اصلاح کی درخواست ہے

محمد عدنان اکبری نقیبی — مارچ 7، 2020 7:12 صبح
ہم چشمِ تصور سے نقیبی بھائی کو امین بھائی کے آڈیو سسٹم پر اپنی غزل پیش کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ نقیبی بھائی کی سریلی آواز کوکن ہل پارک کی کھلی فضاؤں میں گونج رہی ہے
سر کیوں شرمندہ کیے جارہے ہیں،
محفل پر ہمارے ہمدرودوں کے ساتھ کئی جلنے والے بھی ہیں ۔بلاوجہ کے لیے لوگ حسد کی آگ میں جلیں گے ۔
سید عمران — مارچ 7، 2020 7:21 صبح
سر کیوں شرمندہ کیے جارہے ہیں،
محفل پر ہمارے ہمدرودوں کے ساتھ کئی جلانے والے بھی ہیں ۔بلاوجہ کے لیے لوگ حسد کی آگ میں جلیں گے ۔
توبہ توبہ۔۔۔
اتنی بھونڈی آواز پر حسد نہیں صبر کیا جاتا ہے!!!
:cry::cry::cry:
محمد عدنان اکبری نقیبی — مارچ 7، 2020 7:23 صبح
توبہ توبہ۔۔۔
اتنی بھونڈی آواز پر حسد نہیں صبر کیا جاتا ہے!!!
:cry::cry::cry:
دیکھ لیں ہم پھر بھی غرور نہیں کرتے بلکہ اللہ کریم کا شکرگزار بندہ بنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ۔
سید عمران — مارچ 7، 2020 7:28 صبح
دیکھ لیں ہم پھر بھی غرور نہیں کرتے بلکہ اللہ کریم کا شکرگزار بندہ بنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ۔
اسے غرور نہیں غلط فہمی کہتے ہیں!!!
محمد عدنان اکبری نقیبی — مارچ 7، 2020 7:32 صبح
اسے غرور نہیں خوش فہمی کہتے ہیں!!!
اچھا ،
معلومات فراہم کرنے کا شکریہ ۔ :)
سید عمران — مارچ 7، 2020 7:34 صبح
اچھا ،
معلومات فراہم کرنے کا شکریہ ۔ :)
مزید معلومات کی فراہمی کے لیے رابطے میں رہیے، شکریہ!!!
سید عمران — مارچ 7، 2020 7:41 صبح
ہم یاسر شاہ بھیا کے بے حد شکر گزار ہیں جہنوں نے ہماری رہنمائی فرمائی۔
آ ہی جاتا مجھے کچھ تیری وفاؤں کا یقین
بہتر ہو گا

پہلے یاسر شاہ بھائی نے اوٹ پٹانگ اشعار کی مرمت کرکے درست کیا۔۔۔
پھر رہی سہی کسر سر عبید نے پوری کردی۔۔۔
ارے اس طرح دوسروں کی محنت کے سہارے تو ہم بھی دیوان کے ڈھیر لگادیں!!!
:whew::whew::whew:
محمد عدنان اکبری نقیبی — مارچ 7، 2020 7:54 صبح
پہلے یاسر شاہ بھائی نے اوٹ پٹانگ اشعار کی مرمت کرکے درست کیا۔۔۔
پھر رہی سہی کسر سر عبید نے پوری کردی۔۔۔
ارے اس طرح دوسروں کی محنت کے سہارے تو ہم بھی دیوان کے ڈھیر لگادیں!!!
:whew::whew::whew:
آپ دیوانوں کے ہی ڈھیر لگا سکتے ہیں بھیا ،
ہمیں خوب معلوم ہے۔
سید عمران — مارچ 7، 2020 7:58 صبح
آپ دیوانوں کے ہی ڈھیر لگا سکتے ہیں بھیا ،
ہمیں خوب معلوم ہے۔
اور دیوانوں کو ڈھیر بھی کرسکتے ہیں!!!
:terror::terror::terror:
سید عاطف علی — مارچ 7، 2020 8:43 صبح
ہم چشمِ تصور سے نقیبی بھائی کو امین بھائی کے آڈیو سسٹم پر اپنی غزل پیش کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ نقیبی بھائی کی سریلی آواز کوکن ہل پارک کی کھلی فضاؤں میں گونج رہی ہے

کس پارک کا یہ ذکر کیا آپ نے خلیل !
اک تیر میرے سینے پہ مارا کہ ہائے ہائے
سید عمران — مارچ 7، 2020 9:26 صبح
دوبارہ تیر کھانے کب آرہے ہیں!!!
;););)
محمد امین صدیق — نومبر 10، 2020 9:31 شام
کراچی کی محفل ناشتہ کا مقابلہ آپ ماضی یا حال کی کسی بھی ادبی محفل یا کافی شاپ سے کرسکتے ہیں. مختلف پس. نظر کے باوجود جس طرح ہر شخص انجوائے کرتا ہے وہ قابلِ رشک ہے. خدا نظربد سے دور رکھے. سب سے مذیدار بات یہ ہے کہ سب ہی افراد مختلف تعلیمی اور روزگار کے ساتھ صرف اردو کے مشترکہ... کی وجہ سے مل بیٹھتے ہیں. (... کا لفظ نہیں آرہا)
" بندھن " کیسا ہے ، فاخر بھائی ؟ :):)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%D8%B1%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%DB%81%DB%92.103692/page-3