جنگل بُک: رڈیارڈ کپلنگ کی کہانی پر نظم: از محمد خلیل الرحمٰن

محمد خلیل الرحمٰن — مئی 8، 2016 11:09 صبح
باب چہاردہم: کیے جاؤ کوشش

بہت دوڑے، بہت بھاگے، بگھیرا اور بھالو بھی
مگر ان بندروں کی گرد بھی نہ ہاتھ آنی تھی
بالآخر ہار کر اور تھک کر اک کھاڑی میں آ بیٹھے
بہت پچھتا رہے تھے، موگلی کو یوں گنوا بیٹھے
غموں سے چُور تھے مایوسیوں نے اُن کو گھیرا تھا
مگر اِس حال میں بھی سامنے اُن کے سویرا تھا
ابھی ہمت نہ ہاریں گے، ارادہ اُن کا پکا تھا
ہم اپنی جان واریں گے، یہ اُن دونوں نے سوچا تھا
کبھی جب زندگی میں کوئی بھی ایسا مقام آئے
کوئی حیلہ، کوئی ترکیب جب واں پر نہ کام آئے
مرے بچو کہیں ایسے میں تُم مایوس مت ہونا!
کبھی ناکامیوں کے سامنے ہمت نہیں کھونا!
ہمیشہ ہارنے کے بعد اِک کوشش ضروری ہے
یہ گر ایسا ، بنا جِس کے ہر اِک ترکیب ادھوری ہے
یہی ترکیب بھالو کو، بگھیرا کو بھی بتلائی
خدا کا شُکر ہے دونوں کو اِس گر کی سمجھ آئی
چلو اِک بار پھر سے اپنی قسمت آزمائیں ہم
ہمارے موگلی کو بندروں سے اب چھڑائیں ہم
کبھی اُن ہستیوں نے ہار کی صورت نہیں دیکھی
جنھوں نے ہار کر بھی آج تک بازی نہیں ہاری
نہ مانو ہار اور اک بار پھر کوشش کیے جاؤ
یہی ہے زندگی ، یہ زندگی یونہی جیے جاؤ
یہی کچھ سوچ کر اٹھّے ، بگھیرا اور بھالو جب
دلوں میں اُن کے گھر کرنے لگا پھر اِک نیا کرتب​
سید عاطف علی — مئی 8، 2016 11:26 صبح
بڑے دنوں کے بعد قسط لائے ہیں خلیل بھائی ۔ زبر دست۔
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 8، 2016 11:42 صبح
بڑے دنوں کے بعد قسط لائے ہیں خلیل بھائی ۔ زبر دست۔
آداب عرض ہے سید عاطف علی بھائی!
پچھلے اتوار کے دن ہی فلم کا نیا ورژن دیکھا ہے تو دل چاہتا تھا کہ جلد ہی نئی قسط بھی لاسکیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس قابل ہوئے کہ نئی قسط پیش کر سکیں۔ کہاں تک اس کوشش میں کامیاب ہوئے ہیں ، یہ آپ محفلین کی آرا ٗ پر موقوف ہے۔
سید عاطف علی — مئی 8، 2016 11:49 صبح
آداب عرض ہے سید عاطف علی بھائی!
پچھلے اتوار کے دن ہی فلم کا نیا ورژن دیکھا ہے تو دل چاہتا تھا کہ جلد ہی نئی قسط بھی لاسکیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس قابل ہوئے کہ نئی قسط پیش کر سکیں۔ کہاں تک اس کوشش میں کامیاب ہوئے ہیں ، یہ آپ محفلین کی آرا ٗ پر موقوف ہے۔
میں نے بھی بچوں کے ساتھ دو ایک روز قبل ہی دیکھی اور یہ قسط خوب بر محل اور خوشگوار لگی ۔
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 8، 2016 4:26 شام
میں نے بھی بچوں کے ساتھ دو ایک روز قبل ہی دیکھی اور یہ قسط خوب بر محل اور خوشگوار لگی ۔
خوش رہیے جناب
arifkarim — مئی 8، 2016 5:33 شام
محمد خلیل الرحمٰن موگلی سے بہت انس ہے جناب کو :)
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 8، 2016 8:52 شام
جناب یہ انس تو قدرتی ٹھہرا! موگلی ہماری زندگی کے دو بڑے پراجیکٹس میں سے ایک کا ہیرو ہے۔ پہلا پراجیکٹ والد صاحب کی محیرالعقل سوانح تھی جسے اللہ کریم نے کامیابی سے ہمکنار فرمایا اور چھپنا نصیب فرمایا۔ دوسرا پراجیکٹ یعنی یہ نظم بھی اللہ کریم کی مہربانی اور آپ سب محفلین کی حوصلہ افزائی کے سبب آدھی سے زیادہ مکمل ہوچکی ہے۔
دعاؤں کے طالب ہیں۔
یوسف سلطان — مئی 9، 2016 1:12 صبح
بہت خوب خلیل بھائی بہت اچھی نظم ہے ،اور مزید قسطوں کا بھی انتظار ہے۔
اللہ کرے زورِقلم اور زیادہ۔
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 9، 2016 8:43 صبح
بہت خوب خلیل بھائی بہت اچھی نظم ہے ،اور مزید قسطوں کا بھی انتظار ہے۔
اللہ کرے زورِقلم اور زیادہ۔
آداب عرض ہے یوسف سلطان بھائی۔
دراصل ہمیں آپ جیسے ہی محفلین درکار ہیں جو ہماری ہمت بندھاتے رہیں اور ہماری یہ نظم آگے بڑھتی رہے۔ آپ نے صبح چار بجے ایک ہی نشست میں ہماری اس نظم کو پڑھا اور سراہا، اس پر ہماری جانب سے ہدیہ تبریک قبول فرمائے۔
سید عاطف علی — مئی 9، 2016 9:21 صبح
گو خلیل بھائی گو۔
یہ "گو" دراصل نواز والا نہیں بلکہ گرِین والا ہے۔
محمد تابش صدیقی — مئی 10، 2016 4:18 صبح
واہ زبردست.
گو کہ میں نے جنگل بک زیادہ نہیں دیکھی، لیکن پھر بھی منظوم نے خوب مزہ دیا.
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 10، 2016 5:22 صبح
گو خلیل بھائی گو۔
یہ "گو" دراصل نواز والا نہیں بلکہ گرِین والا ہے۔
آداب۔ آداب :):):)
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 10، 2016 5:23 صبح
واہ زبردست.
گو کہ میں نے جنگل بک زیادہ نہیں دیکھی، لیکن پھر بھی منظوم نے خوب مزہ دیا.
آداب عرض ہے محمد تابش صدیقی بھائی۔ خوش رہیے
ظہیراحمدظہیر — مئی 12، 2016 5:31 صبح
خلیل بھائی ۔ کرنے کا کام تو آپ کررہے ہیں ۔ ایک تو بچوں کے لئے ادب لکھنا بذاتہ بہت بڑا کام ہے ۔ اور پھر منظوم ترجمے کی اہمیت اپنی جگہ ۔ بہت اعلیٰ اور معیاری !! بہت داد و تحسین!!! اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 12، 2016 11:17 صبح
خلیل بھائی ۔ کرنے کا کام تو آپ کررہے ہیں ۔ ایک تو بچوں کے لئے ادب لکھنا بذاتہ بہت بڑا کام ہے ۔ اور پھر منظوم ترجمے کی اہمیت اپنی جگہ ۔ بہت اعلیٰ اور معیاری !! بہت داد و تحسین!!! اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
آداب عرض ہے جناب @‎‎‎ظہیراحمدظہیر بھائی۔ خوش رہیے
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 13، 2016 6:45 صبح

الف عین ، محمد یعقوب آسی ، ابن سعید ، سید عاطف علی ، ملائکہ ، سید ، عائشہ عزیز ، نایاب ، تلمیذ ، فرحت کیانی ، یوسف-2 ، محمدعلم اللہ اصلاحی ، محمد اسامہ سَرسَری ، بھلکڑ ، فاروق احمد بھٹی ، محمد وارث ، محمود احمد غزنوی ، مہدی نقوی حجاز ،
محمداحمد
الف عین — مئی 13، 2016 10:52 صبح
اچھی قسط ہے ماشاء اللہ
جاسمن — مئی 13، 2016 11:22 صبح
مرے بچو کہیں ایسے میں تُم مایوس مت ہونا!
کبھی ناکامیوں کے سامنے ہمت نہیں کھونا!
ہمیشہ ہارنے کے بعد اِک کوشش ضروری ہے
یہ گر ایسا ، بنا جِس کے ہر اِک ترکیب ادھوری ہے

کبھی اُن ہستیوں نے ہار کی صورت نہیں دیکھی
جنھوں نے ہار کر بھی آج تک بازی نہیں ہاری
بہت خوب!
یہ قسط بھی بہت اچھی ہے۔پڑھ کر خوب ہمت پیدا ہوتی ہے۔اس کے کچھ اشعار تو عمومی ہیں۔
ڈھیروں داد۔
اللہ کرے کہ یہ مکمل ہو اور آپ پھر کوئی تیسرا بڑا پراجیکٹ کریں۔
جاسمن — مئی 13، 2016 11:23 صبح
جاسمن — اگست 6، 2016 5:01 شام
ہمیشہ کی طرح زبردست
بہت تخلیقی ذہن ہے بھائی آپ کا۔جب بھی پڑھتے ہیں مزہ آجاتا ہے۔
اللہ آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AC%D9%86%DA%AF%D9%84-%D8%A8%D9%8F%DA%A9-%D8%B1%DA%88%DB%8C%D8%A7%D8%B1%DA%88-%DA%A9%D9%BE%D9%84%D9%86%DA%AF-%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%DB%81%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D9%BE%D8%B1-%D9%86%D8%B8%D9%85-%D8%A7%D8%B2-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%AE%D9%84%DB%8C%D9%84-%D8%A7%D9%84%D8%B1%D8%AD%D9%85%D9%B0%D9%86.65170/page-9