بند کسے کہتے ہیں ؟

محمدابوعبداللہ — جون 21، 2016 4:33 صبح
ھاھھھا
"کہ تیرے بحر کی موجوں میں اضطراب نہیں "
مجھ سے پوچھو تو کم سے کم 5 ،6 ہزار شعر یاد کرو شاعری میں طبع آزمائی سے پہلے پھر بھلے بحر کا نہ پتا ہو طبیعت میں موزونی پیدا ہو جائے گی اور سہولت سے کہنے لگو گے
حالی نے بھی یہی مشورہ دیا کہیں کسی کتاب میں۔
الف عین — جون 21، 2016 7:37 صبح
یہ لڑی مذاق کی نذر ہوتی جا رہی ہے۔
شاعری شروع کرنے کا ارادہ کرنے والوں کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ واقعی کچھ سیکھتا چاہتے ہیں۔ اگر نہیں تو نثری نظم کی راہ کھلی ہے۔ جس میں بحر کی کوئی قید نہیں۔ لیکن ردیف قافئے کی قید لگائی جائے گی تو اسے موزوں پابند شاعری کے زمرے میں رکھنا پڑے گام اور بے بحرہ کہنا پڑے گا۔ اس کے لئے مطالعہ بہت ضروری ہے تاکہ غزل کہہ سکیں، بحر و اوزان کے اندر۔ بحر سے واقفیت چاہے نہ ہو مگر طبیعت میں موزونیت ہپیدا ہو جائے،
اکمل زیدی — جون 21، 2016 7:53 صبح
۔
غلطی سے طنزومزاح میں پہنچ گئی
اس میں طنز نہیں ہے کہیں بھی ..۔ صرف مزاح کا رنگ لئے ہوئے ہیں اور خوب ہی لئے ہوئے ہیں ... اگر کچھ سیکھنا چاہتے ہیں تو ان کے بند کی مذکورہ تشریح پر نہ جائیں بلکے ان سے بندھ جائیں ان سے بںدھنے سے آپ کی کافی گرہیں کھل جائینگی . .
اکمل زیدی — جون 21، 2016 7:59 صبح
ویسے پنجابی میں بند بریڈ کے پیڑے کو بھی کہتے ہیں جسے اردو میں بن کہا جاتا ہے مگر یہ بن وہ بن نہیں ہے کہ جسے کہتے ہیں ....میرا نہیں بنتا نہ بن اپنا تو بن
ہمارے یہاں ’’بند‘‘ ڈیم کو بھی کہتے ہیں جو کبھی :)’’بن‘‘ نہیں پاتے۔
ایک بن وہ بھی ہے جو کہ جوبن میں آتا ہے
جنگل کو بھی بن کہتے ہیں۔۔۔ اور اگر کوئی بھلا مانس وہاں سے ہوکر آجائے تو اسے بن مانس کہنے لگتے ہیں۔۔۔
اگر کوئی مستقل رہائش اختیار کرلے تو بن باسی ہوجاتا ہے۔ چاہے بن جتنا بھی باسی ہو۔۔۔:)
بن کو دھونے سے کیا وہ دھوبن بن جاتا ہے؟؟؟;)
میرا بھی ایک دوست سے اسی بات پر جھگڑا ہو گیاجب میں نے کہا یہ میرا شعر ہے اس نے کہا یہ شعر نہیں بند ہے اور میں نے کہا اپنا منہ بند کر ۔۔۔۔۔
ویسے دروازہ اگر کھلا نہ ہو تو اسے بھی بند ہی کہتے ہیں
:laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::laugh:
محمد خلیل الرحمٰن — جون 21، 2016 8:03 صبح
در جوابِ آں غزل
سوال: محترم! کیا بحر سے بے بہرہ ہوکر بھی شعرنہیں لکھا جاسکتا؟
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/در-جوابِ-آں-غزل.90547/#post-1796392
سید عمران — جون 21، 2016 8:05 صبح
در جوابِ آں غزل
سوال: محترم کیا بحر سے بے بہرہ ہو کر کچھ نہیں لکھا جا سکتا ؟
’’کچھ‘‘ تو ہرحال میں لکھا جاسکتا ہے۔۔۔:)
اکمل زیدی — جون 21، 2016 8:11 صبح
’کچھ‘‘ تو ہرحال میں لکھا جاسکتا ہے
اور لازمی ہے کے وہ "کچھ " اسے سنایا جائے جو ...واقف بحر یا بے بہرا ہو نہ ہو مگر بہرا ضرور ہو :LOL:
ابن رضا — جون 21، 2016 10:24 صبح
Www.aruuz.com پہ مضامین سیکشن کا مطالعہ کیجیے آپ کو بہت فائدہ ہوگا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D9%86%D8%AF-%DA%A9%D8%B3%DB%92-%DA%A9%DB%81%D8%AA%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%9F.90523/page-3