اصلاح کی درخواست ہے

محمد تابش صدیقی — ستمبر 23، 2018 3:10 شام
کھیلا ہے کھیل محبت کا بہت ہم نے بھی
جاؤ اس کھیل سے کسی اور کو بہلاؤ لوگو
محمد تابش صدیقی بھائی اب کچھ بہتر ہوا ہے یہ شعر .
واحد مصرع جو بحر میں تھا، اسے بھی شہید کر دیا گیا۔
ہادیہ — ستمبر 23، 2018 4:14 شام
عدنان بھائی سمجھ آنی بھی نہیں۔۔ تابش بھائی نے جو لکھا اسے گنگنانا کیا۔۔ آپ نے گنگنایا تو اس کی بھی ٹانگیں توڑ دینی ہیں۔۔:D
مذاق برطرف۔۔یہ واقعی مشکل کام ہے بھئی۔۔ مجھے اس فورم میں آکر پتہ چلا شاعری کرنا اتنا مشکل ہے۔۔ :)
رباب واسطی — ستمبر 23، 2018 4:18 شام
السلام علیکم ,
محترم اساتذہ اکرام کی خدمت میں یہ غزل اصلاح کے لیے پیش کر رہا ہوں ۔
مجھ پر نا سہی خود پر تو ترس کھاؤ لوگو
اپنے اسلاف کو یوں تو نا بھلاو لوگو
کھیل کھیلا ہے محبت کا بہت ہم نے بھی
جاؤ اس کھیل سے کسی اور کو بہلاؤ لوگو
محبت تو خدا کی دین ہے اور یہ مقدس ہے
نا کرو رسوا اسےکچھ خوف تو کھاؤ لوگو
تسلیم ہم نے کیا کہ پارسا زمانہ ہے
یوں اب تو نا انگلیاں ہم پہ اٹھاؤ لوگو
خودی کی خو میں جو جیتے ہیں درویشانہ مزاج
انھیں لال و زر کی پوشاک تو نا پہناؤ لوگو
یہ مانا کہ حصول رزق عین عبادت ہے
خدارا کچھ تو عین عبادت کا لطف اٹھاؤ لوگو
ہائے افسوس غفلت میں ڈوبا ہے نقیبی بھی
فکر غیر کی ہے ذرا اسے بھی سمجھاؤ لوگو
محترم الف عین سر , قبلہ محمد وارث سر ,محمد تابش صدیقی بھیا , عظیم بھائی
عدنان بھائی میں اآپ کی نظم کے دوسرے شعر میں تدوین کی جسارت کروں؟
م حمزہ — ستمبر 23، 2018 5:39 شام
واحد مصرع جو بحر میں تھا، اسے بھی شہید کر دیا گیا۔
آپ سے گزارش ہے کہ عدنان بھائی کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ مقدور بھر رہنمائی بھی کریں۔ شاید انہیں اسکی نسبتاً زیادہ ضرورت ہے۔ پر آپ ان کا شوق بھی ملحوظ نظر رکھیں ۔ اللہ آپ کی مدد فرمائے گا۔ ان شاء اللہ۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — ستمبر 23، 2018 6:15 شام
عدنان بھائی میں اآپ کی نظم کے دوسرے شعر میں تدوین کی جسارت کروں؟
جی ضرور بہن ۔آپ بھی قسمت آزما ہی لیں ۔:p
محمد عدنان اکبری نقیبی — ستمبر 23، 2018 6:18 شام
واحد مصرع جو بحر میں تھا، اسے بھی شہید کر دیا گیا۔
مطلب ہم اب پکا والا یقین کر لیں کہ انگور کھٹے ہیں ۔:LOL:
محمد عدنان اکبری نقیبی — ستمبر 23، 2018 6:19 شام
آپ سے گزارش ہے کہ عدنان بھائی کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ مقدور بھر رہنمائی بھی کریں۔ شاید انہیں اسکی نسبتاً زیادہ ضرورت ہے۔ پر آپ ان کا شوق بھی ملحوظ نظر رکھیں ۔ اللہ آپ کی مدد فرمائے گا۔ ان شاء اللہ۔
جزاک اللہ خیرا ,
بھائی اللہ کریم آپ کی ہمارے لیے محبت سلامت فرمائیں ۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — ستمبر 23، 2018 6:23 شام
عدنان بھائی سمجھ آنی بھی نہیں۔۔ تابش بھائی نے جو لکھا اسے گنگنانا کیا۔۔ آپ نے گنگنایا تو اس کی بھی ٹانگیں توڑ دینی ہیں۔۔:D
مذاق برطرف۔۔یہ واقعی مشکل کام ہے بھئی۔۔ مجھے اس فورم میں آکر پتہ چلا شاعری کرنا اتنا مشکل ہے۔۔ :)
بہنا ہمارے تو منہ سے تابش بھیا کے بتائے ہوئے الفاظ ادا ہی نا ہو پائے ہم گنگنائے کیا خاک ۔:D
ایمان داری کی بات یہ ہے کہ ہم بہت محنت کر رہے ہیں مگر یہ شاعری کرنے کا فن بلاشبہ اللہ کریم کی عطا ہے , جس پر کرم ہو جائے وہ ہمیشہ کے لیے امر ہو جاتا ہے ۔:)
محمد تابش صدیقی — ستمبر 23، 2018 6:28 شام
مطلب ہم اب پکا والا یقین کر لیں کہ انگور کھٹے ہیں ۔:LOL:
گرتے ہیں شہسوار ہی میدانِ جنگ میں۔
کل کچھ نیا طریقہ کرتے ہیں آپ کے ساتھ۔
جب تک آپ خلیل بھائی کا مضمون جس کا لنک انھوں نے دوسری غزل میں دیا تھا، پڑھیے اور سمجھیے۔ اس میں مشکل الفاظ نہیں ہیں۔
رباب واسطی — ستمبر 23، 2018 6:28 شام
مطلب ہم اب پکا والا یقین کر لیں کہ انگور کھٹے ہیں ۔:LOL:
مجھ پر نا سہی خود پر تو ترس کھاؤ لوگو
اپنے اسلاف کو یوں تو نا بھلاو لوگو
کھیل کھیلا ہے محبت کا بہت ہم نے بھی
جاؤ اس کھیل سے کسی اور کو بہلاؤ لوگو

مجھ پر نہ سہی خود پہ ہی ترس کھاوٗ لوگو
اپنے اسلاف کو ایسے نہ بھلاوٗ لوگو
کھیل کھیلے ہیں محبت کے بہت ہم نے بھی
اب اس کھیل سے ہم کو نہ بہلاوٗ لوگو
ہائے افسوس غفلت میں ڈوبا ہے نقیبی بھی
فکر غیر کی ہے ذرا اسے بھی سمجھاؤ لوگو

ہائے افسوس کہ غفلت میں ہے ڈوبا نقیبی
فکر کیوں غیروں کی ،اسےسمجھاوٗ لوگو
عبید انصاری — ستمبر 23، 2018 6:29 شام
بہنا ہمارے تو منہ سے تابش بھیا کے بتائے ہوئے الفاظ ادا ہی نا ہو پائے ہم گنگنائے کیا خاک ۔:D
ایمان داری کی بات یہ ہے کہ ہم بہت محنت کر رہے ہیں مگر یہ شاعری کرنے کا فن بلاشبہ اللہ کریم کی عطا ہے , جس پر کرم ہو جائے وہ ہمیشہ کے لیے امر ہو جاتا ہے ۔:)
میرا خیال ہے کہ آپ کے پاس بہت سی چیزیں ہیں جو شاعروں کے پاس نہیں۔ دل چھوٹا مت کریں اور اپنی ان صلاحیتوں کو نکھارنے کی کوشش کریں جن کا اعتراف سبھی محفلین کرتے ہیں۔ :redheart:
رباب واسطی — ستمبر 23، 2018 6:41 شام
:)
فہد اشرف — ستمبر 23، 2018 6:56 شام
بہنا ہمارے تو منہ سے تابش بھیا کے بتائے ہوئے الفاظ ادا ہی نا ہو پائے ہم گنگنائے کیا خاک ۔:D:)
اگر منہ سے ادا نہیں ہو رہے تو کوئی بات نہیں گنگنانے کا ایک اور طریقہ بھی ہے- ہلکی آنچ :)
ہادیہ — ستمبر 23، 2018 6:59 شام
ہلکی آنچ پہ تو سالن پکاتے ہیں۔۔o_O
ہلکی آنچ پہ کیسے گنگنا سکتے؟؟؟:eek:
محمد عدنان اکبری نقیبی — ستمبر 23، 2018 7:30 شام
اگر منہ سے ادا نہیں ہو رہے تو کوئی بات نہیں گنگنانے کا ایک اور طریقہ بھی ہے- ہلکی آنچ :)
سبحان اللہ جی ,
ان شاء اللہ بھیا آپ کے تجربے پر بھی عمل کی کوشش کرتے ہیں ,بس یہ بتا دیں کی مرچ ہلکی رکھنی ہے یا تیز ۔:D:LOL::p
محمد عدنان اکبری نقیبی — ستمبر 23، 2018 7:31 شام
ہلکی آنچ پہ تو سالن پکاتے ہیں۔۔o_O
ہلکی آنچ پہ کیسے گنگنا سکتے؟؟؟:eek:
بیٹا یہ باتیں آپ کی چھوٹی سمجھ سے بہت بڑی ہیں ۔اس لیے تسی جان دیو ۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — ستمبر 23، 2018 7:33 شام
میرا خیال ہے کہ آپ کے پاس بہت سی چیزیں ہیں جو شاعروں کے پاس نہیں۔ دل چھوٹا مت کریں اور اپنی ان صلاحیتوں کو نکھارنے کی کوشش کریں جن کا اعتراف سبھی محفلین کرتے ہیں۔ :redheart:
ارے بھیا کہاں کچھ خاص ہے ہمارے پاس ,جہاں پاؤں مارتے ہیں خاک اڑ کر منہ کو آتی ہے ۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — ستمبر 23، 2018 7:34 شام
مجھ پر نہ سہی خود پہ ہی ترس کھاوٗ لوگو
اپنے اسلاف کو ایسے نہ بھلاوٗ لوگو
کھیل کھیلے ہیں محبت کے بہت ہم نے بھی
اب اس کھیل سے ہم کو نہ بہلاوٗ لوگو
ہائے افسوس کہ غفلت میں ہے ڈوبا نقیبی
فکر کیوں غیروں کی ،اسےسمجھاوٗ لوگو
کیا بات ہے بہنا زبردست ۔جیتی رہیں
فہد اشرف — ستمبر 23، 2018 7:34 شام
ہلکی آنچ پہ تو سالن پکاتے ہیں۔۔o_O
ہلکی آنچ پہ کیسے گنگنا سکتے؟؟؟:eek:
آپ نے کبھی پانی گنگنا نہیں کیا ہے؟ :eek:
محمد عدنان اکبری نقیبی — ستمبر 23، 2018 7:34 شام
گرتے ہیں شہسوار ہی میدانِ جنگ میں۔
کل کچھ نیا طریقہ کرتے ہیں آپ کے ساتھ۔
جب تک آپ خلیل بھائی کا مضمون جس کا لنک انھوں نے دوسری غزل میں دیا تھا، پڑھیے اور سمجھیے۔ اس میں مشکل الفاظ نہیں ہیں۔
جی بہتر بھیا ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%D8%B1%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%DB%81%DB%92.103332/page-2