ہم لوگ اصولوں کی تجارت نہیں کرتے

امجد علی راجا — جنوری 1، 2013 12:57 شام
ظلمت کی کسی حال میں بیعت نہیں کرتے
ہم صاحبِ ایمان ہیں، بدعت نہیں کرتے
ہم خاک نشینوں کی بڑی پختہ نظر ہے
دولت کی چمک دیکھ کےعزت نہیں کرتے
گردن میں سدا رہتا ہے پھر طوقِ غلامی
جو جھک کے تو رہتے ہیں، بغاوت نہیں کرتے
مذہب سے تعلق نہ کوئی دین ہے ان کا
وہ لوگ جو انساں سے محبت نہیں کرتے
فطرت نے سکھایا ہے محبت کا سلیقہ
ہم جان کے دشمن سے بھی نفرت نہیں کرتے
ہم اہلِ قلم حق کے علمدار ہیں راجا
ہم لوگ اصولوں کی تجارت نہیں کرتے
محمد بلال اعظم — جنوری 1، 2013 1:26 شام
واہ
پہلی شراکت ہی زبردست
ہم اہلِ قلم حق کے علمدار ہیں راجا
ہم لوگ اصولوں کی تجارت نہیں کرتے
امجد علی راجا — جنوری 2، 2013 5:48 صبح
محمد بلال اعظم صاحب!
حوصلہ افزائی کے لئے شکریہ، آپ کی حوصلہ افزائی رہی تو انشا اللہ آپ کی خدمت میں مزید کلام بھی پیش کرتا رہوں گا۔
محمد بلال اعظم — جنوری 2، 2013 5:56 صبح
محمد بلال اعظم صاحب!
حوصلہ افزائی کے لئے شکریہ، آپ کی حوصلہ افزائی رہی تو انشا اللہ آپ کی خدمت میں مزید کلام بھی پیش کرتا رہوں گا۔
امجد علی راجا صاحب، محفل کے تعارف والے زمرے میں اپنا تعارف تو دیں تاکہ محفلین کا آپ سے اور آپ کی شاعری سے باقاعدہ تعارف ہو جائے۔
نیرنگ خیال — جنوری 2، 2013 6:01 صبح
ہم خاک نشینوں کی بڑی پختہ نظر ہے​
دولت کی چمک دیکھ کےعزت نہیں کرتے​

واہ واہ بہت عمدہ۔۔ :zabardast1:
امجد علی راجا — جنوری 2، 2013 6:01 صبح
مجھے افسوس ہے بلال اعظم صاحب کہ مجھے معلوم نہیں کہ کس پیج پر اپنا تعارف کرایا جاتا ہے، تعارف والے پیج پر مجھے لکھنے کی سہولت نظر نہیں آئی، معذرت چاہوں گا، اس فورم میں نیا ہوں نا :)
امجد علی راجا — جنوری 2، 2013 6:05 صبح
نیرنگ خیال!
جب میں اپنی غزل پوسٹ کر رہا تھا تو امید نہیں تھی کہ اتنی محبت اور عزت نصیب ہوگی، آپ کی تعریف ک لئے بہت مشکور ہوں۔
محمد بلال اعظم — جنوری 2، 2013 6:09 صبح
مجھے افسوس ہے بلال اعظم صاحب کہ مجھے معلوم نہیں کہ کس پیج پر اپنا تعارف کرایا جاتا ہے، تعارف والے پیج پر مجھے لکھنے کی سہولت نظر نہیں آئی، معذرت چاہوں گا، اس فورم میں نیا ہوں نا :)

آپ یہاں اپنا تعارف پیش کر سکتے ہیں۔ میں نے دھاگہ کھول دیا ہے آپ کے لیے۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/امجد-علی-راجہ-صاحب-کو-محفل-میں-خوش-آمدید.58162/
محمد یعقوب آسی — جنوری 2، 2013 6:10 صبح
اچھی غزل ہے صاحب۔ پسند آمد۔
امجد علی راجا — جنوری 2، 2013 6:47 صبح
آسی صاحب!
حوصلہ افزائی کے لئے مشکور ہوں، سرپھرے لوگوں کی داد بہت بڑا اعزاز ہوتا ہے :)
الف عین — جنوری 2، 2013 10:08 صبح
واہ، داد قبول کریں، لیکن میں سرپھرا نہیں ہوں، معلوم نہیں آسی بھائی کو کس دھُن میں سرپھرا لکھ دیا ہے؟؟
محمد وارث — جنوری 2، 2013 10:15 صبح
بہت اچھی غزل ہے جناب امجد علی راجا صاحب، داد قبول فرمائیں جناب۔
امجد علی راجا — جنوری 2، 2013 10:39 صبح
داد کے لئے شکریہ، آپ کی حوصلہ افزائی کی ہمیشہ ضرورت رہے گی۔
معذرت چاہوں گا، میں سمجھا آپ نے خود لکھا ہے۔
امجد علی راجا — جنوری 2، 2013 11:18 صبح
آداب، میں مشکور ہوں جناب
سید اِجلاؔل حسین — جنوری 5، 2013 1:13 شام
بہت خوب، راجہ صاحب!
باباجی — جنوری 5، 2013 1:25 شام
واہ واہ بہت ہی خوب
شروعات میں ہی محفل لوٹ لی آپ نے
آپ کا پہلا شعر ہی نشانے پر لگا
اور باقی خود بخود نشانے پر پہنچ گئے
بہت سی داد قبول کیجیئے
ظلمت کی کسی حال میں بیعت نہیں کرتے
ہم صاحبِ ایمان ہیں، بدعت نہیں کرتے​
امجد علی راجا — جنوری 5، 2013 2:26 شام
بابا جی
پسندیدگی کے لئے شکریہ
نشانے بازی کی مشق بہت پختہ ہے، نوجوانی سے ہی :)
آپ کی حوصلہ افزائی مجھے مجبور کر رہی ہے کہ میں دوبارہ آپ دوستوں کی داد وصول کرنے کے لئے اگلی غزل بھی پیش کروں :)۔
امجد علی راجا — جنوری 5، 2013 2:28 شام
بہت نوازش شاہ صاحب
کوشش کروں گا کہ آئندہ بھی آپ کی داد حاصل کرتا رہوں، اور ٹرافیز جمع کرتا رہوں۔
الف نظامی — جنوری 5، 2013 2:42 شام
ہم خاک نشینوں کی بڑی پختہ نظر ہے
دولت کی چمک دیکھ کےعزت نہیں کرتے
بہت خوب!
امجد علی راجا — جنوری 5، 2013 2:48 شام
بہت بہت شکریہ الف نظامی صاحب
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D9%85-%D9%84%D9%88%DA%AF-%D8%A7%D8%B5%D9%88%D9%84%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D8%AC%D8%A7%D8%B1%D8%AA-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D8%B1%D8%AA%DB%92.58124/