اب تجھے چھوڑ کر کدھر جاؤں

غدیر زھرا — اکتوبر 13، 2016 5:53 شام
احباب ! اس لڑی میں پوسٹ کرنے کا طریقہءکار کیا ہے۔۔۔ رہنمائی درکار ہے۔ کہیں پر کوئی آپشن نظر نہیں آ رہی۔
اس لڑی میں تو آپ پہلے ہی مراسلہ پوسٹ کر چکے ہیں :) غالباً آپ اصلاحِ سخن کے زمرے میں کوئی نئی لڑی بنانا چاہتے ہیں اگر ایسا ہے تو آپ نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کر کے لڑی بنا سکتے ہیں..
اصلاحِ سخن
نوید ناظم — اکتوبر 13، 2016 6:06 شام
سر جی پوسٹ تو کر دی ہے آپ نے اس لڑی میں اور کیا چاہتے ہیں

اس لڑی میں تو آپ پہلے ہی مراسلہ پوسٹ کر چکے ہیں :) غالباً آپ اصلاحِ سخن کے زمرے میں کوئی نئی لڑی بنانا چاہتے ہیں اگر ایسا ہے تو آپ نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کر کے لڑی بنا سکتے ہیں..
اصلاحِ سخن
نوید ناظم — اکتوبر 13، 2016 6:11 شام
شکریہ! اپنی کم علمی پر شرمندہ ہوں کہ میں اس سافٹ وئیر سے بالکل نابلد ہوں۔۔۔ احباب کی رہنمائی سے بہتری آتی جائے گی۔
الف عین — اکتوبر 14، 2016 3:40 صبح
شکریہ! اپنی کم علمی پر شرمندہ ہوں کہ میں اس سافٹ وئیر سے بالکل نابلد ہوں۔۔۔ احباب کی رہنمائی سے بہتری آتی جائے گی۔
خوش آمدید نوید، زہرا نے اصلاح سخن کا جو لنک دیا ہے، اس پر کلک کر کے بائیں طرف اوپر یہ اشارہ ملے گا ’نئی لڑی شروع کریں‘ بس اس کو کلک کر کے نئی لڑی شروع کر سکتے ہیں۔
محمد وارث — اکتوبر 14، 2016 4:16 صبح
واہ بہت خوب غدیر زھرا صاحبہ۔
میرے خیال میں شعر غزل سے نکالنے کی بجائے اگر مطلع کا قافیہ بدل دیں تو آسانی ہو جائے گی :)
حسن محمود جماعتی — اکتوبر 14، 2016 4:33 صبح
عروض کی الف بے بھی معلوم نہیں اس
قسم پیدا کرنے والے کی. عروض میں الف اور بے ہے بھی نہیں....
نوید ناظم — اکتوبر 14، 2016 5:38 صبح
خوش آمدید نوید، زہرا نے اصلاح سخن کا جو لنک دیا ہے، اس پر کلک کر کے بائیں طرف اوپر یہ اشارہ ملے گا ’نئی لڑی شروع کریں‘ بس اس کو کلک کر کے نئی لڑی شروع کر سکتے ہیں۔
جی بہتر۔۔۔ آپ نے یوں شفقت فرمائی بہت شکریہ۔
شکیب — اکتوبر 14، 2016 7:06 صبح
ویسے ‘مرجاؤں‘ والا شعر میری سمجھ میں نہیں آیا ، بوڑھا ہو گیا ہوں نا!!!
خبردار چچا جان! اگر آپ بوڑھے ہیں تو پھر جوان کون ہے بھلا؟ آپ جیسے کام اور ہمت کی تو میں دعائیں مانگتا ہوں۔ سدا سلامت رہیں۔ :in-love:
رومانہ چوہدری — اکتوبر 14، 2016 11:47 صبح
اچھی کوشش ہے۔
غدیر زھرا — اکتوبر 14، 2016 3:39 شام
واہ بہت خوب غدیر زھرا صاحبہ۔
میرے خیال میں شعر غزل سے نکالنے کی بجائے اگر مطلع کا قافیہ بدل دیں تو آسانی ہو جائے گی :)
بہت شکریہ سر :)
مطلع کا قافیہ بدلنے سے شاید خیال کو بھی بہت حد تک بدلنا پڑے بہرحال میں کوشش کرتی ہوں :)
جزاک اللہ :)
غدیر زھرا — اکتوبر 14، 2016 3:40 شام
قسم پیدا کرنے والے کی. عروض میں الف اور بے ہے بھی نہیں....
میرا خیال ہے مجھے عروض سیکھنے کے لیے زانوئے تلمیذ آپ ہی کے سامنے تہہ کرنا ہو گا :sneaky:
غدیر زھرا — اکتوبر 14، 2016 3:40 شام
شکریہ بہنا :)
غدیر زھرا — اکتوبر 16، 2016 10:05 صبح
اب تجھے چھوڑ کر کدھر جاؤں
تو ہی تو ہے جہاں جدھر جاؤں
ارے میخانے سے نہ اٹھا واعظ
اب اِدھر آ کے کیا اُدھر جاؤں
آئنہ جو بنے نظر تیری
آپ ہی آپ میں نکھر جاؤں
کائنات اک نئی بنا دوں میں
تجھ میں شدت سے گر بکھر جاؤں
چاندنی ساتھ ہی رکھوں گی اب
یعنی تجھ کو لیے میں گھر جاؤں
اب کے بگڑا ہوا ہوں ناصح پر
اب کے امکاں نہیں سدھر جاؤں
گر ہو منظور اک نگاہ کے عوض
آپ اپنا یہاں ہی دھر جاؤں
نیند آتی ہے اب کے آئے بغیر
تم بھی آتے ہو کیا؟ ٹھہر جاؤں؟
(زہرا)
محمد وارث — اکتوبر 16، 2016 12:15 شام
واہ بہت خوب، لاجواب :)
مریم افتخار — اکتوبر 16، 2016 12:27 شام
اب تجھے چھوڑ کر کدھر جاؤں
تو ہی تو ہے جہاں جدھر جاؤں
ارے میخانے سے نہ اٹھا واعظ
اب اِدھر آ کے کیا اُدھر جاؤں
آئنہ جو بنے نظر تیری
آپ ہی آپ میں نکھر جاؤں
کائنات اک نئی بنا دوں میں
تجھ میں شدت سے گر بکھر جاؤں
چاندنی ساتھ ہی رکھوں گی اب
یعنی تجھ کو لیے میں گھر جاؤں
اب کے بگڑا ہوا ہوں ناصح پر
اب کے امکاں نہیں سدھر جاؤں
گر ہو منظور اک نگاہ کے عوض
آپ اپنا یہاں ہی دھر جاؤں
نیند آتی ہے اب کے آئے بغیر
تم بھی آتے ہو کیا؟ ٹھہر جاؤں؟
(زہرا)
بہت اعلٰی.
لیکن میرا پسندیدہ شعر نکال دیا آپ نے.:unsure:
فاتح — اکتوبر 16، 2016 12:54 شام
ارے میخانے سے نہ اٹھا واعظ
اس مصرع میں وزن کے اعتبار سے "نہ" اضافی ہو گیا ہے
گر ہو منظور اک نگاہ کے عوض
اور اس مصرع میں نگاہ کی بجائے نگہ کا مقام ہے
غدیر زھرا — اکتوبر 16، 2016 1:12 شام
واہ بہت خوب، لاجواب :)
بہت شکریہ سر :)
غدیر زھرا — اکتوبر 16، 2016 1:14 شام
بہت اعلٰی.
لیکن میرا پسندیدہ شعر نکال دیا آپ نے.:unsure:
ارے بابا اب کیا کرتی بھلا اُس کو الگ سے پڑھ لو نا :unsure:
غدیر زھرا — اکتوبر 16، 2016 1:17 شام
اس مصرع میں وزن کے اعتبار سے "نہ" اضافی ہو گیا ہے
اور اس مصرع میں نگاہ کی بجائے نگہ کا مقام ہے
بہت شکریہ سر :)
بادہ خانے سے مت اٹھا واعظ
اب اِدھر آ کے کیا اُدھر جاؤں
گر ہو منظور اک نگہ کے عوض
آپ اپنا یہاں ہی دھر جاؤں
کیا اس طرح درست ہو گا؟
الف عین — اکتوبر 16، 2016 4:57 شام
یہ اشعار تو سب درست ہیں، لیکن آخری نیا شعر اب بھی درست نہیں، یعنی قافیہ غلط ہے۔ ’ٹھہر‘ بھ، پھ، تھ کے قوافی میں نہیں آ سکتا۔ یہ بقول لسانیات والوں کے، ’ہاکاری‘ آواز نہیں ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%A8-%D8%AA%D8%AC%DA%BE%DB%92-%DA%86%DA%BE%D9%88%DA%91-%DA%A9%D8%B1-%DA%A9%D8%AF%DA%BE%D8%B1-%D8%AC%D8%A7%D8%A4%DA%BA.92413/page-2