برائے اصلاح: مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن

عاطف ملک — اپریل 19، 2017 9:17 شام
استادِ محترم جناب الف عین ،دیگر اساتذہ کرام اور محفلین کی خدمت میں چند اشعار اصلاح کی نیت سے پیش کر رہا ہوں۔
نظم
نگاہوں میں مری کیسا یہ لرزہ خیز منظر ہے
سکوں عنقا ہوا ہے اور حالت دل کی ابتر ہے
شکستہ سی گلی ہے، گھر بھی کچھ مسمار دیکھے ہیں
کہ جیسے عہدِ رفتہ کے کوئی آثار دیکھے ہیں
کھڑا ہوں میں یہاں تنہا، فقط اک عالمِ ہُو ہے
خدا جانے کہاں سے آ رہی جلنے کی بدبُو ہے؟
میں اس بُو کے تعاقب میں کسی بستی میں جا پہنچا
نظر کے سامنے اب کے کوئی ویران گلشن تھا
تعفن اس قدر ہے، سانس لینا بھی ہوا دو بھر
گزرتی ہر گھڑی کے ساتھ حالت ہو رہی ابتر
ہوا معلوم اب! کہتے ہیں کس کو محشرِ دوراں
مری آنکھوں کے آگے جل رہی ہیں ادھ کھِلی کلیاں
یہ "بچے" چیختے ہیں، روتے ہیں، فریاد کرتے ہیں

"خدایا! کیا زمیں کو اس طرح آباد کرتے ہیں؟"
محمد عظیم الدین — اپریل 20، 2017 2:05 صبح
ہوا معلوم اب! کہتے ہیں کس کو محشرِ دوراں
مری آنکھوں کے آگے جل رہی ہیں ادھ کھِلی کلیاں
غالبا اہل شام کی طرف اشارہ ہے؟ یہ نوحہ ہے ننھی کلیوں کا :cry: آپ مزید اشعار بھی لکھ سکتے ہیں۔
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 20، 2017 3:08 صبح
نگاہوں میں مری یہ کیسا لرزہ خیز منظر ہے
کہ جس کو دیکھ کر دل کا سکون اور چین ابتر ہے
نگاہوں میں مری کیسا یہ لرزہ خیز منظر ہے
کہ جس کو دیکھ کر دل کا سکوں اورچین ابتر ہے
؟؟؟؟؟؟؟
محمد تابش صدیقی — اپریل 20، 2017 4:47 صبح
بلا تبصرہ. لاجواب اشعار.
نظم کی اس ہیئت کو مثنوی کہتے ہیں. مگر یہ بحر مثنوی میں مستعمل نہیں دیکھی. اور مثنوی عموماً طویل ہوتی ہے.
یہ میری رائے ہے، غلط بھی ہو سکتی ہے.
محمد ریحان قریشی
الف عین — اپریل 20، 2017 5:57 صبح
دور جدید میں تو ہ صرف نظم کہی جائے گی۔ مثنوی کی محض شکل ہے، کہ ہر شعر ایک الگ مطلع ہے۔ لیکن تعریف پر پوری نہیں اترتی۔
سکون اور چین ابتر کس طرح ہوتا ہے، سمجھنے سے قصر ہوں۔
باقی تو درست ہے۔
عاطف ملک — اپریل 20، 2017 6:00 صبح
دور جدید میں تو ہ صرف نظم کہی جائے گی۔ مثنوی کی محض شکل ہے، کہ ہر شعر ایک الگ مطلع ہے۔ لیکن تعریف پر پوری نہیں اترتی۔
سکون اور چین ابتر کس طرح ہوتا ہے، سمجھنے سے قصر ہوں۔
باقی تو درست ہے۔
سر،
نظم لکھنے کی اپنی سی کوشش کی ہے۔
"سکون اور چین ابتر والے" مصرعے کو تبدیل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
ویسے میں بے چینی اور بے سکونی کی کیفیت کی طرف اشارہ کرنا چاہ رہا تھا۔
عاطف ملک — اپریل 20، 2017 6:24 صبح
دور جدید میں تو ہ صرف نظم کہی جائے گی۔ مثنوی کی محض شکل ہے، کہ ہر شعر ایک الگ مطلع ہے۔ لیکن تعریف پر پوری نہیں اترتی۔
سکون اور چین ابتر کس طرح ہوتا ہے، سمجھنے سے قصر ہوں۔
باقی تو درست ہے۔
سر یہ دیکھیے۔۔۔۔
نگاہوں میں مری کیسا یہ لرزہ خیز منظر ہے
سکوں عنقا ہوا ہے اور حالت دل کی ابتر ہے
ڈاکٹرعامر شہزاد — اپریل 20، 2017 6:40 صبح
شکستہ سی گلی ہے، گھر بھی کچھ مسمار دیکھے ہیں
کہ جیسے عہدِ رفتہ کے کوئی آثار دیکھے ہیں

ہوا معلوم اب! کہتے ہیں کس کو محشرِ دوراں
مری آنکھوں کے آگے جل رہی ہیں ادھ کھِلی کلیاں

یہ "بچے" چیختے ہیں، روتے ہیں، فریاد کرتے ہیں
"خدایا! کیا زمیں کو اس طرح آباد کرتے ہیں؟"
:cry::cry::cry::cry::cry::cry:
عاطف ملک — اپریل 20، 2017 7:29 صبح
غالبا اہل شام کی طرف اشارہ ہے؟ یہ نوحہ ہے ننھی کلیوں کا :cry: آپ مزید اشعار بھی لکھ سکتے ہیں۔
پسندیدگی کیلیے شکریہ :)
جی! شام کی طرف بالخصوص لیکن بالعموم تمام مظلوم بچوں کیلیے ہے۔کشمیر فلسطین اور نہ جانے کہاں کہاں!!
مزید اشعار لکھنے کا حکم ہے؟
یا اس نظم میں کمی کی طرف اشارہ ہے جس کو پورا کرنے کیلیے مزید اشعار کی ضرورت محسوس ہو رہی ہو؟
محمد خلیل الرحمٰن
نگاہوں میں مری کیسا یہ لرزہ خیز منظر ہے
کہ جس کو دیکھ کر دل کا سکوں اورچین ابتر ہے
؟؟؟؟؟؟؟
سر اس طرح ہی کر لیتے ہیں۔
نوازش ہے آپ کی کہ مجھے اس لائق سمجھا۔
بلا تبصرہ. لاجواب اشعار.
نظم کی اس ہیئت کو مثنوی کہتے ہیں. مگر یہ بحر مثنوی میں مستعمل نہیں دیکھی. اور مثنوی عموماً طویل ہوتی ہے.
یہ میری رائے ہے، غلط بھی ہو سکتی ہے.
محمد ریحان قریشی
دل میں سمونے کی کوشش کر رہا ہوں اس محبت کو لیکن امڈ امڈ کر باہر آ رہی ہے :in-love::in-love::in-love:
مثنوی نہیں لکھ سکتا۔۔۔۔۔۔وہ تو اتنی طویل ہوتی ہے:eek:
:in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love:
فقط آپ کی محبت اور حسنِ نظر ہے۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — اپریل 20، 2017 7:34 صبح
اہل مظلوم کے درد کی اچھی عکاسی کی ہے۔لاجواب اور عمدہ نظم ہے۔
محمد عظیم الدین — اپریل 20، 2017 8:06 صبح
مزید اشعار لکھنے کا حکم ہے؟
حکم؟ بھائی موضوع اتنا سنجیدہ ہے ورنہ میں کچھ کہتا۔ خیر جس ترتیب سے آپ نے موضوع کو بیان کرنا شروع کیا تھا دل چاہتا ہے کو اس کے بعد اور اشعار ہوتے۔ باقی جیسے آپ کی مرضی۔
الف عین — اپریل 20، 2017 11:19 صبح
سر یہ دیکھیے۔۔۔۔
نگاہوں میں مری کیسا یہ لرزہ خیز منظر ہے
سکوں عنقا ہوا ہے اور حالت دل کی ابتر ہے
درست ہو گیا اب۔ حالت ہی ابتر ہوتی ہے چین سکون نہیں
عاطف ملک — اپریل 20، 2017 11:43 صبح
حکم؟ بھائی موضوع اتنا سنجیدہ ہے ورنہ میں کچھ کہتا۔ خیر جس ترتیب سے آپ نے موضوع کو بیان کرنا شروع کیا تھا دل چاہتا ہے کو اس کے بعد اور اشعار ہوتے۔ باقی جیسے آپ کی مرضی۔
بھائی میرا سوال سنجیدہ ہی تھا۔۔۔۔۔۔جب یہ اشعار لکھ رہا تھا تب خیالات میں ربط تھا اور تب شاید کافی اشعار لکھ لیتا لیکن اب چونکہ وہ کیفیت نہیں ہے سو مشکل لگ رہا تھا لکھنا۔
تبھی آپ سے پوچھا تھا کہ اگر آپ کا حکم ہے تو کوشش کرتا ہوں،ورنہ رخصت دیجیے۔
درست ہو گیا اب۔ حالت ہی ابتر ہوتی ہے چین سکون نہیں
سر،
اسی طرح تدوین کر دی ہے ابتدائی مراسلے میں۔
جزاک اللہ۔
رہنمائی اور شفقت کیلیے بہت ممنون ہوں :)
حسن محمود جماعتی — اپریل 20، 2017 11:50 صبح
ملک صاحب بہت عمدہ.
محمد عظیم الدین — اپریل 20، 2017 11:53 صبح
بھائی میرا سوال سنجیدہ ہی تھا۔۔۔۔۔۔جب یہ اشعار لکھ رہا تھا تب خیالات میں ربط تھا اور تب شاید کافی اشعار لکھ لیتا لیکن اب چونکہ وہ کیفیت نہیں ہے سو مشکل لگ رہا تھا لکھنا۔
تبھی آپ سے پوچھا تھا کہ اگر آپ کا حکم ہے تو کوشش کرتا ہوں،ورنہ رخصت دیجیے۔
بھائی، حکم کے لائق ہم ہیں نہیں۔ رخصت ہی سمجھیے کیونکہ اندازہ ہے اس بات کا کہ دوبارہ وہی کیفیت بنانے میں مشکل ہوتی ہے۔ خوش رہیے۔
ڈاکٹرعامر شہزاد — اپریل 21، 2017 11:23 صبح
میں نے اس نظم کو رنگوں میں ڈھالنے کی کوشش کی ہے ۔ پتہ نہیں کس حد تک کامیاب ہوا ہوں ۔ بہر حال !​
3eb3c7.jpg
عاطف ملک — اپریل 21، 2017 11:31 صبح
میں نے اس نظم کو رنگوں میں ڈھالنے کی کوشش کی ہے ۔ پتہ نہیں کس حد تک کامیاب ہوا ہوں ۔ بہر حال !
18033108_1881753185414112_8676109033212751240_n.jpg
بہت خوبصورت ہے عامر بھائی!
الفاظ نہیں ہیں تعریف کیلیے۔
لاجواب۔۔۔۔۔بے مثال :in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love:
ڈاکٹرعامر شہزاد — اپریل 21، 2017 11:32 صبح
بہت خوبصورت ہے عامر بھائی!
الفاظ نہیں ہیں تعریف کیلیے۔
لاجواب۔۔۔۔۔بے مثال :in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love:
تعریف کے لیے الفا ظ نہیں تھے تو "" لاجواب ، بے مثال "" کہاں سے آئے ہیں ؟؟ :p
عاطف ملک — اپریل 21، 2017 11:33 صبح
میں نے اس نظم کو رنگوں میں ڈھالنے کی کوشش کی ہے ۔ پتہ نہیں کس حد تک کامیاب ہوا ہوں ۔ بہر حال !​
3b523f.jpg
بالخصوص ابتر کے سامنے ہمارا اسمِ شریف تو کتنا پیارا لگ رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔اف اللہ،
کہیں نظر ہی نہ لگ جائے :p:LOL::LOL::LOL:
عاطف ملک — اپریل 21، 2017 11:35 صبح
تعریف کے لیے الفا ظ نہیں تھے تو "" لاجواب ، بے مثال "" کہاں سے آئے ہیں ؟؟ :p
اے فیر اسی "امریکہ" تے پاواں گے :LOL:
تفنن برطرف
جزاک اللہ
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%85%D9%81%D8%A7%D8%B9%DB%8C%D9%84%D9%86-%D9%85%D9%81%D8%A7%D8%B9%DB%8C%D9%84%D9%86-%D9%85%D9%81%D8%A7%D8%B9%DB%8C%D9%84%D9%86-%D9%85%D9%81%D8%A7%D8%B9%DB%8C%D9%84%D9%86.95920/