واہ۔کئی ماہ بعد قسط نکالی ہے خلیل بھائی۔
ویسے یہ بھگیرا اصل میں کیا ہوتا ہے۔
کیا ٹائیگر کو کہتے ہیں۔
ویسے یہ بھگیرا اصل میں کیا ہوتا ہے۔
کیا ٹائیگر کو کہتے ہیں۔
میرا خیال ہے کہ اصل لفظ بگھیرا ہے، جو تیندوے کو کہا جاتا ہے۔ اکثر دیسی حروف انگریزی میں ایچ کا مقام بدل دیتے ہیں۔ جیسے دہلی یا دلی کو انگریزی میں ڈیلہی لکھا جاتا ہے۔ تاہم یہ میرا خیال ہی ہے
میں سمجھتا تھا کہ تیندوے کی موجودگی میں بگھیرے کا لفظ اضافی ہے سو یہ ٹائیگر کے لیے ہوگا۔کیوں کہ ٹائیگر کے لیے عموماَ استعمال شیرکر لیا جاتا ہے لیکن عام لوگوں کو ٹیکسانومی اور ان کی نومن کلیچر کا شعور نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ پہچان بھی نہیں ہوتی۔اور شیر تو لائن کے لیے ہے۔
بگھیرا شاید کشمیر یا اس سے ملحقہ علاقے کی زبان کا لفظ ہے۔ ٹائیگر کو شیر جبکہ لائن کو ببر شیر یا محض ببر کہتے ہیں
اچھا۔۔۔ تو پھر لگتا ہے کہ۔ باگ یا باگھ ۔ سے اسم تصغیر بنا لیا گیا ہے۔بگھیرا۔۔۔۔یعنی چھوٹو ٹایئگر۔ویسے اچھا بنایا ہے اگر یہی ہے تو۔
جی، مختلف شکاریوں کی تحریر کردہ تصانیف میں دیہاتیوں کی زبانی لفظ باگھ شیر کے لئے اور بگھیرا تیندوے کے لئے مستعمل دیکھا ہے۔ تیندوے کی تین مبینہ اقسام برصغیر میں ملتی ہیں۔ انہیں بعض مقام پر بور بچہ (جمع بور بچے) بھی کہا جاتا ہے
جی نہیں اس میں کوئی فنکاری نہیں۔ والٹ دزنی کمپنی کی تصویر نیٹ سے لے کر استعمال کرلی ہے
خلیل بھائی آسی بھائی کا مطلب ہے کہ" ربودم دانہ و دامش گسستم " کا خیال رکھیں ۔