انٹرسٹنگ لگ رہا ہے بھیا آپ اس پر لکھی ہوئی کوئی کتاب بتائیے گا؟
انٹرسٹنگ لگ رہا ہے بھیا آپ اس پر لکھی ہوئی کوئی کتاب بتائیے گا؟

اس پر تو بہت سی کتابیں لکھی گئی ہیں۔ ایک بہت مشہور کتاب جو کہ حضرت داتا گنج بخش نے لکھی ہے اس کا نام ہے کشف المحجوب جو کہ بآسانی دستیاب ہو سکتی ہے۔
مجھے ہرگز برا نہیں لگا اور ہم سب کے ملنے جلنے کا مقصد سمجھنا سمجھانا ہی تو ہے۔ میں تو آپ کا ممنون ہوں کہ آپ نے ایک اہم نقطے کی جانب میری توجہ دلائی ہے اور میری راہنمائی بھی کی ہے کہ میں اس بارے میں مزید پڑھوں۔
دراصل آئن سٹائن کا نظریہ کائنات کی ابتداء کے فلیٹ یونیورس نظریے سے متصادم ہے۔ لیکن چونکہ دونوں ہی پر تحقیق چل رہی ہے، اس لئے کسی ایک کی حمایت نہیں کی جا سکتی
اصل مسئلہ تو یہی ہے جناب کہ بگ بینگ ہمیں یہ بتاتا ہے کہ بگ بینگ کے بعد کیا ہوا تھا، نہ کہ بگ بینگ کی وضاحت کرتا ہے اور نہ ہی یہ بتا سکتا ہے کہ اس سے پہلے کیا تھا

میرے حساب سے ابھی سائنس اس انتہا کو نہیں پہنچی کہ واقعہ معراج کی وضاحت کر سکے۔۔۔
شاید یہ میری ناقص علمی ہے یا جو بھی آپ اسے نام دے لیں ، ان اقتباسات میں سے کوئی بھی اس سے 100٪ متفق نظر نہیں آیا کہ یہ ہوا ہے، یا ہو سکتا ہے۔
سٹیٹک کی تو بات ہی کب کی گول ہو چکی۔ فلیٹ کی بات اس طرح کر رہا تھا کہ اگر آپ نے ایلن گُتھ کی Inflation Theory دیکھی ہو تو آپ کو یاد ہوگا کہ فلیٹ یونیورس اس حوالے سے کہہ رہا تھا کیونکہ Inflation Theory کا کوئی خاص متبادل اردو میں نہیں جچا۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ آئن سٹائن کی تھیوری کی بات کرتے ہیں تو بگ بینگ کی تھیوری غلط ثابت ہوتی ہے کہ روشی سے زیادہ تیز کوئی چیز نہیں جا سکتی کیونکہ جب کائنات کی ابتداء ہوئی تو طبعیات کی طاقتیں جیسا کہ کشش ثقل یعنی گریوٹی، کمزور اور طاقتور مرکزی قوتیں یعنی ویک اینڈ سٹرانگ نیوکلیئر فورسز وغیرہ فوراً بعد پیدا ہو گئی تھیں۔ اس کے باوجود کائنات کے پھیلنے کی رفتار روشنی کی رفتار سے بہت تیز رہی ہے۔ اب اگر اس نظریئے کو درست مانیں تو آئن سٹائن غلط اور اگر آئن سٹائن کی بات مانیں تو بگ بینگ کی تھیوری غلط ثابت ہوتی ہے
واقعہ معراج کو ماننے اور جاننے کے لئے ہمیں بہت ساری باتیں ماننی ہوں گی۔ اب ورم ہول کی تھیوری پر تھوڑا سا غور کریں تو صاف پتہ چل جاتا ہے کہ واقعہ معراج کوئی ناممکن بات نہیں
Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/e-mc2-%D9%86%D8%B8%D9%85-%D8%A7%D8%B2-%D8%B9%D8%A7%D8%B7%D9%81-%D8%A8%D9%B9.54804/page-2