ارے واہ بھئی کیا بات ہے اتنی اچھی شاعری اور کتنا اچھا پڑھا
ارے واہ بھئی کیا بات ہے اتنی اچھی شاعری اور کتنا اچھا پڑھا
بھئی اگر ایسی نظم لکھنے پر اشرفیاں بٹ رہی ہیں تو ہم بھی لکھے دیتے ہیں
بہت خوب بھئی آپ کے اندر بچوں کے ادب پر کام کرنے کے سارے جراثیم موجود ہیں ، امید ہے مستقبل میں اس پر سوچیں گے
ہمارا خیال ہے کہ اس سے قبل بھی آپ محفل کا ترانہ تو دیکھ ہی چکے ہیں۔
کیوں کہ ہمیں معلوم ہے آپ اچھے سے کر پائیں گے انشاءاللہ
واہ واہ ۔۔سبحان اللہ !
اففف!!! آج تو اس لڑی میں چراغاں ہونا چاہیے۔ اتنے خوبصورت ذوق والی اپیا رانی نے رونق بخشی ہے۔
ابھی آج ہی تازہ تازہ دھمکی ملی ہے ہمیں کہ خبردار جو ہم کبھی شاعر ہوئے، ہم تک بند ہیں اور ہمیں تک بند ہی رہنا ہے۔ اور یہ دھمکی بھی ایسی اتھارٹی سے ملی ہے کہ ہم میں رو گردانی کی مجال نہیں۔
ارے تو کیجئے نا چراغاں کس نے منع کیا ہے آپ کو ۔۔۔
جہاں تک بات داد و تحسین کی ہےآپ واقعی اس کے مستحق ہیںاور یہ دھمکی کی بھی خوب رہی ۔۔ذرا ہمیں اس اتھارٹی کا نام تو بتایئے گا جس نے آپ کو شاعر کہلوانے سے منع فرمایا ہے ہم ابھی خبر لیے لیتے ہیں اس اتھارٹی کی ۔۔۔

اپیا جانی، یوں چھیڑنے کی نہیں ہوتی، اچھا۔۔۔
کوئی فائدہ نہیں ہوگا نام بتانے کا کیوں کہ وہ ایک ننھی پری ہیں اور ان کی فرمائش کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ آپ کا ان پر زور نہیں چلے گا لیکن اس ممانعت کا سبب جان کر آپ کو بھی ان پر ایسا دلار آئے گا کہ آپ خبر لینا تو دور ان کو گلے سے لگا کر چپکے سے چاکلیٹ اور املی وغیرہ کی رشوت پیش کریں گی۔
یا الٰہی المدد!!! لیکن اپیا رانی یہ بھی تو سوچیے کہ اگر دباؤ ڈالا گیا تو ہم خانہ پری کے لیے چوریاں شروع کر دیں۔ "سائیکل کو رکھ دیا تھا دھوپ میں دھلنے کے بعد --- فکر لاحق ہو گئی ہے ٹیوب کے پھٹنے کے بعد" جیسی نظموں کا مقطع بدل کر لال پیلے ہرے نیلے رنگوں میں پیش کرنے لگیں گے۔
اپیا رانی، ذرا ہمارے کانوں میں چپکے سے ایک بات بتائیں۔۔۔ کچھ ایسا بھی ہے جس کا آپ کو علم نہ ہو؟ یعنی کہ حد ہوتی ہے۔۔۔ بھئی خوب۔۔۔ یعنی کہ یہ بھی معلوم ہے کہ بعض بے پر کیاں فرمائشی ہیں!
خالی جگہ کو پر مت کیجیے گا اپیا جانی۔۔۔ ہم ویسے بھی خاصے ڈر گئے ہیں۔۔۔
Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D9%85%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%D8%AA%DA%A9-%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%A7%DA%BA.11204/page-23