ہو جائے کسی طور جو تکمیلِ تمنّا ۔ محمد بلال اعظم

محمد بلال اعظم — ستمبر 9، 2013 6:57 صبح
استادِ محترم اعجاز صاحب (بابا جانی) اور استادِ محترم محمد یعقوب آسی صاحب کی شفقت کے طفیل ایک اور غزل۔۔۔

ہو جائے کسی طور جو تکمیلِ تمنّا
لہجوں میں اتر آئے گی تفضیلِ تمنّا
سنتا رہا تاویلِ جفا اُس کی زباں سے
بہتا رہا آنکھوں سے مری نیلِ تمنّا
اُس صورتِ مریم کو سرِ بام جو دیکھا
سینے میں اتر آئی اک انجیلِ تمنّا
ایسا بُتِ کافر ہے کہ دیکھا نہیں مُڑ کر
ہر چند کہ ہوتی رہی تعلیلِ تمنّا
مدّھم ہوئی آنکھوں میں تو پھر دل میں جلا لی
پر بجھنے نہیں دی کبھی قندیلِ تمنّا
اُس عہدِ اذیّت میں اتارا گیا مجھ کو
جس عہد میں ہوتی رہی تذلیلِ تمنّا
(محمّد بلال اعظم)​
محمداحمد — ستمبر 9، 2013 8:43 صبح
بہت خوبصورت بلال ماشاءاللہ ۔
رنگِ سخن کھِلتا جا رہا ہے۔ جیتے رہیے۔
آخری دو شعر تو قیامت ہیں۔
شاد آباد رہیے۔
محمد بلال اعظم — ستمبر 9، 2013 3:40 شام
بہت خوبصورت بلال ماشاءاللہ ۔
رنگِ سخن کھِلتا جا رہا ہے۔ جیتے رہیے۔
آخری دو شعر تو قیامت ہیں۔
شاد آباد رہیے۔
بہت شکریہ احمد بھائی
بہت ممنون ہوں اس حوصلہ افزائی پہ۔
جزاک اللہ
مدیحہ گیلانی — ستمبر 9، 2013 4:35 شام
مدّھم ہوئی آنکھوں میں تو پھر دل میں جلا لی
پر بجھنے نہیں دی کبھی قندیلِ تمنّا
واہ واہ خوب غزل ہے ۔
بہت سی داد آپکی نذر۔جیتے رہیں بیٹا ۔:)
امراؤ جان ادا — ستمبر 9، 2013 5:19 شام
عمدہ :)
محمد بلال اعظم — ستمبر 10، 2013 5:33 صبح
مدّھم ہوئی آنکھوں میں تو پھر دل میں جلا لی
پر بجھنے نہیں دی کبھی قندیلِ تمنّا
واہ واہ خوب غزل ہے ۔
بہت سی داد آپکی نذر۔جیتے رہیں بیٹا ۔:)
بہت زیادہ خوش قسمتی ہے میری کہ آپ سے داد ملی غزل پہ۔
:angel::angel::angel:
عینی شاہ — ستمبر 10، 2013 2:31 شام
تم تم تم بھی پوئیٹ ہووووووووووووووووووووووو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:eek::eek::eek::eek:او مائی گاڈ منے :confused3::confused3::confused3::confused3:تبھی تمہاری صحت نہی بنتی سارا دن تو تم یہ رونی کھانی پوئٹری بنا بنا کر پریشان ہوتے رہتے ہو گے چہ چہ چہ چہ ویری سیڈ منے :shock::shock::shock::shock:
عینی شاہ — ستمبر 10، 2013 2:31 شام
تم بھی بہت مشکل لکھتے ہو بھئی ایک بھی ورڈ سمجھ نہی آیا ۔۔بٹ واہ واہ واہ :p:p:p:p
محمد بلال اعظم — ستمبر 13، 2013 5:44 صبح
شکریہ امراؤ جان ادا صاحبہ
محمد بلال اعظم — ستمبر 13، 2013 7:50 صبح
تم تم تم بھی پوئیٹ ہووووووووووووووووووووووو۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔:eek::eek::eek::eek:او مائی گاڈ منے :confused3::confused3::confused3::confused3:تبھی تمہاری صحت نہی بنتی سارا دن تو تم یہ رونی کھانی پوئٹری بنا بنا کر پریشان ہوتے رہتے ہو گے چہ چہ چہ چہ ویری سیڈ منے :shock::shock::shock::shock:
آپ آپ آپ کو آج پتہ لگااااااااااا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔:eek::eek::eek::eek:او مائی گاڈ عینی آپی:confused3::confused3::confused3::confused3:تبھی آپ مجھے سارا دن کراس دیتی رہتی ہیں چہ چہ چہ چہ ویری سیڈ عینی آپی:shock::shock::shock::shock:
محمد بلال اعظم — ستمبر 13، 2013 7:51 صبح
تم بھی بہت مشکل لکھتے ہو بھئی ایک بھی ورڈ سمجھ نہی آیا ۔۔بٹ واہ واہ واہ :p:p:p:p
نہیںِ۔۔۔ میں تو مشکل نہیں لکھتا چاہے کسی سے بھی پوچھ لیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بٹ شکریہ شکریہ شکریہ :p:p:p:p
عینی شاہ — ستمبر 13، 2013 9:20 صبح
آپ آپ آپ کو آج پتہ لگااااااااااا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ :eek::eek::eek::eek:او مائی گاڈ عینی آپی:confused3::confused3::confused3::confused3:تبھی آپ مجھے سارا دن کراس دیتی رہتی ہیں چہ چہ چہ چہ ویری سیڈ عینی آپی:shock::shock::shock::shock:
سارا دن تو نہی دیتی رہتی میں :cautious:ہاں مجھے اب پتہ چلا کہ تم بھی پوئیٹ ہو بس اب تم نے کر لی سٹڈی منے اب یہ کام کرو پوئٹری کرو اور مشہوری چھاپتے رہو :devil::devil::devil::devil:
نایاب — ستمبر 13، 2013 9:26 صبح
واہہہہہ بہت خوب
مدّھم ہوئی آنکھوں میں تو پھر دل میں جلا لی
پر بجھنے نہیں دی کبھی قندیلِ تمنّا
اُس عہدِ اذیّت میں اتارا گیا مجھ کو
جس عہد میں ہوتی رہی تذلیلِ تمنّا
مدیحہ گیلانی — ستمبر 13، 2013 3:16 شام
اُس صورتِ مریم کو سرِ بام جو دیکھا
سینے میں اتر آئی اک انجیلِ تمنّا
بلال بیٹا،
آپ کا یہ شعر پڑھ کر تو ہمیں فاتح صاحب کی غزل کا یہ شعر یاد آ گیا۔
وہ صورتِ مریم تھی، میں منحرفِ تقدیس
ابلیس کے سینے میں انجیل اتر آئی
حسن ظن سے کام لیتے ہوئے اسے توارد ہی کہیں گے ہم۔ :)
طاھر جاوید — ستمبر 13، 2013 3:18 شام
اُس عہدِ اذیّت میں اتارا گیا مجھ کو
جس عہد میں ہوتی رہی تذلیلِ تمنّا
بہترین شعر ہے
عمر سیف — ستمبر 13، 2013 3:20 شام
مدّھم ہوئی آنکھوں میں تو پھر دل میں جلا لی
پر بجھنے نہیں دی کبھی قندیلِ تمنّا
واہ
سید شہزاد ناصر — ستمبر 13، 2013 3:25 شام
سنتا رہا تاویلِ جفا اُس کی زباں سے
بہتا رہا آنکھوں سے مری نیلِ تمنّا

سبحان اللہ سبحان اللہ
اس عمر میں کیا اُٹھان ہے
واہ واہ :)
کیا ہی کہنے لطف آ گیا پڑھ کر
اللہ کرے زور قلم زیادہ
محمد علم اللہ — ستمبر 13، 2013 3:25 شام
سنتا رہا تاویلِ جفا اُس کی زباں سے
بہتا رہا آنکھوں سے مری نیلِ تمنّا
واہ واہ سبحان اللہ
محمد بلال اعظم — ستمبر 14، 2013 5:06 شام
سارا دن تو نہی دیتی رہتی میں :cautious:ہاں مجھے اب پتہ چلا کہ تم بھی پوئیٹ ہو بس اب تم نے کر لی سٹڈی منے اب یہ کام کرو پوئٹری کرو اور مشہوری چھاپتے رہو :devil::devil::devil::devil:
نہ نہ نہ۔ پوئیٹری والا کام بعد میں پہلے تو سٹڈی ہی ہے۔:)
محمد بلال اعظم — ستمبر 14، 2013 5:06 شام
واہہہہہ بہت خوب
مدّھم ہوئی آنکھوں میں تو پھر دل میں جلا لی
پر بجھنے نہیں دی کبھی قندیلِ تمنّا
اُس عہدِ اذیّت میں اتارا گیا مجھ کو
جس عہد میں ہوتی رہی تذلیلِ تمنّا
بہت شکریہ محترم نایاب صاحب
ممنون ہوں۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D9%88-%D8%AC%D8%A7%D8%A6%DB%92-%DA%A9%D8%B3%DB%8C-%D8%B7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88-%D8%AA%DA%A9%D9%85%DB%8C%D9%84%D9%90-%D8%AA%D9%85%D9%86%D9%91%D8%A7-%DB%94-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A8%D9%84%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D8%B9%D8%B8%D9%85.67599/