھائی جوڑوں کے امراض کو تو آئس برگ کی چوٹی سمجھئے ۔ Rheumatologist کے دائرہ کار کو اردو میں سمجھانا میرے بس سے باہر ہےکہ طبی اردو اصطلاحات یا تو سرے سے موجود ہی نہیں ہیں یا پھر بہت ہی غیر معروف ہیں ۔ :) شاید یہ ربط زیادہ عام فہم معلومات مہیا کرسکے :
Rheumatology - Wikipedia, the free encyclopedia
ظہیراحمدظہیر — اکتوبر 3، 2016 5:59 شام
ڈاکٹر ظہیر صاحب!:)
ہوشیار ہو جائیں۔کیفیت نامے میں اعلان کر دوں!؟!؟!؟ابھی محفلین کی ایک لمبی قطار کھڑی ہوگی مشورے کے لیے۔:D
جی جی ، بالکل !! شاعری پر مشورے کے لئے ہمہ وقت حاضر ہیں ۔ طبی مشورے کے لئے تو مریض کو دیکھنا پہلی شرط ہوتی ہے جبکہ غزل تو پردے کے پیچھے سے بھی دکھائی جاسکتی ہے ۔
:):):)
ظہیراحمدظہیر — اکتوبر 3، 2016 6:05 شام
کبھی کوئی ایسا تجربہ کیا ہے کہ طبی استعارے شاعری میں استعمال کئے ہوں؟:)
جی تابش بھائی ۔ جلن، سوز ، درد ، اضطراب ، بے چینی ، بے خوابی وغیرہ یہ سب طبی علامات ہی تو ہیں ۔ :):):)
ظہیراحمدظہیر — اکتوبر 3، 2016 6:09 شام
یا مریض سے سوال شعر صورت پوچھے ہوں؟

’’انگریزی شعر‘‘ کبھی کالج کے زمانے میں لکھے تھے وہ تو اب یاد بھی نہیں ۔ سو گفتگو تو نثر میں ہی ہوتی ہے ۔ اگر آپ چاہیں تو اسے نثری نظم کہہ سکتے ہیں ۔ کوئی اعتراض نہین کرے گا ۔ :)
ظہیراحمدظہیر — اکتوبر 3، 2016 7:11 شام
کوئی بات نہیں پھر مشورہ لینے کی بجائے ان کی شاعری سن لیں گے :)
کاش آپ جیسے چار چھ ’’مریض‘‘ ہمیں میسر آجائیں !! :):):)
ویسے تو زچہ و بچہ کے بارے میں ہم نے کوئی شعر نہیں کہا لیکن عرصہ پہلے ایک ہندوستانی دوست نے کچھ اس قسم کا شعر سنایا تھا :
پہلے گھی سے سبزی بنتی تھی ، اب سبزی سے گھی بنتا ہے
پہلے تو اک عورت جنتی تھی ، اب پورا بھارت جنتا ہے
:):):)
محمداحمد — اکتوبر 6، 2016 8:22 صبح
معذرت! یہ شاعری کے فورم میں میں کیسے بھٹک آیا؟

جناب شاعری کے فورم سمیت ہر جگہ پائے جاتے ہیں۔ :)
محمداحمد — اکتوبر 6، 2016 8:23 صبح
کوئی بات نہیں پھر مشورہ لینے کی بجائے ان کی شاعری سن لیں گے :)

یعنی! طبیعت بحال کرکے ہی اُٹھیں گے۔ :)
محمداحمد — اکتوبر 6، 2016 8:28 صبح
جبکہ غزل تو پردے کے پیچھے سے بھی دکھائی جاسکتی ہے ۔

اور اگر پردے کے پیچے 'غزل' ہو :
تو مریض کو دیکھنا پہلی شرط ہوتی ہے

:D:p
محمداحمد — اکتوبر 6، 2016 8:29 صبح
’’انگریزی شعر‘‘ کبھی کالج کے زمانے میں لکھے تھے

"زبانِ یارِ من ترکی" والا معاملہ تو نہیں تھا۔ :)
محمداحمد — اکتوبر 6، 2016 8:32 صبح
جی تابش بھائی ۔ جلن، سوز ، درد ، اضطراب ، بے چینی ، بے خوابی وغیرہ یہ سب طبی علامات ہی تو ہیں ۔ :):):)

ہم نے سنا ہے کہ "بے کلی" بھی، جسے شعراء کافی زیادہ استعمال کرتے ہیں، ایک بیماری ہے۔ کیا واقعی؟
ظہیراحمدظہیر — اکتوبر 7، 2016 12:04 صبح
اور اگر پردے کے پیچے 'غزل' ہو :
اگر غزل وزن سے باہر نہ ہو تو کماحقہ داد و تحسین ہمارا ذمہ!
:):):)
ظہیراحمدظہیر — اکتوبر 7، 2016 3:33 صبح
"زبانِ یارِ من ترکی" والا معاملہ تو نہیں تھا۔ :)
اب کیا بتائیں ! ہمارے زمانے میں تو کیا ترکی اور کیا غیر ترکی ہر "یارِ من" بے زبان ہوا کرتا تھا ۔ ایسا بے زبان کہ "بت" کا لفظ صادق آتا تھا ۔ یہ زبانیں تو اب انٹرنیٹ نے آکر کھولی ہیں ۔ اور ایسی کھولی ہیں کہ ہماری بولتی بند ہوگئی ہے ۔ :)
ہم نے سنا ہے کہ "بے کلی" بھی، جسے شعراء کافی زیادہ استعمال کرتے ہیں، ایک بیماری ہے۔ کیا واقعی؟
معلوم نہیں احمد بھائی ۔ لیکن جب سے آپ نے یہ سوال پوچھا ہے اس کا جواب معلوم کرنے کے لئے بہت بیقراری سی ہورہی ہے۔ کسی پہلو چین نہیں آرہا ۔ رات کو نیند بھی نہیں آئی ۔ ٹہل ٹہل کر گزاری ہے ۔ دیکھئے آج کچھ تحقیق کرکے بتاتا ہوں ۔
:):):)
محمداحمد — اکتوبر 8، 2016 11:54 صبح
اب کیا بتائیں ! ہمارے زمانے میں تو کیا ترکی اور کیا غیر ترکی ہر "یارِ من" بے زبان ہوا کرتا تھا ۔ ایسا بے زبان کہ "بت" کا لفظ صادق آتا تھا ۔ یہ زبانیں تو اب انٹرنیٹ نے آکر کھولی ہیں ۔ اور ایسی کھولی ہیں کہ ہماری بولتی بند ہوگئی ہے ۔ :)
:) :) :)
اب یہ زبانیں بند کروانا ایک مسئلہ ہو گیا ہے یعنی! :)
معلوم نہیں احمد بھائی ۔ لیکن جب سے آپ نے یہ سوال پوچھا ہے اس کا جواب معلوم کرنے کے لئے بہت بیقراری سی ہورہی ہے۔ کسی پہلو چین نہیں آرہا ۔ رات کو نیند بھی نہیں آئی ۔ ٹہل ٹہل کر گزاری ہے ۔ دیکھئے آج کچھ تحقیق کرکے بتاتا ہوں ۔
:):):)

:) :) :)
اب تو تحقیق کے ساتھ ساتھ تشخیص کی بھی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔ :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D8%AC%D8%B1%D8%AA-%D8%AA%D9%88-%D8%AB%D9%82%D8%A7%D9%81%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D9%81%DB%8C%D8%B1%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D9%81%D8%B1-%DB%81%DB%92.92120/page-3