بند کسے کہتے ہیں ؟

عباد اللہ — جون 21، 2016 1:14 صبح
ہم تکلف کیوں کریں شعروں میں بحروں کا خلیل
آیسے صحرا میں کسی نے بحر کو دیکھا بھی ہے
واہ واہ واہ کیا کہنے
محمد خلیل الرحمٰن — جون 21، 2016 1:15 صبح
یوں تو بے پر کی اڑاتے ہی رہے احباب سب
اک جواب ایسا بھی ہے جو آپ نے پوچھا بھی ہے
عباد اللہ — جون 21، 2016 1:19 صبح
یوں تو بے پر کی اڑاتے ہی رہے احباب سب
اک جواب ایسا بھی ہے جو آپ نے پوچھا بھی ہے
واسطے ہم سہل انگاروں کے دوست
اقتباس اس کا ذرا لے لیجئے !!
محمد خلیل الرحمٰن — جون 21، 2016 1:25 صبح
بند باندھیں گے زمینوں پر یونہی بہرِ خدا
سوچ لینا بحر سے یاں کوئی بے بہرہ بھی ہے
محمد خلیل الرحمٰن — جون 21، 2016 1:29 صبح
ہم کہ ٹھہرے اجنبی بعد اتنی تشریحات کے
کوئی پوچھے یاں کسی نے آپ کو پوچھا بھی ہے؟
عباد اللہ — جون 21، 2016 1:30 صبح
آپ اس کو اور کوئی نام دے لیجے حضور
بحر کی تکرار سے اکتا نہ جائیں وہ کہیں
عباد اللہ — جون 21، 2016 1:36 صبح
ہم کہ ٹھہرے اجنبی بعد اتنی تشریحات کے
کوئی پوچھے یاں کسی نے آپ کو پوچھا بھی ہے؟
ڈھیٹ ہیں اس سے نہیں ہم کو غرض
بحر کو پایاب کرنا ہے سو ہے
محمد خلیل الرحمٰن — جون 21، 2016 1:38 صبح
اعتقادِ بحر ہونا چاہیے یوں تو جناب
پوچھتے ہیں شعر میں کچھ بحر سا ہوتا بھی ہے؟
عباد اللہ — جون 21، 2016 1:43 صبح
اعتقادِ بحر ہونا چاہیے یوں تو جناب
پوچھتے ہیں شعر میں کچھ بحر سا ہوتا بھی ہے؟
کون بے بہرہ یہ پوچھے ہے میاں
بحر کے بن شعر ہو سکتا بھی ہے؟؟
خود مجھے نثر پسند ہے لیکن عبارت میں روانی کا شدید فقدان ہے سرِ دست آپ کچھ مشورے ہی دے دیجئے
محمد خلیل الرحمٰن — جون 21، 2016 1:48 صبح
سرِ دست تو اپنے ایک مضمون تک رسائی اور توجہ دلا سکتے ہیں۔
شاعری سیکھنے کا بنیادی قاعدہ جس کالنک درج ذیل ہے
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/شاعری-سیکھنے-کا-بنیادی-قاعدہ.51572/#post-933631
مظہر آفتاب — جون 21، 2016 1:49 صبح
بحر کی موجوں میں غوطہ زن ہو جا
یا پھر بغاوت کر اوجھل ِسخن ہوجا
عباد اللہ — جون 21، 2016 1:50 صبح
سرِ دست تو اپنے ایک مضمون تک رسائی اور توجہ دلا سکتے ہیں۔
شاعری سیکھنے کا بنیادی قاعدہ جس کالنک درج ذیل ہے
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/شاعری-سیکھنے-کا-بنیادی-قاعدہ.51572/#post-933631
شاعری نہیں سر نثر!
عباد اللہ — جون 21، 2016 1:52 صبح
بحر کی موجوں میں غوطہ زن ہو جا
یا پھر بغاوت کر اوجھل ِسخن ہوجا
ھاھھھا
"کہ تیرے بحر کی موجوں میں اضطراب نہیں "
مجھ سے پوچھو تو کم سے کم 5 ،6 ہزار شعر یاد کرو شاعری میں طبع آزمائی سے پہلے پھر بھلے بحر کا نہ پتا ہو طبیعت میں موزونی پیدا ہو جائے گی اور سہولت سے کہنے لگو گے
مظہر آفتاب — جون 21، 2016 2:03 صبح
ھاھھھا
"کہ تیرے بحر کی موجوں میں اضطراب نہیں "
مجھ سے پوچھو تو کم سے کم 5 ،6 ہزار شعر یاد کرو شاعری میں طبع آزمائی سے پہلے پھر بھلے بحر کا نہ پتا ہو طبیعت میں موزونی پیدا ہو جائے گی اور سہولت سے کہنے لگو گے
آپ کے اس جواب سے یوں لگا جیسے پنجابی میں کسی نے کہا ہو (منہ دھو کر آ )
محمد خلیل الرحمٰن — جون 21، 2016 2:11 صبح
آپ کے اس جواب سے یوں لگا جیسے پنجابی میں کسی نے کہا ہو (منہ دھو کر آ )
یا مظہرالعجائب!
مظہر آفتاب بھائی، جس جواب کو آپ یوں ہنسی میں اڑارہے ہیں وہ واحد جواب ہے جو نہایت سنجیدگی اور ہمدردی کے ساتھ دیا گیا ہے۔
ہوسکے تو دوبارہ عباد اللہ بھائی کے جواب پر غور کیجیے۔
مظہر آفتاب — جون 21، 2016 2:17 صبح
یا مظہرالعجائب!
مظہر آفتاب بھائی، جس جواب کو آپ یوں ہنسی میں اڑارہے ہیں وہ واحد جواب ہے جو نہایت سنجیدگی اور ہمدردی کے ساتھ دیا گیا ہے۔
ہوسکے تو دوبارہ عباد اللہ بھائی کے جواب پر غور کیجیے۔
میں نے تو اس لڑی کا آغاز بھی سیکھنے کی غرض سے سنجیدگی سے کیا تھا میں نے کوئی شاعر ی سے بہرہ ورہونے کا دعویٰ تو نہیں کیا
سیدہ — جون 21، 2016 2:56 صبح
اگر رہنمائ کی جائے تو اچھا ہے ایسے مزاق سے دلآزاری ہوگی
مظہر آفتاب — جون 21، 2016 3:18 صبح
مجھے خود سنجیدہ طور پر رہنمائی درکار ہے کہ میں کس طرح اپنی بات کو ایک شعر میں ڈھال سکوں اور مجھے کن اصولوں کا خیال رکھنا چاہیے ؟
اگر رہنمائ کی جائے تو اچھا ہے ایسے مزاق سے دلآزاری ہوگی
محمدابوعبداللہ — جون 21، 2016 4:11 صبح
ویسے پنجابی میں بند بریڈ کے پیڑے کو بھی کہتے ہیں

ایک بند انجینئرنگ میں بھی ہوتا جو پانی آگے باندھا جاتا۔ بند باندھنا تو عام مستعمل ہے یہ شاید انگریزی والے لفظ protection bund سے ہی نکلا ہو گا۔ پروٹیکشن بندز ڈیم اور بیراج پر بنائے جاتے۔ :):)
محمدابوعبداللہ — جون 21، 2016 4:29 صبح
کیا بحر سے بے بہرہ ہو کر کچھ نہیں لکھا جا سکتا ؟
مختلف خیالات مختلف لوگوں کے۔ حالی کا مقدمہ شعر و شاعری اٹھائیے بڑے بڑے حوالے مل جائیں بلکہ قافیہ وغیرہ سے بھی جان چھوٹ جائے گی آپ بھی ان کے معتقد بنیں اور پرچار کریں ان کا۔
اگر ہر چیز سے دامن تہی چاہتے ہیں تو پھر ایک اور کتاب اٹھائیے، اردو ادب کے مغرربی دریچے از پروفیسر صدیقی، بڑی بڑی نادر مثالیں ملیں گی، کچھ میں بھی رکھتا ہوں ادھر، ایک میں تو شکلیں ملتیں اور وہ کارٹون بھی نہیں اور غیر کارٹون بھی نہیں مگر وہ نظمیں قرار پائیں جمالیاتی ابلاغ اور ابہام پسندی کی رو سے۔۔۔ ۔ ۔ میں بحر حال اس فن کو سمجھ نہیں سکا۔
دوسری دلچسپ مثال ایک نامور شاعر کے لائق فرزند کی ایک نظم کی جس میں لفظ cricket اکتیس بار لکھا ہوا ہے، یہ بھی نظم ہے جناب ابہام پسندوں کی۔
ایسی نظموں اور شاعری کے لئے فن اور تخیل کی بجائے صرف ایک ساغر کی ضرورت۔ ۔ ۔ ۔
آپ ان شعراء کے نمائندہ شاعر ثابت ہو سکتے ہیں۔
:):sneaky::)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D9%86%D8%AF-%DA%A9%D8%B3%DB%92-%DA%A9%DB%81%D8%AA%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%9F.90523/page-2