مزمل بھیا کہتے رہو بہت اچھے جا رہے ہو
میرے خیال میں تو نہیں آ سکتا۔ دیگر ماہرین سے بھی ذرا پوچھ لیں
بحرِ زمزمہ میں تمام فعلن ہوتے ہیں۔ بحر ہندی اور زمزمہ کو ملایا نہیں جا سکتا۔
سر بہت شکریہ آپ کا۔
بہت بہتر ریحان بھائی بہت شکریہ آپ کا۔
مجھ سے تو اس شکل میں مصرع کا یہ انڈر لائن حصہ موزونیت سے پڑھا ہی نہیں جا رہا حالانکہ آپ کی اصلاح یافتہ یا تبدیل شدہ شکل سے پہلے زیادہ موزوں تھا
اور معنوی اعتبار سے بھی کون سا رنج تھا بزرگ کی بات میں؟
بالکل بجا فرمایا آپ نے، یہ حصہ واقعی زباں پر گراں ہے۔
چھوڑیئے صاحب! بزرگانِ عفت مآب پر الزام تو لگتے ہی رہتے ہیں، یہ ایک مزید الزام ان کے لیے خفتِ مزید کا باعث ہرگز نہ بنے گا، ادھر آپ کا اوریجنل مصرع برقرار رہے گا۔
کاشف اسرار احمد صاحب آپ کی توجہ کے لئے بہت ممنون ہوں۔