یادِ ماضی

sadia saher — جنوری 3، 2009 2:59 شام
یاد ِ ماضی کیا ھے
جیسے اک تاج محل
میری خواہشوں کا مدفن
جہاں میری آرزؤئیں
میری حسرتیں
میری خواہیشیں
میری محبتیں
بے بسی کا کفن اوڑھے
سو رھی ھیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سعدیہ سحر
ابن سعید — جنوری 3، 2009 3:06 شام
بہت خوب!
آزاد شاعری کرنے والے احباب محفل میں کم ہیں اب آپ کی آمد کے بعد ان شاء اللہ رونق رہے گی۔
سلیمان جاذب — جنوری 3، 2009 3:08 شام
اچھی بات ہے آپ کی امد خیال اچھے ہیں اور لفظوں کا چناو بھی عمدہ ہے
نایاب — جنوری 3، 2009 3:20 شام
میری خواہیشیں
میری محبتیں
بے بسی کا کفن اوڑھے
سو رھی ھیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سعدیہ سحر

السلام علیکم
محترمہ سعدیہ سحر جی
بہت خوب
ماشااللہ
اللہ کرے زور علم و عمل اور زیادہ آمین
نایاب
سلیمان جاذب — جنوری 3، 2009 3:26 شام
یاد ما ضی سے ایک شعر یاد آ ررہا ہی
یاد ماضی عزاب ہے یا رب
چھین لے مجھ سے حافظ میرا
قابل اجمیری
طالوت — جنوری 3، 2009 3:38 شام
یاد ما ضی سے ایک شعر یاد آ رہا ہے
یاد ماضی عزاب ہے یا رب
چھین لے مجھ سے حافظہ میرا
قابل اجمیری
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے ، تابش کے ایک انٹرویو میں انھوں نے اس شعر کو آنس معین سے منسوب کیا تھا ۔۔
وسلام
سلیمان جاذب — جنوری 3، 2009 3:43 شام
میں نے اس سلسلے میں قابل اجمیری کا ذکر سنا تھا جس میں یہ شعر ہے ان کی ایک ہی کتاب منظر پر آ سکی جو اب نا پید ہے
طالوت — جنوری 3، 2009 4:07 شام
ممکن ہے آپ کی بات درست ہو ، یہ انٹرویو سعودی عرب میں چھپنے والے ہفتہ وار میگزین "اردو میگزین" میں چھپا تھا ، اور میری رائے میں ان کی سیاسی خبروں کے حوالے سے رپورٹنگ بڑی ناقص ہے ممکن ہے ادب کے حوالے سے اور بھی زیادہ خراب ہو ۔۔
وسلام
الف عین — جنوری 3، 2009 4:23 شام
مجھ کو بھی علم نہیں کہ یہ مشہورِ عام شعر کس کا ہے۔ لیکن حال کے شعرا کا نہیں لگتا، کم از کم پچاس سال سے تو میں سن رہا ہوں۔۔۔ یہ آنس معین تو کوئی جدید شاعر ہی لگتے ہی‌ں۔ قابل اجمیری کا ہو تو ممکن ہے نوید صادق کچھ کہہ سکیں۔ ان کے تلامذہ کے سلسلے کے ہیں۔
اس گفتگو میں سعدیہ سحر کی خونصورت نثری نظم کا ذکر تو رہ ہی گیا۔۔
اچھی نظم ہے سعدیہ۔ ایسی نظم کو جس میں کوئی پابندی نہیں ہوتی، نثری نظم کہتے ہیں۔ کچھ ثقہ ادیب و شاعر اس کو شاعری ہی نہیں مانتے۔ بہر ھال یہ اچھے اچھے شاعر کہہ رہے ہیں۔
محمد نعمان — جنوری 4، 2009 6:18 صبح
بہت شکریہ سعدیہ۔بہت اچھی نظم ہے۔
استاد محترم اعجاز عبید آپ کچھ نظم کے لوازمات اور قواعد و ضوابط پر فرمائیے
کہ اس قسم کی نظمیں میں بھی کہتا رہتا ہوں :grin:
مگر کچھ بھی علم نہیں ہے اس حوالے سے :blush: :cry:
یا پھر اگر آپ فرمائیں تو اصلاح سخن میں ایک دھاگہ کھول دیتا ہوں اس سے متعلق :|
سلیمان جاذب — جنوری 4، 2009 2:56 شام
بہت شکریہ سعدیہ۔بہت اچھی نظم ہے۔
استاد محترم اعجاز عبید آپ کچھ نظم کے لوازمات اور قواعد و ضوابط پر فرمائیے
کہ اس قسم کی نظمیں میں بھی کہتا رہتا ہوں :grin:
مگر کچھ بھی علم نہیں ہے اس حوالے سے :blush: :cry:
یا پھر اگر آپ فرمائیں تو اصلاح سخن میں ایک دھاگہ کھول دیتا ہوں اس سے متعلق :|

ایسا ضرور ہونا چاہئیے ابتدا ہم کئے دیتے ہیں ایک نظم کے ساتھ جو ہے
خود کی تلاش
ایک الگ دھاگے میں ہے تلاش کرنا ہو گی کیونکہ مجھے لنک کرنا نہیں آتا یہاں پر
محمد نعمان — جنوری 4، 2009 3:47 شام
ایسا ضرور ہونا چاہئیے ابتدا ہم کئے دیتے ہیں ایک نظم کے ساتھ جو ہے
خود کی تلاش
ایک الگ دھاگے میں ہے تلاش کرنا ہو گی کیونکہ مجھے لنک کرنا نہیں آتا یہاں پر

جی بہت شکریہ جاذب بھائی۔
میں ربط دیے دیتا ہوں۔
خود کی تلاش۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک نظم
بس جناب جب آپ پیغام ارسال کرنے لگیں تو ایڈیٹر میں ہی اوپر رنط شامل کریں کے نام سے
createlink.gif

ایک بتن ہو گا اس کو دبا دیں اور اس میں جس دھاگے کا ربط دینا ہو وہ کاپی کر کے چپکا دیں۔ربط شامل ہو جائے گا۔
سلیمان جاذب — جنوری 5، 2009 6:59 صبح
ٹھیک اب سمجھ گیا بہت بہت شکریہ بھیا
اب کے ہم ربط دیتے ہیں اردو کی ایک ویب سائٹ کا
سلیمان جاذب — جنوری 5، 2009 7:01 صبح
http://www.onlineurdu.com/
سلیمان جاذب — جنوری 5، 2009 7:02 صبح
مجھے لگتا ہے کوئی پرابلم ہے
سلیمان جاذب — جنوری 5، 2009 7:06 صبح
اب دیکھتے ہیں http://http://www.onlineurdu.com/
محمد نعمان — جنوری 5، 2009 7:30 صبح
مجھے لگتا ہے کوئی پرابلم ہے

سلیمان بھیا لنک تو درست ہے کام کر رہا ہے۔
اب اگر آپ چاہتے ہیں کہ لنک کو کوئی نام دیا جائے تو آپ پہلے وہ نام لکھیں
جیسے
آن لائن اردو ڈاٹ کام
پھر اس کو سلیکٹ کرں اور پھر لنک دو دیں تو اس طرح نظر آئے گا۔
آن لائن اردو ڈاٹ کام
سلیمان جاذب — جنوری 5، 2009 7:41 صبح
آن لائن
اب کام بن جائے گا
سلیمان جاذب — جنوری 5، 2009 7:42 صبح
شکریہ نعمان بھائی
محمد نعمان — جنوری 5، 2009 7:49 صبح
بہت خوب بھائی۔بالکل درست کیا آپ نے۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%8C%D8%A7%D8%AF%D9%90-%D9%85%D8%A7%D8%B6%DB%8C.17920/