برائے اصلاح

متلاشی — جنوری 9، 2016 7:13 صبح
زندگی میں خُوشی کی جستجو ہے
فاصلے ختم کیوں نہیں ہوتے
آزمائش کے سلسلے ہیں نئے
راستے ختم کیوں نہیں ہوتے
گلہ تقدیر کا کریں کیا ہم
حادثے ختم کیوں نہیں ہوتے
میکدہ بن گیا ہے دل میرا
سانحے ختم کیوں نہیں ہوتے
اشک بہنے لگے جو بن کے لہو
سلسلے ختم کیوں نہیں ہوتے
بہنا کیا یہ غزل ہے ۔۔۔۔ ؟؟؟ لگ تو ایسا ہی رہا ہے تو پھر مطلع کہاں ہے ؟؟؟؟؟ مطلب غزل کے مطلع کے دونوں مصرعوں میں قافیہ و ردیف کی پابندی ضروری ہے جو کہ یہاں نظر نہیں آ رہی ۔۔۔ امید ہے اساتذہ رہنمائی فرمائیں گے ۔۔۔۔ ؟؟ الف عین
الف عین — جنوری 9، 2016 7:17 صبح
یہ بے مطلع غزل ہے۔ ابھی نور نے مطلع نہیں کہا!!!
متلاشی — جنوری 9، 2016 7:21 صبح
یہ بے مطلع غزل ہے۔ ابھی نور نے مطلع نہیں کہا!!!
تو کیا استاذِ گرامی مطلع کے بغیر بھی غزل مکمل گردانی جاتی ؟؟؟؟
نور وجدان — جنوری 9، 2016 9:32 صبح
تو کیا استاذِ گرامی مطلع کے بغیر بھی غزل مکمل گردانی جاتی ؟؟؟؟

بے مطلع بہت کم ہوتی ہیں مگر غزل کا درجہ دیا جاتا ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.86966/page-2