برائے اصلاح

محمل ابراہیم — جون 1، 2023 6:25 صبح
ماشاءاللہ، اچھی غزل ہے۔
بہت شکریہ
محمل ابراہیم — جون 7، 2023 9:51 صبح
مجھے یہ خیال آتا ہے کہ کم از کم ایک شعر مزید ہو جس سکا قافیہ "تی" کے علاوہ ہو، جیسے فی الحال مطلع کا "بیٹھی" ہے۔ ورنہ محسوس یہی ہوتا ہے کہ پوری غزل میں کسی عروضی نے اعتراض کیا کہ قا فیہ غلط ہے، تو جلدی سے مطلع میں ایک قافیہ مختلف کر دیا تاکہ یہ اعتراض نہ رہے۔ ویسے راحل کی اصلاح بہت اچھی ہے اور شکیل کی بھی
الف عین
سر یہ شعر ٹھیک ہے۔۔۔۔؟
ذہن کے پردے پر ہیں اُبھرتیں کچھ شکلیں بھولی بسری سی
اُن دھندلی تصویروں میں،میں ہر دم کھوئی رہتی ہوں
الف عین — جون 11، 2023 1:10 صبح
الف عین
سر یہ شعر ٹھیک ہے۔۔۔۔؟
ذہن کے پردے پر ہیں اُبھرتیں کچھ شکلیں بھولی بسری سی
اُن دھندلی تصویروں میں،میں ہر دم کھوئی رہتی ہوں
پہلا مصرع بحر میں نہیں، یوں کہو...
ذہن کے پردے پر ہیں اُبھرتی کچھ شکلیں بھولی بسری
میں اُن دھندلی تصویروں میں ہر دم کھوئی رہتی ہوں
محمل ابراہیم — جون 13، 2023 12:20 شام
پہلا مصرع بحر میں نہیں، یوں کہو...
ذہن کے پردے پر ہیں اُبھرتی کچھ شکلیں بھولی بسری
میں اُن دھندلی تصویروں میں ہر دم کھوئی رہتی ہوں
بہت شکریہ سر

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.119571/page-2