رباعی

فرحان عباس — فروری 14، 2015 7:34 صبح
السلام علیکم.
‏@الف عین محمد یعقوب آسی محمد اسامہ سرسری
اوزان 1,2,4
مفعول مفاعیل مفاعیل فعل
‏۳.مفعولن مفعولن مفعول فعول

جب نفس پہ تیرے کوئی زنجیر نہیں
انساں کی بھی جو کرتا تو توقیر نہیں
فرحاں کس منہ سے شکوہ کرتا ہے اور
کہتا ہے دعاؤں میں کیوں تاثیر نہیں
محمد یعقوب آسی — فروری 14، 2015 7:49 صبح
رباعی سے بڑے بڑے گرو گھنٹال بھاگتے ہیں میاں! ۔۔۔
اور سونے پر سہاگا آپ کے تخلص کا نون غنہ ۔۔۔
میں کچھ نہیں کہہ سکوں گا۔
محمد یعقوب آسی — فروری 14، 2015 7:51 صبح
برائے توجہ جناب الف عین اور جناب محمد اسامہ سَرسَری ۔
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 14، 2015 7:57 صبح
مفعولن مفعولن مفاعیل فعول
کیا یہ رباعی کے چوبیس اوزان میں سے کوئی ہے؟ :)
فرحان عباس
فرحان عباس — فروری 14، 2015 8:05 صبح
سر یہ ن غنہ تو ہمیشہ ہی رہے گا یہ تو کانسٹنٹ ہے کیونکہ میں تخلص کیلئے ہمیشہ ن غنہ والا تخلص ہی استعمال کرتا ہوں.
اگر میں کہیں اعلانیہ والا ن استعمال کروں تو غلط ہوگا.
فرحان عباس فرحاں
ویسے سر اب میں سوچ رہا ہوں یہ تخلص تبدیل ہی کرلو سب کو یہی لگتا ہے کہ میرا تخلص ن والا ہے جبکہ میرا تخلص ہے ہی ں والا.
فرحان عباس — فروری 14، 2015 8:08 صبح
محمد اسامہ سرسری
سر رباعی کے چوبیس اوزان ہیں میں دیکھتا ہوں واقعی یہ غلط ہوگیا
فرحان عباس — فروری 14، 2015 8:14 صبح
سر یہ .
مفعولن مفعولن مفعول فعول ہے.
لکھنے میں غلطی ہوگئی :)
فرحان عباس — فروری 14، 2015 8:19 صبح
سر اب چیک کریں تدوین کردی ہے.
سید عاطف علی — فروری 14، 2015 8:48 صبح
مفعولن مفعولن مفاعیل فعول
کیا یہ رباعی کے "بیس" اوزان میں سے کوئی ہے؟ :)
فرحان عباس
" چَو"
فرحان عباس — فروری 14، 2015 8:57 صبح
سر محمد یعقوب آسی ویسے گروگھنٹال والی بھی خوب کہی.
رباعی سے مجھے بھی چکر آرہے ہیں.
خیر مجھے دور نہیں بھاگنا چاہئیے میں کون سا گرو گھنٹال ہوں ‏‎:-D
محمد یعقوب آسی — فروری 14، 2015 9:11 صبح
موج کرو سرکار، سانوں کیہ!!
محمد وارث — فروری 15، 2015 1:20 صبح
پہلے تینوں مصرعوں کے اوزان درست ہیں، چوتھے میں یہ گڑ بڑ ہے کہ کیوں کو یک حرفی سمجھ کر وزن پورا ہوتا ہے، لیکن کیوں کو یک حرفی باندھنا درست نہیں۔
الف عین — فروری 15، 2015 2:13 صبح
اب میرے کہنے کو کچھ نہیں۔
لیکن تم اپنے تخلص کو غنہ کرنے پر کیوں بضد ہو؟ یہ بات سمجھ میں نہیں آئی۔
فرحان عباس — فروری 15، 2015 3:20 صبح
الف عین سر تخلص میں ن ڈالتا ہوں تو سارا مزا کرکرا ہوجاتاہے :(
فرحان عباس — فروری 15، 2015 3:31 صبح
محمد وارث بھائی "کیوں" کس وزن پر درست ہوگا؟ "کوتاہ+بلند"
یا "بلند" ؟ یا کوتاہ+کوتاہ؟
فرحان عباس — فروری 15، 2015 6:27 صبح
سر فیروزالغات میں شاداں و فرحاں میں ن غنہ ہوسکتا ہے تو میں اپنا تخلص فرحاں کیوں نہیں رکھ سکتا؟ :(
ایک اور بات ہر لغت میں فرحاں ہی لکھا ہوتا ہے کبھی میں نے فرحان نہیں دیکھا.
فرحان عباس — فروری 15، 2015 6:31 صبح
ویسے میں سوچ رہا ہوں تخلص فرحت کرلوں تاکہ نہ رہے گا تخلص نہ رہے گا غنہ.
لیکن فرحت ابا جان کا نام ہے.
محمد وارث — فروری 16، 2015 3:36 صبح
محمد وارث بھائی "کیوں" کس وزن پر درست ہوگا؟ "کوتاہ+بلند"
یا "بلند" ؟ یا کوتاہ+کوتاہ؟

"کیوں" کا وزن دو حرفی یعنی فع ہے۔
سید عاطف علی — فروری 16، 2015 4:21 صبح
ویسے میں سوچ رہا ہوں تخلص فرحت کرلوں تاکہ نہ رہے گا تخلص نہ رہے گا غنہ.
لیکن فرحت ابا جان کا نام ہے.
ابا جان سے اجازت لے لیجئے۔وہ بھی خوش ہوں گے۔:p
فرحان عباس — فروری 16، 2015 4:29 صبح
ابا جان کو شاعری پسند نہیں کہتے ہیں یہ پاگلوں کا کام ہے ‎:-P
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B1%D8%A8%D8%A7%D8%B9%DB%8C.80327/