بارش آئی از محمد خلیل الرحمٰن

محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 24، 2022 6:42 شام
بارش آئی
بچوں کے لیے ایک نظم از محمد خلیل الرحمٰن
بادل گرجا بارش آئی ٹپ، ٹپ، ٹپ، ٹپ، ٹپ
ہم بچوں نے دھوم مچائی تھپ، تھپ، تھپ، تھپ، تھپ
تیز ہوئی جب بارش، برسی چھم، چھم، چھم، چھم، چھم
کھیلے اور آنگن میں نہائے سب بچے اور ہم
بادل ٹوٹ کے برسے، نالے بہنے لگے بھل ، بھل
سڑکیں، گلیاں اور میدان بھی ہوگئے سب جل تھل
بارش نے کھیتوں، کھلیانوں کو سیراب کیا
سڑکوں اور میدانوں کو بھی زیر آب کیا
بارش میں جب بھیگی بلی، بولی میاؤں، میاؤں
خشک کیا تب بھی بھی یوں بولی ، میاؤں، میاؤں، میاؤں​
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 25، 2022 6:36 صبح
الف عین — جولائی 25، 2022 3:21 شام
دلچسپ بھائی محمد خلیل الرحمٰن
سیما علی — جولائی 25، 2022 4:04 شام
بہت دلچسپ
خلیل بھیا ابھی میکائیل کو سنائی گو اُنکو اردو بولنا کم کم آتی ہے ۔ساتھ ساتھ ترجمہ کر کر کے بتاتے رہے بہت خوش ہوئے پر سنگاپور میں بھی بارش سے پریشان ہوتے ہیں کہتے ہیں ۔۔
Rain, rain, go away
Come again some other day
شمشاد — جولائی 25، 2022 5:44 شام
خلیل بھائی کچھ خدا خوفی کریں، پہلے ہی بارش کی وجہ کراچی ڈوبا ہوا ہے اور آپ اور بارش کے لیے کہہ رہے ہیں۔
بہت داد قبول فرمائیں۔
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 26، 2022 6:11 صبح
آداب عرض ہے استاد محترم! آپ کی داد تو بہت پیارا انعام ہے ہمارےیے- خوش رہیے۔
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 26، 2022 6:14 صبح
بہت دلچسپ
خلیل بھیا ابھی میکائیل کو سنائی گو اُنکو اردو بولنا کم کم آتی ہے ۔ساتھ ساتھ ترجمہ کر کر کے بتاتے رہے بہت خوش ہوئے پر سنگاپور میں بھی بارش سے پریشان ہوتے ہیں کہتے ہیں ۔۔
Rain, rain, go away
Come again some other day
واہ! یعنی ہماری نظم بچوں تک پہونچا رہی ہیں، جیتی رہیے بہنا!
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 26، 2022 6:16 صبح
خلیل بھائی کچھ خدا خوفی کریں، پہلے ہی بارش کی وجہ کراچی ڈوبا ہوا ہے اور آپ اور بارش کے لیے کہہ رہے ہیں۔
بہت داد قبول فرمائیں۔
شمشاد بھائی بچوں کو بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے کیا واسطہ ، انہیں تو بارش میں کھیلنے میں لطف آتا ہے۔
گُلِ یاسمیں — جولائی 26، 2022 6:19 صبح
بہت دلچسپ خلیل بھائی۔
بارش میں جب بھیگی بلی، بولی میاؤں، میاؤں
خشک کیا تب بھی بھی یوں بولی ، میاؤں، میاؤں، میاؤں
ڈرائیر ہی سے خشک کیا ہو گا۔ نچوڑنے سے تو اس کا کام تمام ہو جانا تھا۔
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 26، 2022 6:39 صبح
بہت دلچسپ خلیل بھائی۔
بارش میں جب بھیگی بلی، بولی میاؤں، میاؤں
خشک کیا تب بھی بھی یوں بولی ، میاؤں، میاؤں، میاؤں
ڈرائیر ہی سے خشک کیا ہو گا۔ نچوڑنے سے تو اس کا کام تمام ہو جانا تھا۔
20220630-185706.jpg

IMG-20220627-WA0006.jpg

ہماری بلی ہے، نچوڑیں یا مشین میں دھویں!
گُلِ یاسمیں — جولائی 26، 2022 6:52 صبح
20220630-185706.jpg

IMG-20220627-WA0006.jpg

ہماری بلی ہے، نچوڑیں یا مشین میں دھویں!
اگر اس معصوم نے احتجاجاً میاؤں میاؤں کیا تو یہ مت کہئیے گا ہماری بلی ہمیں سے میاؤں۔
یہ تو دھلنے اور سوکھنے کے بعد بھی آنکھیں کھولے ہوئے ہے۔ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔
محمد عبدالرؤوف — جولائی 26، 2022 6:52 صبح
بہت خوب خلیل بھائی!
نظم تو خوب ہے ہی، ترنم بھی خوب تر ہے
گُلِ یاسمیں — جولائی 26، 2022 6:57 صبح
بہت خوب خلیل بھائی!
نظم تو خوب ہے ہی، ترنم بھی خوب تر ہے
ذرا ساؤنڈ کلاؤڈ پہ اپلوڈ کر کے شئیر تو کیجئیے۔۔ خوب تر ترنم سے لطف اندوز ہوں گے ہم سب۔
محمد عبدالرؤوف — جولائی 26، 2022 6:59 صبح
ذرا ساؤنڈ کلاؤڈ پہ اپلوڈ کر کے شئیر تو کیجئیے۔۔ خوب تر ترنم سے لطف اندوز ہوں گے ہم سب۔
اوپر آڈیو بھی مراسلے میں بھیجی گئی ہے۔ یہ لیجیے سنیے۔
محمد عبدالرؤوف — جولائی 26، 2022 7:04 صبح
خلیل بھائی! آڈیو کا لنک کریش ہو گیا ہے۔
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 26، 2022 7:10 صبح
ذرا ساؤنڈ کلاؤڈ پہ اپلوڈ کر کے شئیر تو کیجئیے۔۔ خوب تر ترنم سے لطف اندوز ہوں گے ہم سب۔
ساؤنڈ کلاوڈ پر ہی بنانا پڑے گی آڈیو۔ اینکر تو اپنی ایپ چاہتا ہے۔
گُلِ یاسمیں — جولائی 26، 2022 7:14 صبح
ساؤنڈ کلاوڈ پر ہی بنانا پڑے گی آڈیو۔ اینکر تو اپنی ایپ چاہتا ہے۔
ضرور بنائیے تا کہ ترنم سے بھی لطف اندوز ہوا جا سکے۔
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 26، 2022 7:16 صبح
بہت دلچسپ خلیل بھائی
آداب بٹیا!
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 26، 2022 9:59 صبح
بہت دلچسپ خلیل بھائی۔
بارش میں جب بھیگی بلی، بولی میاؤں، میاؤں
خشک کیا تب بھی بھی یوں بولی ، میاؤں، میاؤں، میاؤں
ڈرائیر ہی سے خشک کیا ہو گا۔ نچوڑنے سے تو اس کا کام تمام ہو جانا تھا۔
بہت دیر تک تلاش کے بعد ملی ہے یہ تصویر
IMG-20220502-WA0008.jpg

واضح ہو کہ بارش میں بھیگی کر یہ حال نہیں ہوا، نہلا ے کے بعد ہوا ہے۔
نیرنگ خیال — جولائی 26، 2022 10:36 صبح
کیا بات ہے خلیل بھائی! شاندار شاندار
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%D8%A2%D8%A6%DB%8C-%D8%A7%D8%B2-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%AE%D9%84%DB%8C%D9%84-%D8%A7%D9%84%D8%B1%D8%AD%D9%85%D9%B0%D9%86.118691/