آج کا اقبال دے ، فردا کی بھی خیرات دے (حمد)

عاطف بٹ — فروری 18، 2014 5:16 شام
آج کا اقبال دے ، فردا کی بھی خیرات دے
ماضیِ مرحوم پر تالافیِ مافات دے
میں کہ راضی ہوں تو رکھے مجھ کو جس بھی حال میں
اب یہ تیری ہے رضا، تو جیت دے یا مات دے
میں تجھے ہوں ڈھونڈتا، ملتا نہیں تیرا پتہ
کیسے پاؤں میں تجھے، تو مجھ کو کچھ آیات دے
میں کہ تشنہ پھر رہا ہوں دشتِ ہست و بود میں
مجھ کو ساگر کا پتہ، اے خالقِ آنات دے
ہے یہ دورِ نفسا نفسی، ہر کوئی ہے محوِ ذات
تو مجھے اس دور میں، احساس دے، جذبات دے
عاؔطفِ بےآسرا کا بن ترے کوئی نہیں
اے مرے مولا تو میرا ہر گھڑی میں سات دے​
عاطف بٹ — فروری 18، 2014 5:51 شام
برائے تنقید و اصلاح
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 18، 2014 6:33 شام
خوب حمد لکھی ہے جناب۔۔۔
ایمان تازہ ہوگیا۔۔۔
رب کریم سے مانگنے کی لذت کی بات ہی اور ہے۔۔۔۔
”تالافی“ غلط ہے، تلافی ہوتا ہے۔ ت کو کھینچنا درست نہیں۔
عاطف بٹ — فروری 18، 2014 6:34 شام
خوب حمد لکھی ہے جناب۔۔۔
ایمان تازہ ہوگیا۔۔۔
رب کریم سے مانگنے کی لذت کی بات ہی اور ہے۔۔۔ ۔
”تالافی“ غلط ہے، تلافی ہوتا ہے۔ ت کو کھینچنا درست نہیں۔
جزاک اللہ خیراً
تلافی کو تالافی ضرورتِ شعری کے تحت باندھا جاسکتا ہے۔ میں نے ایسی مثال بھی دیکھی ہے۔
ابن رضا — فروری 18، 2014 7:48 شام
خوب است.
کیا مقطع میں قافیے کی پابندی کی گئی هے؟
عاطف بٹ — فروری 18، 2014 7:56 شام
خوب است.
کیا مقطع میں قافیے کی پابندی کی گئی هے؟
شکریہ
جی بالکل قافیے کی پابندی کو مقطع میں ملحوظ رکھا گیا ہے۔ ضرورتِ شعری کے تحت ہاتھ کو ہات اور ساتھ کو سات باندھ لینا مستعمل ہے۔
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 18، 2014 9:10 شام
شکریہ
جی بالکل قافیے کی پابندی کو مقطع میں ملحوظ رکھا گیا ہے۔ ضرورتِ شعری کے تحت ہاتھ کو ہات اور ساتھ کو سات باندھ لینا مستعمل ہے۔
مگر لکھنا ”ساتھ“ ہی چاہیے۔
”گھڑی میں سات“ کا تو کچھ اور مطلب نکلتا ہے۔ :)
سید عاطف علی — فروری 18، 2014 9:57 شام
مات کے ساتھ جیت کے بجائے ۔فتح پر غور کیا جاسکتا ہے۔۔
میں تجھے ہوں ڈھونڈتا۔ یہاں تھوڑی سی ترتیب سے ذرا روانی پر اثر پڑ رہا ہے۔ مثلاً ۔یہاں ترتیب سادہ رکھی جائے تو ؟جیسےکہ۔۔۔ ۔ ڈھونڈتاہوں میں تجھے۔
ویسے مناجات بہت اچھی لگی۔
سید ذیشان — فروری 19، 2014 2:59 صبح
خوب ہے!
کیا یہ حمد کی جگہ مناجات نہیں کہلائے گی؟
سید عاطف علی — فروری 19، 2014 6:21 صبح
جزاک اللہ خیراً
تلافی کو تالافی ضرورتِ شعری کے تحت باندھا جاسکتا ہے۔ میں نے ایسی مثال بھی دیکھی ہے۔
ایسی کوئی مثال پیش فرمائیں اگر سہولت سے میسّر ہو ۔
عاطف بٹ — فروری 19، 2014 2:46 شام
مگر لکھنا ”ساتھ“ ہی چاہیے۔
”گھڑی میں سات“ کا تو کچھ اور مطلب نکلتا ہے۔ :)
جی، آپ نے بالکل ٹھیک کہا کہ ”گھڑی میں سات“ میں ایک طرح کا تنافر پایا جاتا ہے۔ اس میں میں ترمیم کرلیتا ہوں۔ جزاک اللہ خیراً :)
عاطف بٹ — فروری 19، 2014 2:47 شام
مات کے ساتھ جیت کے بجائے ۔فتح پر غور کیا جاسکتا ہے۔۔
میں تجھے ہوں ڈھونڈتا۔ یہاں تھوڑی سی ترتیب سے ذرا روانی پر اثر پڑ رہا ہے۔ مثلاً ۔یہاں ترتیب سادہ رکھی جائے تو ؟جیسےکہ۔۔۔ ۔ ڈھونڈتاہوں میں تجھے۔
ویسے مناجات بہت اچھی لگی۔
جزاک اللہ خیراً
جی بالکل درست نشاندہی کی آپ نے! :)
عاطف بٹ — فروری 19، 2014 2:47 شام
خوب ہے!
کیا یہ حمد کی جگہ مناجات نہیں کہلائے گی؟
جی ذیشان بھائی، بالکل ٹھیک کہا۔ یہ مناجات کہلائے گی! :)
عاطف بٹ — فروری 19، 2014 2:48 شام
ایسی کوئی مثال پیش فرمائیں اگر سہولت سے میسّر ہو ۔
اس عشق کی تالافیِ مافات دیکھنا
رونے کی حسرتیں ہیں جب آنسو نہیں رہے
معذرت کہ شاعر کا نام معلوم نہیں۔
نایاب — فروری 19، 2014 2:56 شام
سبحان اللہ
بہت جذب کی حامل" صدائے دل "
حق تعالی قبول فرمائے آمین
عاطف بٹ — فروری 19، 2014 2:57 شام
سبحان اللہ
بہت جذب کی حامل" صدائے دل "
حق تعالی قبول فرمائے آمین
جزاک اللہ خیراً نایاب بھائی
سید عاطف علی — فروری 19، 2014 4:27 شام
اس عشق کی تالافیِ مافات دیکھنا
رونے کی حسرتیں ہیں جب آنسو نہیں رہے
معذرت کہ شاعر کا نام معلوم نہیں۔
مجھے تو یہاں بھی تلافی ہی درست لگ رہا ہے اور تالافی کے رعایت کے لیے زبر دستی تمدید کر نا بیجا محسوس ہو رہا ہے۔مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن پر تقطیع کر کے دیکھیے۔ اور ماہرین کی رائے بھی لےنا بہتر ہے۔شاعر کا نا بھی کسی حجت کے لیے اہم ہو گا۔
مف ۔۔۔عو۔۔۔ل فا۔۔۔۔۔علا۔۔۔ت مَ ۔۔۔۔۔۔فاعیل۔۔۔ فاعلن۔۔22121211221212
اس۔ ۔۔عش۔۔۔ق کی ۔۔۔تلا۔۔۔فی ۔ ء۔۔۔۔۔۔مافات۔۔۔دیکھنا
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 20، 2014 10:32 صبح
مجھے تو یہاں بھی تلافی ہی درست لگ رہا ہے اور تالافی کے رعایت کے لیے زبر دستی تمدید کر نا بیجا محسوس ہو رہا ہے۔مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن پر تقطیع کر کے دیکھیے۔ اور ماہرین کی رائے بھی لےنا بہتر ہے۔شاعر کا نا بھی کسی حجت کے لیے اہم ہو گا۔
مف ۔۔۔ عو۔۔۔ ل فا۔۔۔ ۔۔علا۔۔۔ ت مَ ۔۔۔ ۔۔۔ فاعیل۔۔۔ فاعلن۔۔22121211221212
اس۔ ۔۔عش۔۔۔ ق کی ۔۔۔ تلا۔۔۔ فی ۔ ء۔۔۔ ۔۔۔ مافات۔۔۔ دیکھنا
متفق۔۔۔۔
اس شعر میں بھی تلافی ہے نہ کہ تالافی۔۔۔
عاطف بٹ — فروری 20، 2014 5:45 شام
مجھے تو یہاں بھی تلافی ہی درست لگ رہا ہے اور تالافی کے رعایت کے لیے زبر دستی تمدید کر نا بیجا محسوس ہو رہا ہے۔مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن پر تقطیع کر کے دیکھیے۔ اور ماہرین کی رائے بھی لےنا بہتر ہے۔شاعر کا نا بھی کسی حجت کے لیے اہم ہو گا۔
مف ۔۔۔ عو۔۔۔ ل فا۔۔۔ ۔۔علا۔۔۔ ت مَ ۔۔۔ ۔۔۔ فاعیل۔۔۔ فاعلن۔۔22121211221212
اس۔ ۔۔عش۔۔۔ ق کی ۔۔۔ تلا۔۔۔ فی ۔ ء۔۔۔ ۔۔۔ مافات۔۔۔ دیکھنا
متفق۔۔۔ ۔
اس شعر میں بھی تلافی ہے نہ کہ تالافی۔۔۔
متفق! اور اپنی غلطی بھی تسلیم کرتا ہوں۔ میں مطلع کا مصرعۂ ثانی بھی تبدیل کرتا ہوں۔
سید عاطف علی — فروری 20، 2014 5:53 شام
متفق! اور اپنی غلطی بھی تسلیم کرتا ہوں۔ میں مطلع کا مصرعۂ ثانی بھی تبدیل کرتا ہوں۔
عاطف بٹ بھائی ۔ آپ کی مناجات کے بقیہ شستہ اور شائستہ لہجے کے لحاظ سے بھی شایاں محسوس نہیں ہو رہا تھا۔آداب۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A2%D8%AC-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%82%D8%A8%D8%A7%D9%84-%D8%AF%DB%92-%D8%8C-%D9%81%D8%B1%D8%AF%D8%A7-%DA%A9%DB%8C-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%AE%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D8%AA-%D8%AF%DB%92-%D8%AD%D9%85%D8%AF.72220/