برائے اصلاح

امان زرگر — مارچ 3، 2017 6:10 شام
رونق ضو چرخ گل میں
چاند اترا صحن دل میں
غم زدوں نے چارہ سازی
ڈھونڈ لی عارض کے تل میں
.
ہم قافیہ الفاظ عطا کریں یا بصورت قطعہ اصلاح کے لئے قبول فرما لیں.
اگرچہ دل غزل کی طرف ہے
سر الف عین
سر محمد ریحان قریشی
الف عین — مارچ 4، 2017 5:46 صبح
یہ دو مختلف اشعار ہیں، قطعہ کیسے ہو سکتا ہے؟
پہلے کا پہلا مصرع سمجھ میں نہیں آیا۔ قافیہ گِل ہے بمعنی مٹی، تو قافیہ تو درست ہو جاتا ہے۔ لیکن چرخ گِل؟؟؟
امان زرگر — مارچ 4، 2017 5:59 صبح
یہ دو مختلف اشعار ہیں، قطعہ کیسے ہو سکتا ہے؟
پہلے کا پہلا مصرع سمجھ میں نہیں آیا۔ قافیہ گِل ہے بمعنی مٹی، تو قافیہ تو درست ہو جاتا ہے۔ لیکن چرخ گِل؟؟؟
سر مزید ہم قافیہ الفاظ کی تلاش ہے جیسے مخل یا اس طرح کے اور، مدد مطلوب ہے. پہلا مصرع بہتر کرتا ہوں
امان زرگر — مارچ 4، 2017 6:31 صبح
یہ دو مختلف اشعار ہیں، قطعہ کیسے ہو سکتا ہے؟
پہلے کا پہلا مصرع سمجھ میں نہیں آیا۔ قافیہ گِل ہے بمعنی مٹی، تو قافیہ تو درست ہو جاتا ہے۔ لیکن چرخ گِل؟؟؟
چاند اترا دشت دل میں
رونق ضو آب و گل میں
غم زدوں نے چارہ سازی
ڈھونڈ لی عارض کے تل میں
.جاری
شاید کہ اب بہتر قرار پا سکے
محمد ریحان قریشی — مارچ 4، 2017 6:33 صبح
رونقِ ضو کی ترکیب سمجھ نہیں آ رہی۔
امان زرگر — مارچ 4، 2017 6:44 صبح
جب سے عروض سے کچھ شناسائی پیدا ہوئی ہے تب سے خیال سنبھالیں تو عروض بدل جاتی ہیں عروض سنبھالیں تو خیال ہاتھ سے سرک جاتا ہے
رونقِ ضو کی ترکیب سمجھ نہیں آ رہی۔
محمد ریحان قریشی — مارچ 4، 2017 6:51 صبح
جب سے عروض سے کچھ شناسائی پیدا ہوئی ہے تب سے خیال سنبھالیں تو عروض بدل جاتی ہیں عروض سنبھالیں تو خیال ہاتھ سے سرک جاتا ہے
یوں خیالوں کی تصویر قرطاس پر کیسے بن پائے گی
لفظ کھو جائیں گے فن کی باریکیاں ڈھونڈتے ڈھونڈتے
- محمد یعقوب آسی
امان زرگر — مارچ 4، 2017 6:58 صبح
رونقِ ضو کی ترکیب سمجھ نہیں آ رہی۔
چاند اترا دشتِ دل میں
ضو فشانی آب و گل میں
غم زدوں نے چارہ سازی
ڈھونڈ لی عارض کے تل میں
ایک گونہ تیرگی سی
خندہ رو چشم مخل میں
سر الف عین
سر محمد ریحان قریشی
امان زرگر — مارچ 4، 2017 8:19 صبح
مزید قافیے کہاں سے ملیں. . .؟
امان زرگر — مارچ 4، 2017 8:38 صبح
شاید اساتذہ شعر کے فورا ہی یہاں پیش کرنے کو گستاخی سے تعبیر کریں مگر واللہ! مقصد صرف شعر میں بہتری لانے کے طریقہ سے واقفیت کا حصول ہے.
محمد عظیم الدین — مارچ 4، 2017 9:08 صبح
جناب امان اللہ زرگر صاحب، قافیے کی تلاش کے لیے urdulafz پر ایک بہترین ٹول موجود ہے۔ دیکھیے آپ کے بھی کام آئے گا۔
امان زرگر — مارچ 4، 2017 11:57 صبح
چاند اترا دشتِ دل میں
ضو فشانی آب و گل میں
غم زدوں نے چارہ سازی
ڈھونڈ لی عارض کے تل میں
تیرگی کا تھا تبسم
پھر فضائے مضمحل میں
خندہ رو ہے اک گلستاں
اس کلی کی ایک کھل میں
شاہدِ رعنا کا زیبا
نقش سا ہر دام ظل میں
.
.
تیرگی تیرا تبسم
پھر فضائے مضمحل میں
سر الف عین
سر محمد ریحان قریشی
محترمہ La Alma
سر راحیل فاروق
La Alma — مارچ 4، 2017 12:24 شام
غم زدوں نے چارہ سازی
ڈھونڈ لی عارض کے تل میں
تیرگی کا تھا تبسم
پھر فضائے مضمحل میں
یہ دونوں درست معلوم ہو رہے ہیں .
ان پہ فلمی ستاروں کا گمان ہو رہا ہے .
امان زرگر — مارچ 4، 2017 12:30 شام
ان پہ فلمی ستاروں کا گمان ہو رہا ہے .
ایسا شاید آپ کو ہی گماں ہو رہا ہو!
La Alma — مارچ 4، 2017 12:32 شام
خندہ رو ہے اک گلستاں
اس کلی کی ایک کھل میں
اگر یہاں کھل کا مطلب" ہنسی " ہے تو یہ بھی ٹھیک لگ رہا ہے .
آپ کے خیال کے ساتھ زیادہ چھیڑ چھاڑ مناسب نہیں .
امان زرگر — مارچ 4، 2017 12:38 شام
اگر یہاں کھل کا مطلب" ہنسی " ہے تو یہ بھی ٹھیک لگ رہا ہے .
آپ کے خیال کے ساتھ زیادہ چھیڑ چھاڑ مناسب نہیں .
شکرگزار ہوں۔۔۔۔۔ اور اگر کھل کا مطلب کھلنا ہو تب؟
امان زرگر — مارچ 4، 2017 12:41 شام
ایسا شاید آپ کو ہی گماں ہو رہا ہو!
اگر آپ دوسرا مصرع تسلی سے دیکھ لیں تو شاید یہ گماں غلط ثابت ہو سکے
La Alma — مارچ 4، 2017 12:46 شام
شکرگزار ہوں۔۔۔۔۔ اور اگر کھل کا مطلب کھلنا ہو تب؟
زبان دان بتائیں گے . لیکن بظاہر عجیب لگ رہا ہے .
جیسے:
پھل پک گیا ...پھل کے پک میں
کلی کھل گئی .....کلی کے کھل میں
فیصلہ خود کیجئے .
امان زرگر — مارچ 4، 2017 12:46 شام
ان پہ فلمی ستاروں کا گمان ہو رہا ہے .
اگر آپ دوسرا مصرع تسلی سے دیکھ لیں تو شاید یہ گماں غلط ثابت ہو سکے
شاہدِ رعنا کا زیبا
نقش سا ہر دام ظل میں​
امان زرگر — مارچ 4، 2017 12:49 شام
زبان دان بتائیں گے . لیکن بظاہر عجیب لگ رہا ہے .
جیسے:
پھل پک گیا ...پھل کے پک میں
کلی کھل گئی .....کلی کے کھل میں
فیصلہ خود کیجئے .
آپ کی اس دلیل کے بعد تو آپ سے اتفاق کے بنا چارہ نہ رہا
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.95131/