آم کھانے کے تین طریقے

محمد اسامہ سَرسَری — مئی 28، 2013 6:06 شام
یا غٹاغٹ نوش فرمائیں بناکر جوس آپ
یا فٹافٹ چسکیاں لیں پلپلا کر آم کی
یا چھری سے کاٹ کر کھائیں مزے لیکر اسے
سَرسَری! درگت بنائیں دل لگاکر آم کی
175648,xcitefun-2464457965-df16d2e3a3-b.jpg
محمد اسامہ سَرسَری — مئی 28، 2013 6:08 شام
ٹیگ نامہ۔:)
مہدی نقوی حجاز — مئی 28، 2013 6:12 شام
واہ بھئی کیا ہی کہنے!
اب کی بار آم کھانے کا اتفاق اب تک تو نہ ہو سکا پر شاید اب کھانا ضروری ہو گیا ہے!
فارقلیط رحمانی — مئی 28، 2013 6:18 شام
صاحب آم تو ہمیں بھی بہت پسند ہیں۔
دُعا فرمائیں، ہمیں بھی کھانے کو ملیں۔
سید عاطف علی — مئی 28، 2013 6:19 شام
جوس کی جگہ شیک کردیں تو مجھے زیادہ پسند آئے گا ۔شیک بھی اور آپ کا یہ کلام بھی ۔
دل لگا کر کی جگہ جیسے چاہیں کردیں تو زیادہ متناسب ہو۔
اسے سنجیدہ اصلاح نہ سمجھئے گا ۔ یوں کہہ لیں کے دل للچا اٹھااور توازن کھو کر ذرا ڈگمگا گیا ۔:tongueout4:
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 28، 2013 6:29 شام
واہ آم کھائے بغیر آم کے مزے لے لیے ہم نے ۔ بہت داد قبول ہو جناب۔
محمد اسامہ سَرسَری — مئی 28، 2013 6:35 شام
واہ بھئی کیا ہی کہنے!
اب کی بار آم کھانے کا اتفاق اب تک تو نہ ہو سکا پر شاید اب کھانا ضروری ہو گیا ہے!
جزاکم اللہ خیرا!
حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ۔
محمد اسامہ سَرسَری — مئی 28، 2013 6:36 شام
صاحب آم تو ہمیں بھی بہت پسند ہیں۔
دُعا فرمائیں، ہمیں بھی کھانے کو ملیں۔

اللہ تعالیٰ آپ کو ٹھنڈے میٹھے رسیلے من پسند من بھاتے دل لبھاتے آموں کی دولت سے مالامال فرمائے۔
محمد اسامہ سَرسَری — مئی 28، 2013 6:39 شام
جوس کی جگہ شیک کردیں تو مجھے زیادہ پسند آئے گا ۔شیک بھی اور آپ کا یہ کلام بھی ۔
دل لگا کر کی جگہ جیسے چاہیں کردیں تو زیادہ متناسب ہو۔
اسے سنجیدہ اصلاح نہ سمجھئے گا ۔ یوں کہہ لیں کے دل للچا اٹھااور توازن کھو کر ذرا ڈگمگا گیا ۔:tongueout4:

آپ شیک پڑھ لیں۔:)
”دل لگا کر“ قافیہ ہے اور قافیے کو جیسے چاہیں کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔:):):):)
محمد اسامہ سَرسَری — مئی 28، 2013 6:42 شام
واہ آم کھائے بغیر آم کے مزے لے لیے ہم نے ۔ بہت داد قبول ہو جناب۔

آپ کی آم جیسی داد کے تو ہم شروع سے دلدادہ ہیں۔:)
آپ کی محبت بھری دادیں پڑھ کر محسوس ہوتا ہے کہ نام کا انسان پر کتنا اثر پڑتا ہے۔
محمد: (یہ نام تو مطالب سے بھرا پڑا ہے۔)
خلیل: (یہ لفظ محبتوں سے لبریز ہے۔)
الرحمن: (یہ لفظ عطاؤں سے معمور ہے۔)
نیلم — مئی 28، 2013 6:48 شام
بہت خُوب '،،ساتھ میں آم بھی بہت خُوب لگ رہے ہیں :)
محمد اسامہ سَرسَری — مئی 28، 2013 6:49 شام
بہت خُوب '،،ساتھ میں آم بھی بہت خُوب لگ رہے ہیں :)

تعریف کرنے کا بہت شکریہ!
جزاکِ اللہ خیرا۔:)
امجد میانداد — مئی 28، 2013 6:55 شام
بہت عمدہ جناب :)
ابھی تک کچے ہیں اچار کے کام آ سکتے ہیں پک جائیں تو چھوڑیں گے کیا :)
محمد اسامہ سَرسَری — مئی 28، 2013 6:57 شام
بہت عمدہ جناب :)
ابھی تک کچے ہیں اچار کے کام آ سکتے ہیں پک جائیں تو چھوڑیں گے کیا :)

کچھ کچھ پکنے لگے ہیں جناب!
آج ہی ہم نے کھائے ، ماشاءاللہ کافی میٹھے تھے، اگرچہ غالب یہ ہے کہ یہ مٹھاس مصنوعی ہوگی۔:):):)
پسندیدگی کا بہت شکریہ جناب!:)
عبد الرحمن — مئی 28، 2013 6:58 شام
ماشاءاللہ! اعلی ذوق کی بڑی عمدہ ترجمانی ہے۔ اللھم زد فزد۔
محمد اسامہ سَرسَری — مئی 28، 2013 7:01 شام
ماشاءاللہ! اعلی ذوق کی بڑی عمدہ ترجمانی ہے۔ اللھم زد فزد۔

جزاکم اللہ خیرا۔
محض اربعہ الفاظ اردو لغت ، باقی تمام لسانِ عربی۔:)
محمد اسامہ سَرسَری — مئی 28، 2013 7:11 شام
صاحب آم تو ہمیں بھی بہت پسند ہیں۔
دُعا فرمائیں، ہمیں بھی کھانے کو ملیں۔

یہ لیجیے:
101_0115.JPG

yellow_mangoes.jpg

20121109095542neelam_mangos.jpg

Mangos_criollos_en_mercado.JPG
امجد میانداد — مئی 28، 2013 7:36 شام
کچھ کچھ پکنے لگے ہیں جناب!
آج ہی ہم نے کھائے ، ماشاءاللہ کافی میٹھے تھے، اگرچہ غالب یہ ہے کہ یہ مٹھاس مصنوعی ہوگی۔:):):)
پسندیدگی کا بہت شکریہ جناب!:)
میں نے جتنے پیڑ دیکھے سب کچے تھے لیکن جو بازار میں ہیں وہ پکے ہیں اس سے یہی اخذ کیا کہ ضرور "کاربیٹ" کا کمال ہے۔
امجد میانداد — مئی 28، 2013 7:45 شام
یا غٹاغٹ نوش فرمائیں بناکر جوس آپ
یا فٹافٹ چسکیاں لیں پلپلا کر آم کی
یا چھری سے کاٹ کر کھائیں مزے لیکر اسے
سَرسَری! درگت بنائیں دل لگاکر آم کی
175648,xcitefun-2464457965-df16d2e3a3-b.jpg
مجھے آم پلپلا کر کے چسکیاں لگانے کے علاوہ ایک اور طریقہ بھی پسند ہے، اس میں چھری سے لمبائی سے آم کے بیچوں بیچ گٹھلی تک گولائی میں کٹ لگا کر کٹ کے اوپر اور نیچے کے دونوں حصوں کو مخالف سمت میں گھمانے سے گٹھلی سے رابطہ ختم ہو جاتا ہے اور پھر آرام سے گٹھلی نکال کر باقی کپ نما آدھے آم سے چمچ سے کرید کرید کر کھائیں۔ جیسے آدھے ناریل میں اسٹرا ڈال کر پانی پیا جاتا ہے۔ آم عام ہو جائے تو باتصویر شئیر کروں گا۔
عمراعظم — مئی 28، 2013 7:47 شام
محمد اسامہ سرسری بھائی۔ ہمیں کم از کم ایک ٹوکرہ آموں کا بھجوا دیں۔ ہمارا آپ سے وعدہ ہے کہ ہم انہیں تینوں طریقوں سے کھا ئیں گے اور آپ کو ڈھروں دعائیں دیں گے۔
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A2%D9%85-%DA%A9%DA%BE%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%AA%DB%8C%D9%86-%D8%B7%D8%B1%DB%8C%D9%82%DB%92.64384/