ہائے۔۔۔ کیا زمانہ آ گیا ہے۔ محفل پہ کوئی بھی کتاب کے لئے تیار نہیں ہوتا۔ نہ احمد بھائی، نہ فاتح بھائی، نہ آپ۔ کئی ماہ پہلے مغزل بھائی کی کتاب کی خبر سنی تھی لیکن اب تو اس کی بھی کچھ خیر خبر نہیں۔ خود ہی ڈھونڈ ڈھونڈ کے پرھنی پڑھتی ہیں
بھئی ہماری تک بندیاں علیحدہ لڑیوں میں بکھری ہوئی نہیں ہیں کہ ڈھونڈنا پڑے۔ اور ہیں بھی تو اتنی کہ انگلیوں پر شمار کیجیے تو تکبندیاں تمام ہو جائین اور انگلیاں ماندہ رہ جائیں!
احباب کی محبت جو چاہے الزام بخشے پر شاعری تو تب تک شاعری نہیں جب تک وہ شاعر پر طاری نہ ہو یا پھر وارد نہ ہو۔
جناب من یہ جگر کی کان کھود کر ہیرا نکالنے کا فن ہے جگر کا خون جلانا پڑتا ہے اور یہ بکھیڑے وہی پالتا ہے جو اس کا اہل ہو اقبال نے کیا خوب کہا ہے
کس سے ڈانٹ پڑ جائے گی
کائینات بٹیا، محفل میں آپ کا ایک اور اکاؤنٹ بھی موجود ہے۔ آپ اب محفل کو بھی باقاعدہ وقت دیا کریں اور محفلین سے اپنا تعارف بھی کرا دیں۔ سب سے بڑی بات یہ کہ اردو لکھنا سیکھ لیں، جو کہ آپ کو توقعات سے بھی زیادہ سہل ہے۔
Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D9%85%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%D8%AA%DA%A9-%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%A7%DA%BA.11204/page-22