شعر کے دونوں مصرعے مل کر ایک جملہ نہیں ہوتے، ایک مضمون ضرور ہوتے ہیں۔ آپ نے ان دونوں شعروں میں لفظ ’اور‘ ، ’ حقیقت میں‘ پہلے مصرع میں استعمال کیے ہیں اور ان کا تعلق دوسرے مصرع کے مضمون سے بنتا ہے۔
بابا کا انتظار کیجئے خلیل بهائی - میں انہی سے اصلاح لیتا آیا ہوں اور وہی میری اصلاح فرمائیں گے - میں آپ سے کئی باتوں پر اتفاق نہیں رکهتا - اور کبهی آپ کو ٹیگ بهی نہیں کرتا اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کی جانب سے ہمیشہ حوصلہ شکنی ہی دیکهنے کو ملی - جس کی تعلیم کی جا رہی ہو اس کی ذہنی کیفیت کو سمجهنا لازم ہوتا ہے اور تنقید یا رائے دینے کے اصول سیکهئے میرے نذدیک تنقید ایسی ہونی چاہئے کہ مبتدی کو مزید بہتری لانے کی تحریک دے سکے نہ کہ اسے بهاگ جانے کی ترغیب - آپ ماشاء اللہ عمر میں کافی بڑے ہیں مجھ سے اگر ہو سکے تو رائے دیتے وقت اپنی اور میری عمر کا خیال رکها کیجئے تاکہ مجهے سمجهنے میں آسانی ہو -
اگر کوئی بات ناگوار گزری ہو تو معذرت -