اصلاح کی درخواست ہے

محمد عدنان اکبری نقیبی — اکتوبر 15، 2018 4:45 شام
حیف واقف نہ ہوا حال سے میرے 'ورنہ
تو مرے ساتھ بھی کچھ وقت گزارا کرتا
خوبصورت تخلیق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈھیروں داد قبول فرمائیں
شکریہ بھیا۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — اکتوبر 15، 2018 4:46 شام
شکریہ عابد بھائی۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — اکتوبر 15، 2018 4:46 شام
خوب کاوش ہے عدنان بھائی :)
شکریہ لاریب بہن۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — اکتوبر 15، 2018 4:47 شام
واہ میاں یہ کایا پلٹ کیسے ممکن ہو گئی؟
اوزان درست ہیں لیکن
آ ہی جاتا مجھےبھی تیری وفاؤں کا یقین
مجھے بھی 'مجبی' تقطیع ہو رہا ہے جس سے روانی متاثر ہو رہی ہے
جی استاد محترم درست کرتا ہوں۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — اکتوبر 15، 2018 4:50 شام
عدنان بھیا! غزل تو خوب ہے۔ یہ الگ بات کہ لڑی کے عنوان کی اصلاح کی بھی ضرورت ہے۔ براہ مہربانی 'دخواست' کو 'درخواست' کر دیجیے، شکریہ!
شکریہ بھیا ۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — اکتوبر 15، 2018 4:51 شام
بھئی ہمیں تو عدنان بھائی پہ شک ہو رہا ہے ضرور یہ کوئی منجھے ہوئے شاعر ہیں جو "ملامتی شاعر" بنے گھوم رہے ہیں
یقینا آپ کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے ۔ایسا کچھ نہیں ۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — اکتوبر 15، 2018 4:52 شام
آ ہی جاتا مجھے کچھ تیری وفاؤں کا یقین
بہتر ہو گا
جی استاد محترم ۔آپ کی تجویز سے رجوع کرتا ہوں ۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — اکتوبر 15، 2018 4:53 شام
واہ ...بہت خوب عدنان بھائی ...
نور بہن شکریہ۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — اکتوبر 15، 2018 4:57 شام
استاد محترم سے اصلاح کے بعد پیش خدمت ہے۔
تیری بکھری ہوئی زلفوں کا نظارہ کرتا
اپنی سانسیں تری خوشبو سے نکھارا کرتا
آ ہی جاتا مجھے کچھ تیری وفاؤں کا یقین
مست نظروں سے ذرا تو جو اشارہ کرتا
یوں سجاتا تری یادوں سے میں اپنی خلوت
کہ خیالوں میں ترا حُسن سنوارا کرتا
کبھی رخُسار پہ چھا جاتی اگر قُوس قزح
صدقہ پھولوں کا میں تجھ پر سے اتارا کرتا
حیف واقف نہ ہوا حال سے میرے 'ورنہ
تو مرے ساتھ بھی کچھ وقت گزارا کرتا
ختم کرتا جو تعلّق تو نقیبی سے کبھی
لیلیٰ لیلیٰ بنا مجنوں وہ پکارا کرتا
Saeed Kamran — مارچ 6، 2020 11:32 شام
بہت آعلیٰ ہے نظر ثانی کی ضرورت ہے تاہم بہت عمدہ بہت داد
محمد خلیل الرحمٰن — مارچ 7، 2020 4:32 صبح
نقیبی بھائی مزید غزلیں عنایت فرمائیں! آپ نے تو آتشِ شوق کو بھڑکا دیا!
میم الف — مارچ 7، 2020 5:22 صبح
ماشاءاللہ عدنان بھائی، آپ بھی؟؟
فاخر رضا — مارچ 7، 2020 5:26 صبح
آج خلیل الرحمٰن بھائی کی وجہ سے پہلی بار آپ کی غزل دیکھی.
غزل نعت حمد سب کا مزہ آگیا. پہلے تو سوچا پوچھ لوں کس سے لکھوائی ہے پھر خیال آیا بدتمیزی ہوگی.
مذاق برطرف سچ مچ بہترین غزل ہے
اگلی محفل ناشتہ میں ایک اور آرٹسٹ کا اضافہ مبارک ہو
بس ایک دفعہ پڑھ کر سکھا دیجیے
فاخر رضا — مارچ 7، 2020 5:31 صبح
کراچی کی محفل ناشتہ کا مقابلہ آپ ماضی یا حال کی کسی بھی ادبی محفل یا کافی شاپ سے کرسکتے ہیں. مختلف پس. نظر کے باوجود جس طرح ہر شخص انجوائے کرتا ہے وہ قابلِ رشک ہے. خدا نظربد سے دور رکھے. سب سے مذیدار بات یہ ہے کہ سب ہی افراد مختلف تعلیمی اور روزگار کے ساتھ صرف اردو کے مشترکہ... کی وجہ سے مل بیٹھتے ہیں. (... کا لفظ نہیں آرہا)
محمد خلیل الرحمٰن — مارچ 7، 2020 5:36 صبح
ہم چشمِ تصور سے نقیبی بھائی کو امین بھائی کے آڈیو سسٹم پر اپنی غزل پیش کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ نقیبی بھائی کی سریلی آواز کوکن ہل پارک کی کھلی فضاؤں میں گونج رہی ہے
محمد عدنان اکبری نقیبی — مارچ 7، 2020 7:01 صبح
نقیبی بھائی مزید غزلیں عنایت فرمائیں! آپ نے تو آتشِ شوق کو بھڑکا دیا!
اللہ کریم آپ کے شوق آتش کا مزید جلا بخشیں ۔
مزید کی کئی دفعہ کوشش کی ہے اور جاری ہیں مگر صد افسوس کہ درپیش زندگی کے معاملات کی وجہ سے ہم اپنا اس شوق کو صحیح وقت نہیں دے پا رہے ہیں ۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — مارچ 7، 2020 7:02 صبح
بہت آعلیٰ ہے نظر ثانی کی ضرورت ہے تاہم بہت عمدہ بہت داد
جی محترم آپ کے مشورہ پر عمل کریں گے ۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — مارچ 7، 2020 7:04 صبح
ماشاءاللہ عدنان بھائی، آپ بھی؟؟
جزاک اللہ خیرا اجر کثیرا ۔
جی بھیا کیا کریں جب بہترین اور علمی شخصیات کا ساتھ نصیب ہو گا تو لازمی کچھ نا کچھ اثر تو آئے گا نا۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — مارچ 7، 2020 7:07 صبح
آج خلیل الرحمٰن بھائی کی وجہ سے پہلی بار آپ کی غزل دیکھی.
غزل نعت حمد سب کا مزہ آگیا. پہلے تو سوچا پوچھ لوں کس سے لکھوائی ہے پھر خیال آیا بدتمیزی ہوگی.
مذاق برطرف سچ مچ بہترین غزل ہے
اگلی محفل ناشتہ میں ایک اور آرٹسٹ کا اضافہ مبارک ہو
بس ایک دفعہ پڑھ کر سکھا دیجیے
شکریہ فاخر بھائی ،
جی یہ کاوش خالص ہماری ہے جو استاد محترم کی زیر سرپرستی ہم نے سیکھی اور پھر آپ پر خلوص محفلین کے ذوق کو مد نظر رکھتے ہوئے محفل پر پیش کی تھی۔
ان شاء اللہ آئندہ زندگی رہی تو آپ کی خواہش کا لازمی احترام کریں گے ۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — مارچ 7، 2020 7:10 صبح
کراچی کی محفل ناشتہ کا مقابلہ آپ ماضی یا حال کی کسی بھی ادبی محفل یا کافی شاپ سے کرسکتے ہیں. مختلف پس. نظر کے باوجود جس طرح ہر شخص انجوائے کرتا ہے وہ قابلِ رشک ہے. خدا نظربد سے دور رکھے. سب سے مذیدار بات یہ ہے کہ سب ہی افراد مختلف تعلیمی اور روزگار کے ساتھ صرف اردو کے مشترکہ... کی وجہ سے مل بیٹھتے ہیں. (... کا لفظ نہیں آرہا)
بلاشبہ یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے ۔
الحمدللہ ہمیں اس بات پر بہت فخر محسوس ہوتا ہے کہ ہمیں کراچی کی محفل ناشتہ کی تقریب کے بدولت کئی عمدہ اسلوب کے مالک اور عملی و فنی ماہر شخصیات کا قرب میسر آیا ہے ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%D8%B1%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%DB%81%DB%92.103692/page-2