ہم نے خیالِ خام کا چرچا نہیں کیا

La Alma — فروری 12، 2023 2:26 شام
لا عالمہ یہ لا المی ہے یا لا عالمہ۔۔۔ بہرحال آپ کی غزل بہت اچھی ہے۔ داد قبول فرمائیے۔
اردو میں لکھیں تو یہ ایک مہمل ترکیب یعنی کچھ بھی نہیں ہی ہے۔ مطلب فقط “لا” ہی ہے۔ عالمہ تو میں ہوں نہیں اس لحاظ سے لا عالمہ کہلوانا زیادہ بہتر ہے۔ چونکہ شاعری میں تخلص المٰی استعمال کرتی ہوں تو ایسی صورت میں لاالمی ہی درست ہے۔
خوشی ہوئی کہ شعر آپ کو پسند آئے ۔
La Alma — فروری 12، 2023 2:29 شام
جس تیزی سے ہمارے میڈیا کی اردو بدل رہی ہے عنقریب خبریں یوں ہوں گی کہ آج ملک بھر میں سٹریٹ کرائم کے نتیجے میں پانچ لوگوں کو کھڑکا دیا گیا۔
ویسے اللہ تعالیٰ اپنی امان میں رکھے۔
کرائم کی تو ضرورت ہی نہیں۔ غلط شعر کہنے پر بھی اہلِ زبان کسی متشاعر کوکھڑکا سکتے ہیں۔ :)
سید عاطف علی — فروری 12، 2023 2:31 شام
آخر سبھی نے نوش کیا جامِ نیستی
میرے خیال میں یہ بہتر شکل ہے ۔
ظہیراحمدظہیر — فروری 13، 2023 4:14 صبح
مجھے صوتی اعتبار سے “کھٹکا” استعمال کرنے میں قدرے تامل تھا کہ سننے میں ایسا بھلا نہیں لگتا ہے لیکن اس وقت کوئی اور متبادل بھی نہیں سجھائی دے رہا تھا۔ معنوی لحاظ سے مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ کوئی ایسا مبہم یا ان سُنا لفظ ہو گا۔
“کھٹکا “ میں نے تو نثر میں دو طرح سے مستعمل دیکھا ہے۔ ایک بمعنی تشویش یا اندیشہ ، جیسے دل میں کھٹکا پیدا ہونا۔ دوسرا بمعنی آہٹ یا آواز ، جیسے صحن میں کھٹکا ہوا۔
میری مراد آخر الذکر سے تھی۔
کھٹکا اسم ہے اور بمعنی تشویش یا اندیشہ عام مستعمل ہے ۔ کھٹکا ہونا یعنی آہٹ ہونا بھی مستعمل ہے ۔ بالکل بھی غیر معروف نہیں ہے۔ لیکن آپ نے کھٹکا کرنا استعمال کیا ہے جو نہ صرف متروک اور غیر معروف ہے بلکہ آپ کے شعر میں اس کا کوئی محل بھی نہیں ہے۔ امید ہے کہ واضح ہوگیا ہوگا۔
آپ کی یہ بات درست ہے کہ کھٹکا صوتی اعتبار سے بھی کھٹکتا ہے ۔ اس شعر کی بلکہ پوری غزل کی لفظیات پر عربی و فارسی کا رنگ غالب ہے ۔ اس صورت میں کھٹکا کا لفظ اور بھی غریب محسوس ہوتا ہے ۔ اسی قسم کا تبصرہ میں تیسرے شعر پر بھی کرنا چاہتا تھا لیکن کچھ سوچ کر نہیں کیا ۔
ہوتی جو چاہ، نسخہِ مرہم بھی ڈھونڈتے
تھا درد جاں گداز، مداوا نہیں کِیا
چاہ کا لفظ اگرچہ برا نہیں اور مفہوم ادا کررہا ہے لیکن فارسی الفاظ کے ساتھ میل نہیں کھارہا ۔ دل چاہتا تو نسخۂ مرہم بھی ڈھونڈتے ۔۔ یا ۔۔ ہم چاہتے تو نسخۂ مرہم بھی ڈھونڈتے کیوں نہیں کہا۔
تھوڑی وضاحت درکار ہے۔ یہ فقط ارباب کے ساتھ ہی مخصوص ہے یا آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ جہاں اضافت آئے وہاں دوسرا اسم، اسم صفت نہیں ہو سکتا۔
اگر ایسا ہی ہے تو اضافت کے ساتھ کچھ ایسی تراکیب اکثر پڑھنے کو ملتی ہیں ۔ مثلاً آبِ رواں، راہِ پرخار، عذابِ عظیم وغیرہ وغیرہ
لا المیٰ ، آپ ٹھیک سمجھیں۔ یہ مجبوری صرف ارباب کے ساتھ ہے کیونکہ ارباب کا لفظ مفرد استعمال نہیں ہوتا ۔ ارباب کا لفظ کسی دوسرے اسم کا مضاف بن کر ہی بامعنی ہو سکتا ہے ۔ مثلا اربابِ جنوں ، اربابِ اختیار ، اربابِ سخن ، اربابِ شہر وغیرہ۔ چنانچہ ارباب کے ساتھ مرکب توصیفی نہیں بنایا جاسکتا۔ جو اسم مفرد استعمال ہوسکتا ہے اس کے ساتھ مرکب اضافی اور مرکب توصیفی دونوں بنائے جاسکتے ہیں۔
اربا ب کا مرکب اضافی بنانے کے بعد اس مرکب میں قواعد کے عام اصول کے مطابق صفت کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ جیسے اربابِ شہرِ ناشناس ، اربابِ سخنِ کامل ، اربابِ اقتدارِ کہنہ ، اربابِ جہانِ تازہ وغیرہ ۔
سر جامِ نیستی ہے کوئی اور مشروب تھوڑا ہے کہ سب پی کر سو جائیں۔ اب سوگئے کی جگہ “ مر گئے” بھی نہیں کہہ سکتے کہ اتنی دو ٹوک بات بھی کہاں کی جا سکتی ہے۔:)
اسی دو ٹوک اور کرخت بات سے بچنے کے لیے ہی تو میں نے یہ کہا تھا کہ: ایک روز پی کے سو گئے سب جام نیستی
جام نیستی پی کر سونے کا مطلب موت ہی ہوتا ہے۔ یہ شاعرانہ پیرائے میں کی گئی بات ہے۔ :)
کیوں نہیں۔ مفید تبصروں کو مثبت ہی لیا جا سکتا ہے۔ بدون اسکے سیکھنے کا عمل آگے بڑھ ہی نہیں سکتا۔ جزاک اللہ۔
جزاک اللّٰہ خیرا ۔ اگر دل چاہے تو آپ اس دھاگے میں اپنا کلام ضرور شریک کیجیے ۔
جاسمن — مئی 15، 2023 1:05 شام
سمجھا غرور عجز کو، خوبی کو اک خطا
اربابِ ناشناس نے اچھا نہیں کِیا

چپ چاپ ہم گزر گئے دشتِ حیات سے
دل میں اٹھا تھا شور، پہ کھٹکا نہیں کِیا
ہائے! کیا اشعار ہیں!!!
بھئی آپ کے اشعار بہت ہی پیارے ہیں ماشاءاللہ۔
کیا سوچ ہے! واہ! بہت خوب!
La Alma — مئی 15، 2023 7:18 شام
ہائے! کیا اشعار ہیں!!!
بھئی آپ کے اشعار بہت ہی پیارے ہیں ماشاءاللہ۔
کیا سوچ ہے! واہ! بہت خوب!
آپ کے فیاضانہ تبصرے کا بہت شکریہ جاسمن
محمد شکیل خورشید — مئی 17، 2023 10:45 صبح
بہت ہی ارفع و اعلیٰ غزل ما شاالہہ
اور اتنی ہی پر مغز علمی بحث کھٹکا کرنا کے حوالے سے پڑھنے کو ملی۔
علم میں بہت سا اضافہ ہوا
La Alma — مئی 18، 2023 7:18 شام
بہت ہی ارفع و اعلیٰ غزل ما شاالہہ
اور اتنی ہی پر مغز علمی بحث کھٹکا کرنا کے حوالے سے پڑھنے کو ملی۔
علم میں بہت سا اضافہ ہوا
مشکور ہوں۔
خوش رہیے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D9%85-%D9%86%DB%92-%D8%AE%DB%8C%D8%A7%D9%84%D9%90-%D8%AE%D8%A7%D9%85-%DA%A9%D8%A7-%DA%86%D8%B1%DA%86%D8%A7-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%DB%8C%D8%A7.119274/page-3