بارش آئی از محمد خلیل الرحمٰن

محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 26، 2022 11:19 صبح
کیا بات ہے خلیل بھائی! شاندار شاندار
آداب عرض ہے نین بھائی!
عبدالصمدچیمہ — جولائی 26، 2022 2:13 شام
بارش آئی
بچوں کے لیے ایک نظم از محمد خلیل الرحمٰن
بادل گرجا بارش آئی ٹپ، ٹپ، ٹپ، ٹپ، ٹپ
ہم بچوں نے دھوم مچائی تھپ، تھپ، تھپ، تھپ، تھپ
تیز ہوئی جب بارش، برسی چھم، چھم، چھم، چھم، چھم
کھیلے اور آنگن میں نہائے سب بچے اور ہم
بادل ٹوٹ کے برسے، نالے بہنے لگے بھل ، بھل
سڑکیں، گلیاں اور میدان بھی ہوگئے سب جل تھل
بارش نے کھیتوں، کھلیانوں کو سیراب کیا
سڑکوں اور میدانوں کو بھی زیر آب کیا
بارش میں جب بھیگی بلی، بولی میاؤں، میاؤں
خشک کیا تب بھی بھی یوں بولی ، میاؤں، میاؤں، میاؤں​
انتہائی خوبصورت۔ بہت مزہ آیا۔
عبدالصمدچیمہ — جولائی 26، 2022 2:14 شام
واہ۔ آڈیو نے مزہ اور بڑھا دیا۔
اس کو ڈائونلوڈ کیسے کیا جاسکتا ہے؟
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 26، 2022 2:19 شام
انتہائی خوبصورت۔ بہت مزہ آیا۔
خوش رہیے عبدالصمدچیمہ بھائی
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 26، 2022 2:22 شام
واہ۔ آڈیو نے مزہ اور بڑھا دیا۔
اس کو ڈائونلوڈ کیسے کیا جاسکتا ہے؟
یہ آڈیو ہم نے اینکر Anchore نامی ایپ سے بنائی تھی۔ کچھ اور ترکیب بھی کرتے ہیں اس کے لیے!
محمد خلیل الرحمٰن — اگست 14، 2022 8:47 صبح

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%D8%A2%D8%A6%DB%8C-%D8%A7%D8%B2-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%AE%D9%84%DB%8C%D9%84-%D8%A7%D9%84%D8%B1%D8%AD%D9%85%D9%B0%D9%86.118691/page-2