برائے اصلاح ۔ وہ عجزِ نظر ہے کہ دکھائی نہیں دیتا

محمد عبدالرؤوف — جنوری 7، 2023 6:39 صبح
محترم اساتذہ الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، یاسر شاہ ، سید عاطف علی ،
وہ عجزِ نظر ہے کہ دکھائی نہیں دیتا
کس سمت سفر ہے کہ دکھائی نہیں دیتا
اپنوں کے ہر اک عیب پہ رکھتے ہو نظر تم
دشمن کا مکر ہے کہ دکھائی نہیں دیتا
کیوں دیکھنے والوں کو بھی، درماندہ و پامال
اک میرا ہی گھر ہے کہ دکھائی نہیں دیتا
باہم یوں ہوئے گھر کے مکیں دست و گریباں
گھر زیر و زبر ہے کہ دکھائی نہیں دیتا
بے نور ہیں آنکھیں کہ دماغوں میں خلل ہے
کچھ پیشِ نظر ہے کہ دکھائی نہیں دیتا
وہ دجل کا ہے اب کہ گھٹا ٹوپ اندھیرا
امکانِ سحر ہے کہ دکھائی نہیں دیتا
روتا تو ہوں میں قلتِ اسباب پہ لیکن
میدانِ بدر ہے کہ دکھائی نہیں دیتا
ارشد چوہدری — جنوری 7، 2023 11:24 صبح
بہت خوب عبدالرؤوف بھائی حالاتِ حاضرہ کے مطابق بہت اچھے مضامین لئے ہیں
محمد عبدالرؤوف — جنوری 7، 2023 11:56 صبح
بہت خوب عبدالرؤوف بھائی حالاتِ حاضرہ کے مطابق بہت اچھے مضامین لئے ہیں
بہت شکریہ محترم، سلامت رہیں
سیما علی — جنوری 7، 2023 1:21 شام
وہ دجل کا ہے اب کہ گھٹا ٹوپ اندھیرا
امکانِ سحر ہے کہ دکھائی نہیں دیتا
روتا تو ہوں میں قلتِ اسباب پہ لیکن
میدانِ بدر ہے کہ دکھائی نہیں دیتا
بہت خوبصورت انداز
ماشاء اللہ
ماشاء اللہ
دل بے حد دُکھی ہے پر عجب بے بسی کا عالم ہے اور ہم ہیں ۔
محمد عبدالرؤوف — جنوری 7، 2023 1:23 شام
بہت خوبصورت انداز
ماشاء اللہ
ماشاء اللہ
دل بے حد دُکھی ہے پر عجب بے بسی کا عالم ہے اور ہم ہیں ۔
بہت شکریہ آپا
بس دعا ہی کر سکتے ہیں کہ اللہ پاک ہمارے حالات پر نظرِ کرم فرمائے۔
سید عاطف علی — جنوری 7، 2023 2:18 شام
مکر کا۔لفظ ۔ فعل کے وزن کا ہے ۔
جیسے دشمن کا مگر مکر دکھائی نہیں دیتا۔
درماندگی اور پامالی کی صفات ۔ مسافر اور رستے کے لیے مناسب ہوں گی، گھر کے لیے کچھ اور ہونا چاہیئے۔
خلل اور دجل والے۔مصرع کمزور بیانیہ پیش کر رہے ہیں انہیں بہتر ہونا چاہیئے۔
بدر والا مصرع بھی مکر والی بات کا شکار ہے۔
باقی مصرعے۔اچھے ہیں ۔
محمد عبدالرؤوف — جنوری 7، 2023 2:26 شام
مکر کا۔لفظ ۔ فعل کے وزن کا ہے ۔
جیسے دشمن کا مگر مکر دکھائی نہیں دیتا۔
درماندگی اور پامالی کی صفات ۔ مسافر اور رستے کے لیے مناسب ہوں گی، گھر کے لیے کچھ اور ہونا چاہیئے۔
خلل اور دجل والے۔مصرع کمزور بیانیہ پیش کر رہے ہیں انہیں بہتر ہونا چاہیئے۔
بہت بہتر۔ میں دوبارہ کوشش کرتا ہوں۔
بدر والا مصرع بھی مکر والی بات کا شکار ہے۔
کیا مصرعہ اولی میں "لیکن" سے یہ کمی پوری نہ ہو گی؟
الف عین — جنوری 8، 2023 5:34 صبح
سید عاطف علی کی بات سمجھے نہیں تم، مکر اور بدر میں بالترتیب 'ک' اور 'د' پر سکون ہے، بطور فتحہ ہی قافیہ بن سکتا ہے۔ بھائی عاطف کی اصلاح میں تو زمین ہی پیروں کے نیچے سے کھسک گئی ہے!
محمد عبدالرؤوف — جنوری 8، 2023 6:44 صبح
سید عاطف علی کی بات سمجھے نہیں تم، مکر اور بدر میں بالترتیب 'ک' اور 'د' پر سکون ہے، بطور فتحہ ہی قافیہ بن سکتا ہے۔ بھائی عاطف کی اصلاح میں تو زمین ہی پیروں کے نیچے سے کھسک گئی ہے!
اوہو۔۔۔۔۔ یہ تو فاش غلطی ہو گئی۔۔
غلطیاں سدھار کر ان شاءاللہ پھر پیش کرتا ہوں
سید عاطف علی — جنوری 8، 2023 7:19 صبح
میں بدر اور مکر پر اتنا سیخ پا تھا کہ زمین ہی پیروں سے کھینچ لی۔
محمد عبدالرؤوف — جنوری 8، 2023 7:45 صبح
میں بدر اور مکر پر اتنا سیخ پا تھا کہ زمین ہی پیروں سے کھینچ لی۔
اتنی بڑی غلطی پر آپ کا سیخ پا ہونا بنتا بھی ہے 🙂
محمل ابراہیم — جنوری 8، 2023 8:02 صبح
بے نور ہیں آنکھیں کہ دماغوں میں خلل ہے
کچھ پیشِ نظر ہے کہ دکھائی نہیں دیتا
واہ بہت خوب
محمد عبدالرؤوف — جنوری 8، 2023 9:58 صبح
بے نور ہیں آنکھیں کہ دماغوں میں خلل ہے
کچھ پیشِ نظر ہے کہ دکھائی نہیں دیتا
واہ بہت خوب
بہت شکریہ بہن، سدا خوش رہیں
محمد احسن سمیع راحلؔ — جنوری 8، 2023 11:18 صبح
میں بدر اور مکر پر اتنا سیخ پا تھا کہ زمین ہی پیروں سے کھینچ لی۔
سیخ پا ہونے سے بہتر ہے کہ سیخ کباب بنا کر کھا لیے جاویں :)
صریر — جنوری 8، 2023 11:35 صبح
باہم یوں ہوئے گھر کے مکیں دست و گریباں
گھر زیر و زبر ہے کہ دکھائی نہیں دیتا
واہ محمد عبدالرؤوف بھائی ، زبردست!🌟 🏆
محمد عبدالرؤوف — جنوری 8، 2023 11:56 صبح
شکریہ صریر بھائی، سلامت رہیں
صابرہ امین — جنوری 8، 2023 2:31 شام
خوبصورت غزل۔ ماشا اللہ
باہم یوں ہوئے گھر کے مکیں دست و گریباں
گھر زیر و زبر ہے کہ دکھائی نہیں دیتا
بہت اچھے!!
محمد عبدالرؤوف — جنوری 8، 2023 2:35 شام
بہت شکریہ بہن ،شاد و آباد رہیں
یاسر شاہ — جنوری 8، 2023 4:13 شام
خوبصورت غزل۔ ماشا اللہ
سنبھال رکھتا ہے مدت سے مینہ اشکوں کا
کبھی ملیں گے تو طوفاں کا سامنا ہوگا!
بہت اچھے!!
بہن یہ شعر تو احسن بھائی کا ہے۔
صابرہ امین — جنوری 8، 2023 4:15 شام
بہن یہ شعر تو احسن بھائی کا ہے۔
کاپی پیسٹ زندہ باد ۔ ۔ :noxxx:
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%DB%94-%D9%88%DB%81-%D8%B9%D8%AC%D8%B2%D9%90-%D9%86%D8%B8%D8%B1-%DB%81%DB%92-%DA%A9%DB%81-%D8%AF%DA%A9%DA%BE%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%AF%DB%8C%D8%AA%D8%A7.119172/