ہو جائے کسی طور جو تکمیلِ تمنّا ۔ محمد بلال اعظم

محمد بلال اعظم — ستمبر 14، 2013 5:13 شام
بلال بیٹا،
آپ کا یہ شعر پڑھ کر تو ہمیں فاتح صاحب کی غزل کا یہ شعر یاد آ گیا۔
حسن ظن سے کام لیتے ہوئے اسے توارد ہی کہیں گے ہم۔ :)
فاتح بھائی تو اتنا اعلیٰ اور لاجواب کلام لکھتے ہیں کہ میں تو ہر جگہ یہ ڈنکے کی چوٹ پہ کہتا ہوں کہ اس وقت انٹرنیٹ پہ جہاں جہاں جو جو شاعر یا شاعرات شعر کہہ رہے ہیں، ان میں فاتح بھائی جیسا خوبصورت لکھنے والے گنے چنے ہی ہوں گے۔ ہماری خوش قسمتی ہے کہ محفل پہ فاتح بھائی موجود ہیں۔
اور کیونکہ یہ مجموعی طور پہ میری شاید بارہویں یا پندرہویں غزل ہے اور پھر محفل میں ہی زیادہ شاعری پڑھتا ہوں تو ہو سکتا ہے کہ شاید توارد ہو۔ فیس بک پہ ایک دوست کو میرے اس شعر سے فراز صاحب کا شعر یاد آ گیا
ذکر اُس غیرتِ مریم کا جب آتا ہے فراز
گھنٹیاں بجتی ہیں لفظوں کے کلیساؤں میں
:):)
محمد بلال اعظم — ستمبر 14، 2013 5:14 شام
اُس عہدِ اذیّت میں اتارا گیا مجھ کو
جس عہد میں ہوتی رہی تذلیلِ تمنّا
بہترین شعر ہے
بہت شکریہ طاہر جاوید صاحب
محمد بلال اعظم — ستمبر 14، 2013 5:14 شام
مدّھم ہوئی آنکھوں میں تو پھر دل میں جلا لی
پر بجھنے نہیں دی کبھی قندیلِ تمنّا
واہ
بہت محبت ہے آپ کی عمر بھائی۔
بہت شکریہ
محمد بلال اعظم — ستمبر 14، 2013 5:16 شام
سنتا رہا تاویلِ جفا اُس کی زباں سے
بہتا رہا آنکھوں سے مری نیلِ تمنّا

سبحان اللہ سبحان اللہ
اس عمر میں کیا اُٹھان ہے
واہ واہ :)
کیا ہی کہنے لطف آ گیا پڑھ کر
اللہ کرے زور قلم زیادہ
زہے نصیب میرے کہ آپ سے داد ملی۔
سراپا سپاس ہوں محترم سید شہزاد ناصر صاحب
سدا سلامت رہیے۔
محمد بلال اعظم — ستمبر 14، 2013 5:16 شام
سنتا رہا تاویلِ جفا اُس کی زباں سے
بہتا رہا آنکھوں سے مری نیلِ تمنّا
واہ واہ سبحان اللہ
تشکر محمد علم اللہ اصلاحی بھائی
بہت ممنون ہوں۔
مہدی نقوی حجاز — ستمبر 14، 2013 5:19 شام
بہترین غزل ہے میاں۔ پہلے پڑھ لی تھی تبصرہ اب کر رہا ہوں۔ شاد و آباد رہو!
محمد بلال اعظم — ستمبر 18، 2013 6:51 صبح
بہترین غزل ہے میاں۔ پہلے پڑھ لی تھی تبصرہ اب کر رہا ہوں۔ شاد و آباد رہو!
تشکر مہدی بھائی
سلامت رہیے۔
ندیم مراد — اکتوبر 12، 2013 5:47 شام
آجائے مقابل کبھی جو ابرہا کوئی
چھوٹے نہ بلال اپنی ابابیلِ تمنّا
بہت خوب محمد بلال آعظم صاحب اچھی غزل ہے
لکھتے رہیں اور داد قبول کریں
سید ذیشان — اکتوبر 12، 2013 6:03 شام
بہت خوب، ابھی نظر پڑی۔ داد قبول کیجئے!
محمد بلال اعظم — اکتوبر 19، 2013 6:31 صبح
آجائے مقابل کبھی جو ابرہا کوئی
چھوٹے نہ بلال اپنی ابابیلِ تمنّا
بہت خوب محمد بلال آعظم صاحب اچھی غزل ہے
لکھتے رہیں اور داد قبول کریں
بہت بہت شکریہ
بہت خوشی ہوئی آپ سے داد پا کے۔
شعر لاجواب ہے۔
محمد بلال اعظم — اکتوبر 19، 2013 6:34 صبح
بہت خوب، ابھی نظر پڑی۔ داد قبول کیجئے!
بہت بہت شکریہ ذیشان بھائی
جاسمن — جولائی 7، 2020 8:00 شام
واہ واہ! خوبصوووورت غزل۔
محمد بلال اعظم — جولائی 18، 2020 11:26 صبح
واہ واہ! خوبصوووورت غزل۔
شکریہ آپ کا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D9%88-%D8%AC%D8%A7%D8%A6%DB%92-%DA%A9%D8%B3%DB%8C-%D8%B7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88-%D8%AA%DA%A9%D9%85%DB%8C%D9%84%D9%90-%D8%AA%D9%85%D9%86%D9%91%D8%A7-%DB%94-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A8%D9%84%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D8%B9%D8%B8%D9%85.67599/page-2