برا ہِ کرم تقطیع کر دیں

مزمل شیخ بسمل — جون 10، 2012 7:51 صبح
شکریہ استاد صاحبان کا۔ بہت بہت شکریہ۔ براہِ کرم میری تخلیقات کی مرمت کریں تو خوشی ہوگی۔
مزمل شیخ بسمل — جون 12، 2012 4:40 شام
استاذہ سے گزارش ہے مدد کی نظر فرمائیں۔
دل پہ اک لگنے نہ پایا زخمِ کاری ہائے ہائے
مندرجہ بالا مصرعہ میں ”ہائے ہائے“ کو ”فاعلن“ کے وزن پہ کس طرح توڑا جائیگا؟ تردد کا شکار ہوں مدد فرمائیں ۔ الف عین محمد وارث
الف عین — جون 12، 2012 4:54 شام
استاذہ سے گزارش ہے مدد کی نظر فرمائیں۔
دل پہ اک لگنے نہ پایا زخمِ کاری ہائے ہائے
مندرجہ بالا مصرعہ میں ”ہائے ہائے“ کو ”فاعلن“ کے وزن پہ کس طرح توڑا جائیگا؟ تردد کا شکار ہوں مدد فرمائیں ۔ الف عین محمد وارث
فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلات
دل پ اک لگ
نے نپایا
زخم کاری
ہاء ہاء
یائے مجہول کا احزاف ہے ’ہائے‘ میں
مزمل شیخ بسمل — جون 12، 2012 7:50 شام
شکریہ محترم۔ بحر تو شاید رمل ہوئی مثمن بھی درج فرمادیں
محمد وارث — جون 13، 2012 8:10 صبح
رمل مثمن محذوف، فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن
ہائے ہائے اس بحر میں فاعلن کی بجائے فاعلان پر تقطیع ہوگا، اس بحر میں آخری رکن فاعلن مسبغ شکل یعنی فاعلان بھی جائز ہے اور ہائے ہائے کا یہی وزن ہے۔
مزمل شیخ بسمل — جون 13، 2012 8:40 صبح
بہت شکریہ وارث بھائی ۔ تہِ دل سے شکر گذار ہوں آپ کا۔ اور اعجاز صاحب کا۔ آپ دونوں کی عمر میں برکت عطا فرمائیں خدا تعالی۔
الف عین — جون 13، 2012 6:35 شام
من نہ دانم فاعلاتن فاعلات
عملی طور پر فاعلان اور فاعلات ایک ہی وزن پر ہیں، لیکن تقطیع میں رکن ’فاعلان‘ استعمال کرنا تھا جیسا وارث نے کہا ہے۔ میں تو اس مصرع کے مطابق ’فاعلات‘ سے کر گیا ہوں!!
مزمل شیخ بسمل — جون 13، 2012 6:39 شام
اعجاز صاحب شکریہ۔ اصلاحِ سخن میں اک غزل پوسٹ کی ہے۔ ملاحظہ فرمایں۔ شکریہ
ابوذر 123 — فروری 22، 2018 3:11 صبح
رکھے کا یا غیر مقرو استعمال ہوسکتا ہے
صابرہ امین — جولائی 8، 2020 10:19 شام
دراصل جب سال، سوا سال پہلے میں اس علم کو فقط کتابوں کی مدد سے سیکھ رہا تھا تو بہت سی مشکلات میں سے گزرا، اور بعض دفع تو رات کے پچھلے پہر جب کئی کئی کتابیں سامنے رکھ کر کچھ سمجھ نہیں آتا تھا تو انتہائی مایوسی کی حالت میں آنکھیں بھی نم ہو جاتی تھیں لیکن پھر اللہ تعالٰی سے دعا کرتا تھا اور الحمدللہ وہ دعائیں قبول ہوئیں۔ بس جب کوئی اس علم کے متعلق اپنی تڑپ کا اظہار کرتا ہے تو مجھے اپنا کرب یاد آ جاتا ہے۔ اور سکھانا کیسا شمشاد بھائی میں ابھی خود اس علم کا ابتدائی طالب علم ہوں بس کوشش ہوتی ہے کہ کچھ شیئر کر سکوں۔
یہ تو ہماری کہانی لگتی ہے ۔ ۔ اللہ ہماری دعائیں بھی جلد قبول کرے ۔ ۔ آمین
سید ذیشان — جولائی 9، 2020 2:07 صبح
یہ تو ہماری کہانی لگتی ہے ۔ ۔ اللہ ہماری دعائیں بھی جلد قبول کرے ۔ ۔ آمین
محترمہ Sabra Amin, آپ سرور راز صاحب کے ان اسباق کا مطالعہ شروع کر دیں:
آسان عروض اور شاعری کی بنیادی باتیں (بیس اسباق)
اس کتاب سے میں نے کافی لوگوں کو بہت جلد سیکھتے دیکھا ہے۔ :)
محمد احسن سمیع راحلؔ — جولائی 9، 2020 11:28 صبح
محترمہ Sabra Amin, آپ سرور راز صاحب کے ان اسباق کا مطالعہ شروع کر دیں:
آسان عروض اور شاعری کی بنیادی باتیں (بیس اسباق)
اس کتاب سے میں نے کافی لوگوں کو بہت جلد سیکھتے دیکھا ہے۔ :)

کوئی عروضی محقق بننا چاہے تو اور بات ہے، ورنہ اچھی شاعری کرنے کے لئے عروض کی جتنی شدبد درکار ہے، یہ کتاب اس کا سامان بہم پہنچاتی ہے۔
یوں تو دیگر احباب نے بھی عروض کی آسان تفہیم کی سعی کی ہے مگر قبلہ و استاذی حضرتِ سرورؔ کا تجربہ اور جہاں دیدگی اس کتاب کو ایک الگ ہی خصوصیت عطا کرتا ہے۔ قبلہ قدیم روایت کے امین بھی ہیں اور جدید اسلوب کے حامی بھی، اور ان دونوں افکار کا حسین امتزاج ان کی کتاب میں موجود ہے۔ افسوس اردو کی ایسی عظیم خدمت کی وہ قدر نہیں ہوتی جس کی یہ حقدار ہے۔ اسی قبیل میں آپ کی عروض کی ویب سائیٹ بھی شامل ہے۔ اہلِ اردو سے تو امید نہیں، ان شاء اللہ رب کریم ضرور آپ کو اس کی جزا عطا فرمائے گا۔ آمین :)
صابرہ امین — جولائی 9، 2020 5:07 شام

آمین ۔ ۔ ۔
صابرہ امین — جولائی 9، 2020 5:15 شام
محترمہ Sabra Amin, آپ سرور راز صاحب کے ان اسباق کا مطالعہ شروع کر دیں:
آسان عروض اور شاعری کی بنیادی باتیں (بیس اسباق)
اس کتاب سے میں نے کافی لوگوں کو بہت جلد سیکھتے دیکھا ہے۔ :)
محترم سید ذیشان بھائ
آداب
آپ کا تہہ دل سے شکریہ ۔ ۔ اتنی جلدی قبولیت کی امید نہیں تھی ۔ ۔ اللہ کرے سب سمجھ بھی آجائے کیونکہ ہمیں کتب توکافی مل گئ ہیں پر اپنے طور پر سمجھنا تھوڑا وقت کی کمی کے باعث مشکل رہا ہے ۔ ۔ ان اسباق کا مطالعہ انشااللہ آج سے ہی شروع ہو کر دیا جائے گا۔ ۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے ۔ ۔ آمین

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7-%DB%81%D9%90-%DA%A9%D8%B1%D9%85-%D8%AA%D9%82%D8%B7%DB%8C%D8%B9-%DA%A9%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%DA%BA.11003/page-22