دل کا عجیب حال ہے فرصت میں بیٹھ کر

محمد اسامہ سَرسَری — ستمبر 5، 2013 3:56 شام
دل کا عجیب حال ہے فرصت میں بیٹھ کر
بے قابو ہر خیال ہے فرصت میں بیٹھ کر
لکھیں گے دل کا ماجرا موقع اگر ملا
لیکن ابھی محال ہے فرصت میں بیٹھ کر
دیکھا ہے حسن بھی رخِ مصروف کا م مگر
کیا خوب اب جمال ہے فرصت میں بیٹھ کر
دل ہورہا ہے صنعتِ تصویر پر فدا
صانع کا یہ کمال ہے فرصت میں بیٹھ کر
مشکل ہے ان شرارتی بچوں کی تربیت
تنبیہ و گوشمال ہے فرصت میں بیٹھ کر
ان کو بھلا نہیں سکے مصروف دور میں
اب اپنی کیا مجال ہے فرصت میں بیٹھ کر
تم نے رکھا اسامہ! فراغت کو قیمتی
کہہ دی غزل کمال ہے فرصت میں بیٹھ کر
محمد اسامہ سَرسَری — ستمبر 5، 2013 4:06 شام
جناب مہدی نقوی حجاز اور مزمل شیخ بسمل صاحبان اور دیگر اساتذہ سے اصلاح کی درخواست ہے بشرط سہولت۔
مہدی نقوی حجاز — ستمبر 5، 2013 4:12 شام
مجموعی طور پر اچھی اور مناسب غزل ہے جناب داد قبول فرمائیے۔ کچھ اشعار میں ایسا محسوس ہوا کہ محض ردیف استعمال کرنے کے لیے پورا شعر باندھا گیا ہے یعنی کوئی خاص مضمون نہیں۔ اور کچھ میں ردیف ہی بے جا لگ رہی ہے، یعنی بیانیہ واضح نہیں ہو رہا جیسے اس شعر میں:
دیکھا ہے حسن بھی رخ مصروف کا مگر
کیا خوب اب جمال ہے فرصت میں بیٹھ کر
اس شعر میں "اب" بھرتی لگ رہا ہے!
باقی مزمل صاحب اور اساتذہ پر واگزار کرتا ہوں کہ ہمارے بس کا روگ نہیں اصلاح گری۔ خوش رہیے۔
محمد اسامہ سَرسَری — ستمبر 5، 2013 4:18 شام

جناب توجہ فرمانے کا بہت شکریہ۔۔۔
شعر
دیکھا ہے حسن بھی رخ مصروف کا مگر
کیا خوب اب جمال ہے فرصت میں بیٹھ کر
کہنا یہ چاہا ہے کہ محبوب کی مصروفیت کا حسن دیکھا ہے، مگر اب جب وہ فرصت میں بیٹھے ہیں تو ان کا جمال اور بڑھ گیا ہے، اگر اب بھی ”اب“ زائد لگ رہا ہے تو ہٹائے دیتا ہوں۔
الف عین — ستمبر 8، 2013 2:50 صبح
جسشعر پر بحث ہوئی ہے، وہ تو وزن سے ہی خارج ہے۔
باقی اشعار میں بھی ردیف درست فٹ نہیں ہو رہی ہے۔ فرصت میں بیٹھ کر دوبارہ دیکھیں۔
محمد اسامہ سَرسَری — ستمبر 8، 2013 5:24 صبح
جسشعر پر بحث ہوئی ہے، وہ تو وزن سے ہی خارج ہے۔
باقی اشعار میں بھی ردیف درست فٹ نہیں ہو رہی ہے۔ فرصت میں بیٹھ کر دوبارہ دیکھیں۔
ضرور ان شاء اللہ۔
نگار ف — نومبر 30، 2013 3:31 شام
عمدہ
ظفری — نومبر 30، 2013 3:37 شام
لکھیں گے دل کا ماجرا موقع اگر ملا
لیکن ابھی محال ہے فرصت میں بیٹھ کر
واہ بہت خوب ۔ زبردست ۔ :)
ابن رضا — نومبر 30، 2013 4:11 شام
فرصت میں بیٹھ کر بڑی عمدہ کہی غزل
ہم نے بھی اب پڑھی ہے یہ فرصت میں بیٹھ کر
:)
محمد اسامہ سَرسَری — نومبر 30، 2013 5:46 شام
بہت شکریہ پسند فرمانے کا۔
محمد اسامہ سَرسَری — نومبر 30، 2013 5:47 شام
لکھیں گے دل کا ماجرا موقع اگر ملا
لیکن ابھی محال ہے فرصت میں بیٹھ کر
واہ بہت خوب ۔ زبردست ۔ :)
تعریف کرنے اور حوصلہ افزائی فرمانے کا بہت بہت شکریہ ظفری بھائی!
جزاکم اللہ خیرا۔
محمد اسامہ سَرسَری — نومبر 30، 2013 5:48 شام
فرصت میں بیٹھ کر بڑی عمدہ کہی غزل
ہم نے بھی اب پڑھی ہے یہ فرصت میں بیٹھ کر
:)
بحری تعریف کا بہت شکریہ جناب!
جزاکم اللہ خیرا۔
ملک عدنان احمد — نومبر 30، 2013 5:58 شام
ان کو بھلا نہیں سکے مصروف دور میں
اب اپنی کیا مجال ہے فرصت میں بیٹھ کر
تم نے رکھا اسامہ! فراغت کو قیمتی
کہہ دی غزل کمال ہے فرصت میں بیٹھ کر
بھئی یہ تو معمہ ہے اب، یہاں زبردست اور پرمزاح ، دو ریٹنگز دینے کو دل چاہ رہا ہے۔۔۔ :great:
باقی اساتذہ کا کام انہی کو ساجھے :p
منصور مکرم — نومبر 30، 2013 6:15 شام
بحری تعریف کا بہت شکریہ جناب!
جزاکم اللہ خیرا۔
اب تعریفیں بھی بحری ،بری اور فضائی :airplane:ہوگئی کیا۔
پھر تو ہماری طرف سے ایٹمی تعریف قبول کیجئےگا۔:bomb:
محمد اسامہ سَرسَری — نومبر 30، 2013 7:21 شام
بھئی یہ تو معمہ ہے اب، یہاں زبردست اور پرمزاح ، دو ریٹنگز دینے کو دل چاہ رہا ہے۔۔۔ :great:
باقی اساتذہ کا کام انہی کو ساجھے :p
آپ کا تبصرہ بھی متعدد ریٹنگز کا متقاضی ہے، مگر کیا کریں ہم بھی آپشن سازی کے ہاتھوں مجبور ہیں۔
محمد اسامہ سَرسَری — نومبر 30، 2013 7:23 شام
اب تعریفیں بھی بحری ،بری اور فضائی :airplane:ہوگئی کیا۔
پھر تو ہماری طرف سے ایٹمی تعریف قبول کیجئےگا۔:bomb:
ایٹمی تعریف کا اسپیشل شکریہ۔:boxing:
سید عاطف علی — نومبر 30، 2013 7:26 شام
کہہ دی غزل کمال کی فرصت میں بیٹھ کر۔:)
محمد اسامہ سَرسَری — نومبر 30، 2013 7:29 شام
کہہ دی غزل کمال کی فرصت میں بیٹھ کر۔:)
ردیف متاثر ہوجائے گی۔:)
سید عاطف علی — نومبر 30، 2013 7:50 شام
ردیف متاثر ہوجائے گی۔:)
سرسری صاحب آپ بہت بھولے ہیں ۔یہ اصلاح و مشورہ نہیں خراج تحسین ہے۔۔۔;)
منصور مکرم — نومبر 30، 2013 8:12 شام
ایٹمی تعریف کا اسپیشل شکریہ۔:boxing:
:laugh::laugh::laugh::laugh:
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%D9%84-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%AC%DB%8C%D8%A8-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%DB%81%DB%92-%D9%81%D8%B1%D8%B5%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A8%DB%8C%D9%B9%DA%BE-%DA%A9%D8%B1.67488/