برائے اصلاح و تنقید

امان زرگر — اپریل 22، 2017 1:36 صبح
"کشش پائے مرا دل اب شبِ عزلت کے افسوں میں"
تری چاہت مجھے لے آئی ہے کس دور محزوں میں
تری باتیں جگر میرا جلائیں اس طرح جاناں
‏(‏تری یادیں مرے دل میں سجا لیں درد کی محفل)
اتر آئے جگر کا خون میری چشم گلگوں میں
بدل جائے تصور ہی وفاؤں کا جہاں میں پھر
بچھائے گر کبھی لیلی نگاہیں راہ مجنوں میں
‏(‏بدل دے اے تصور اب وفا کی رسم فرسودہ
کہاں لیلی بچھائے اب نگاہیں راہ مجنوں میں)
مرا دل لوٹنے والا، پری رخ اور ستم پرور
اصول حسن سب ہیں کار فرما نقش موزوں میں
زمیں کے ریگزاروں میں مرے ہی دم سے رونق ہے
مرے ہی تذکرے ہیں ہر گھڑی ارباب گردوں میں
جو بکھرا تھا مرا خوں، زینت قرطاس وہ سمجھے
حقیقت میں وہ تھا اظہار غم ہستی کے مضموں میں
طوالت کی طرف پھیلائے جب فرقت کی شب دامن
اٹھے پھر اک نیا فتنہ مرے احوال مفتوں میں
امان زرگر — اپریل 22، 2017 1:45 صبح
سر الف عین
سر محمد ریحان قریشی
رونق محفل عاطف ملک
بھائی محمد عظیم الدین
محمد عظیم الدین — اپریل 22، 2017 1:59 صبح
بہت خوب امان اللہ بھائی اگلی مرتبہ آپ سے قافیے ادھار لینے پڑیں گے۔
امان زرگر — اپریل 22، 2017 2:01 صبح
بہت خوب امان اللہ بھائی اگلی مرتبہ آپ سے قافیے ادھار لینے پڑیں گے۔
بہت شکریہ آپ کی محبت ہے، ابھی تو میں نے آپ سے مصرع قرض لے لیا
امان زرگر — اپریل 22، 2017 2:06 صبح
ڈر ہے یہاں بھی اہل علم فتوی نہ لگا دیں کہ 'وں' ردیف کا حصہ ہے.
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 22، 2017 2:14 صبح
ارے کھٹ کھٹ، ارے کھٹ کھٹ
بحر تو بہرحال چار مرتبہ ارے کھٹ کھٹ ہے یعنی
ارے کھٹ کھٹ، ارے کھٹ کھٹ، ارے کھٹ کھٹ، ارے کھٹ کھٹ
محمد عظیم الدین — اپریل 22، 2017 2:17 صبح
بہت شکریہ آپ کی محبت ہے، ابھی تو میں نے آپ سے مصرع قرض لے لیا
یہ قافیے مجھےدے دے ٹھاکر۔۔۔;)
ڈر ہے یہاں بھی اہل علم فتوی نہ لگا دیں کہ 'وں' ردیف کا حصہ ہے.
ہائے ہائے
محمد ریحان قریشی — اپریل 22، 2017 7:44 صبح
خوب!
ڈر ہے یہاں بھی اہل علم فتوی نہ لگا دیں کہ 'وں' ردیف کا حصہ ہے.
ایسا صرف تبھی ہوگا جب الفاظ اپنی مفرد حالت میں نہیں ہونگے۔
محمد عظیم الدین — اپریل 22، 2017 7:59 صبح
خوب!
ایسا صرف تبھی ہوگا جب الفاظ اپنی مفرد حالت میں نہ ہوںگے۔
ارے ریحان بھائی مجھے بتا دیا ہوتا، غزل بچانے کی کوشش تو کرتا :cry:
امان زرگر — اپریل 22، 2017 8:15 صبح
ارے ریحان بھائی مجھے بتا دیا ہوتا، غزل بچانے کی کوشش تو کرتا :cry:
بھائی میں نے تو ایک مصرع ہی لیا ہے، کہیں تو واپس کر دیتا ہوں!!!
محمد عظیم الدین — اپریل 22، 2017 8:17 صبح
بھائی میں نے تو ایک مصرع ہی لیا ہے، کہیں تو واپس کر دیتا ہوں!!!
حضور میری خوش نصیبی ہے کہ آپ نے میرے مصرعے کو اس قابل سمجھا، میں تو اپنی ہلاک شدہ غزل کی بات کر رہا ہوں۔
عاطف ملک — اپریل 22، 2017 7:08 شام
مرا دل لوٹنے والا، پری رخ اور ستم پرور
اصول حسن سب ہیں کار فرما نقش موزوں میں
جو بکھرا تھا مرا خوں، زینت قرطاس وہ سمجھے
حقیقت میں وہ تھا اظہار غم ہستی کے مضموں میں
واہ!
زبردست۔۔۔۔۔مجھے تو بہت پسند آئی یہ غزل......باقی فنی باریکیاں تو اساتذہ ہی بتائیں گے۔
تاریخ شاہد ہے کہ کب جب جس جس غزل پر جو جو اعتراض میں نے لگایا ہے وہ غلط ثابت ہوا ہے۔
اس لیے میں آج سے چپ ہی رہوں گا :)
امان زرگر — اپریل 23، 2017 2:52 صبح
واہ!
زبردست۔۔۔۔۔مجھے تو بہت پسند آئی یہ غزل......باقی فنی باریکیاں تو اساتذہ ہی بتائیں گے۔
تاریخ شاہد ہے کہ کب جب جس جس غزل پر جو جو اعتراض میں نے لگایا ہے وہ غلط ثابت ہوا ہے۔
اس لیے میں آج سے چپ ہی رہوں گا :)
آپ چب رہیں گے تو پھر محفل سونی ہو جائے گی
امان زرگر — اپریل 23، 2017 3:24 صبح
"کشش پائے مرا دل اب شبِ عزلت کے افسوں میں"
تری چاہت مجھے لے آئی ہے کس دور محزوں میں
زمیں کے ریگ زاروں میں مرے ہی دم سے رونق ہے
مرے ہی تذکرے ہیں ہر گھڑی اربابِ گردوں میں
جو بکھرا تھا مرا خوں، زینتِ قرطاس وہ سمجھے
حقیقت میں وہ تھا اظہارِ غم ہستی کے مضموں میں
طوالت کی طرف پھیلائے جب فرقت کی شب دامن
اٹھے پھر اک نیا فتنہ مرے احوالِ مفتوں میں
عنایت اک ستم پرور کی یہ سوزِ دروں میرا
رگوں میں درد بہتا ہے جنوں شامل مرے خوں میں
بدل دے اے تصور اب وفا کی رسمِ فرسودہ
کہاں لیلٰی کی گلیاں ہی رہیں پندارِ مجنوں میں
وہ دل کو لوٹنے والا، پری رخ اور ستم پرور
اصولِ حسن سب ہیں کار فرما نقشِ موزوں میں
طلاطم خیز قلزم میں اٹھیں یوں سرخ سی موجیں
اتر آئے جگر کا خون میری چشمِ گلگوں میں
لگا دی رسمِ الفت میں جو ہم نے جان کی بازی
دیا اک دردِ دل ظالم نے اجرِ غیرِممنوں میں
سر الف عین
سر محمد ریحان قریشی
بھائی عاطف ملک
سر راحیل فاروق
بھائی محمد عظیم الدین
الف عین — اپریل 23، 2017 5:50 صبح
غزل تو اچھی ہے لیکن مجھے ہمیشہ تمہارے کلام میں کچھ ترکیبیں یا ان کا استعمال غلط محسوس ہوتا ہے
دور محزوں
جنوں شامل
پندار مجنوں
اجر غیر ممنوں
ذرا حلق سے اتر بھی جائیں تو یہ ردیف کا "میں " گڑبڑ کرتا ہے جیسے
مضموں میں نہیں مضمون پر کا محل ہے
فتنہ احوال مفتوں میں یا یہاں " سے" کا محل ہے؟
رسم الفت میں جان کی بازی؟
غیر ممنوں کیا شے تھی جس کے بدلے ظالم نے درد دیا؟
امان زرگر — اپریل 23، 2017 6:38 صبح
غیر ممنوں کیا شے تھی جس کے بدلے ظالم نے درد دیا؟
اجر غیر ممنون
( اَجْرِ غَیرِ مَمنُون ) { اَج + رے + غَے (ی لین) + رے + مَم + نُون }
( عربی )
تفصیلات
عربی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ 'اجر' کے ساتھ 'غیر ممنون' جو ایک الگ مرکب توصیفی ہے، لگایا گیا ہے۔ سور 'والتین' سے ماخوذ ہے۔
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
معانی
١ - وہ ثواب جو ہمیشہ ملے اور اس میں کسی قسم کی کمی واقع نہ ہو۔
امان زرگر — اپریل 23، 2017 7:08 صبح
عنایت اک ستم پرور کی یہ سوزِ دروں میرا
رگوں میں درد بہتا ہے جنوں شامل مرے خوں میں

سر اس شعر میں جنوں شامل ترکیب استعمال نہیں کی بلکہ کہا ہے کے میری رگوں میں درد بہتا ہے اور جنون میرے خوں میں شامل ہے
رگوں میں درد بہتا ہے، جنوں شامل مرے خوں میں
کوما ڈال دینے سے شاید وضاحت ہو سکے
الف عین — اپریل 23، 2017 12:01 شام
سورہ تین کا ہی مجھے بھی خیال آیا تھا۔
جنوں میں خون شامل کو واضح کرنے کی ضرورت ہے۔ کوما یا نو کوما، یہ واضح نہیں ہوتا،
امان زرگر — اپریل 23، 2017 1:05 شام
سر 'دور محزوں' کو بھی کیا تبدیل کروں؟ سر الف عین
الف عین — اپریل 23، 2017 3:21 شام
سر 'دور محزوں' کو بھی کیا تبدیل کروں؟ سر الف عین
ضرور۔ محزوں کا مطلب اداس ہوتا ہے۔دور بذات خود اداس نہیں ہوتا، ’اداسی کا‘ ہو سکتا ہے۔
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%88-%D8%AA%D9%86%D9%82%DB%8C%D8%AF.95958/