شعر براے اصلاح

فاتح — جنوری 21، 2018 10:12 صبح
اجی کہاں ڈاکٹر صاحب۔ یہاں مزاج و شوق و ذوق اور پیشے میں عام طور ویسا ہی فرق ہوتا ہے جیسا کسی بچھڑی ہوئی اولین محبوبہ اور سر منڈھی ہوئی بیوی میں ہوتا ہے۔ معدودے چند خوش قسمت ہوتے ہونگے جن کو اس مثال میں موجود دونوں باتوں میں وصل نصیب ہوتا ہے، میں کم از کم ان میں سے نہیں ہوں! :)
ہے مشق سخن جاری چکی کی مشقت بھی
اک طرفہ تماشا ہے حسرتؔ کی طبیعت بھی
امیر حمزہ امیر — جنوری 22، 2018 4:59 صبح
اچھا کوئی بھائی رہنمائی کر سکتا ہے کہ اپنی شاعری کو انٹرنیٹ سے کیسے وابستہ کیا جا سکتا ہے؟؟؟؟
محمد تابش صدیقی — جنوری 22، 2018 6:20 صبح
اچھا کوئی بھائی رہنمائی کر سکتا ہے کہ اپنی شاعری کو انٹرنیٹ سے کیسے وابستہ کیا جا سکتا ہے؟؟؟؟
وابستہ کرنے سے مراد اگر شائع کرنا ہے تو اس کے لیے اس فورم پر بھی زمرہ موجود ہے۔
آپ کی پابندِ بحور شاعری اور آپ کی بحور سے آزاد شاعری کے نام سے۔
باقی فیس بک پر اپنی پروفائل سے یا پیج بنا کر بھی اپنی شاعری پوسٹ کر سکتے ہیں
اپنا بلاگ بنا کر اس پر بھی شاعری پوسٹ کر سکتے ہیں
امیر حمزہ امیر — جنوری 22، 2018 6:31 صبح
لیکن اس کا طریقہ کار کیا ہے؟؟؟
محمد تابش صدیقی — جنوری 22، 2018 6:39 صبح
لیکن اس کا طریقہ کار کیا ہے؟؟؟
سوال ذرا تفصیل سے کیجیے۔
کیا آپ کی شاعری موجود ہے جو آپ شئر کرنا چاہ رہے ہیں؟
یا شاعری سیکھنے کی بات کر رہے ہیں؟
فرقان احمد — جنوری 22، 2018 6:42 صبح
لیکن اس کا طریقہ کار کیا ہے؟؟؟
تابش بھائی آپ کو نہایت مناسب جواب دے چکے؛ ان کے اوپری مراسلے میں دیے ہوئے روابط پر کلک کر کے نئی لڑیاں شروع کیجیے۔ اپنی شاعری کو باقاعدگی سے پوسٹ کرتے رہیں۔ اگر آپ کو اصلاح کی ضرورت ہے تو 'اصلاحِ سخن' کے زمرے میں اپنا کلام پوسٹ کیجیے۔
امیر حمزہ امیر — جنوری 22، 2018 7:18 صبح
شاعری موجود ہے اس کو شیر کرنا چاہتا ہوں کہ ضائع نہ جائے
محمد تابش صدیقی — جنوری 22، 2018 7:21 صبح
شاعری موجود ہے اس کو شیر کرنا چاہتا ہوں کہ ضائع نہ جائے
درج ذیل لنک پر کلک کیجیے، اور اوپر بائیں جانب نئی لڑی ارسال کریں پر کلک کریں۔ اپنی شاعری ٹائپ کیجیے اور پوسٹ کر دیجیے۔ :)
آپ کی پابندِ بحور شاعری
امیر حمزہ امیر — جنوری 22، 2018 8:29 صبح
جزاک اللہ خیرا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B4%D8%B9%D8%B1-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.96123/page-2