اصلاح کی درخواست ہے

عرفان سعید — ستمبر 24، 2018 7:59 صبح
گوش کس گوشے میں جا گھسا؟
رباب واسطی — ستمبر 24، 2018 8:00 صبح
توبہ
کیسے ڈھونڈ لاتے ہو اآپ لوگ بر موقع و بر محل یہ تصاویر وغیرہ
محمد عدنان اکبری نقیبی — ستمبر 24، 2018 8:18 صبح
پہلے اپنی غزل تے ٹھیک کر لوو پاء جی
ہم تو پہلے ہی اپنی غزل میں ارشاد کر چکے,
ملاحظہ فرمائیں ۔
ہائے افسوس غفلت میں ڈوبا ہے نقیبی بھی
فکر غیر کی ہے ذرا اسے بھی سمجھاؤ لوگو
م حمزہ — ستمبر 24، 2018 8:48 صبح
توبہ
کیسے ڈھونڈ لاتے ہو اآپ لوگ بر موقع و بر محل یہ تصاویر وغیرہ
حضرتِ گوگل کی کرم فرمائی ہے جی۔
م حمزہ — ستمبر 24، 2018 8:49 صبح
گوش کس گوشے میں جا گھسا؟
دوسرے گوش میں ۔
محمد خرم یاسین — ستمبر 24، 2018 9:36 صبح
کھیل کھیلا ہے محبت کا بہت ہم نے بھی
آپ کا یہ مصرع اس بحر کے مطابق ہے
فاعلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فعلن
اب اس مصرع کو توڑ کر سمجھاتا ہوں
کھیل کھیلا = فاعلاتن
کھے-ل-کھے-لا
فا-ع-لا-تن
ہے محبت = فَعِلاتن
ہِ-مُ-حب-بت
فَ-عِ-لا-تن
کا بہت ہم = فَعِلاتن
کَ-بُ-ہت-ہم
فَ-عِ-لا-تن
نے بھی = فعلن
نے-بھی
فع-لن
محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی ذرا دل پہ ہاتھ رکھ کے :)
سید عمران — ستمبر 26، 2018 8:53 صبح
پہلے فاعلاتن کی ٹن ٹنا ٹن سیکھ لیں پھر یہ اوچھی حرکتیں کرتے اچھے لگیں گے!!!
:noxxx::noxxx::noxxx:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%D8%B1%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%DB%81%DB%92.103332/page-4