برائے اصلاح - بہت شکریہ!

سارہ بشارت گیلانی — ستمبر 11، 2012 8:22 صبح
نیت کا تلفظ بالکل درست ہے اور ’دوست‘ کا استعمال بھی جائز ہی ہے۔ غزل مکمل درست ہے، البتہ زبان و بیان میں یہاں ’بگڑی بنتی‘ کا محل ہے۔ بگڑی بناتی‘ کا نہیں۔

بہت شکریہ سر :) بگڑی بنتی اور بناتی والی بات سمجھ میں نہیں آئی پلیز وضاحت کیجیئے گا۔
فی الحال مصرع یوں ہے: "جہاں بگڑی بنانی ہو وہاں سر کو جھکاتے ہیں"
مزمل شیخ بسمل — ستمبر 11، 2012 9:46 صبح
بہت شکریہ سر :) بگڑی بنتی اور بناتی والی بات سمجھ میں نہیں آئی پلیز وضاحت کیجیئے گا۔
فی الحال مصرع یوں ہے: "جہاں بگڑی بنانی ہو وہاں سر کو جھکاتے ہیں"
استاد جی کا مطلب ہے کہ یہاں اگر ’’بگڑی بنتی‘‘ ہوتا تو ٹھیک ہوتا جملے کی مناسبت سے۔ :)
مثلاً: جہاں پر بگڑی بنتی ہو وہاں سر کو جھکاتے ہیں
سارہ بشارت گیلانی — ستمبر 11، 2012 11:33 صبح
وضاحت کا بہت بہت شکریہ مزمل جی :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D8%A8%DB%81%D8%AA-%D8%B4%DA%A9%D8%B1%DB%8C%DB%81.54181/page-2